تعین ایام ہفتہ برائے معصومین

اس فصل میں حضرت رسول اﷲ(ص) اور ائمہ کے ناموں کے ساتھ ایام ہفتہ کے تعیّن اور انکی زیارتوں کا تذکرہ ہے۔ سید ابن طاؤس جمال الاسبوع میں لکھتے ہیں کہ ابن بابو یہ صقرابن ابی دلف سے روایت کرتے ہیں کہ جب متو کل نے امام علی نقی - کو سامرا میں طلب کیا تو ایک روز میں وہاں گیاتاکہ امام سے ملاقات کا شرف حا صل کروں۔ اس وقت آپ متوکل کے نگہبان زراقی کے ہاں محبوس تھے ، میں اسکے پاس پہنچا تو اس نے پو چھا کیسے آنا ہوا؟ میں نے کہا : آپکی ملا قات کیلئے آیا ہوں، میں وہاں بیٹھا رہا اور ادھر اُدھر کی باتیں ہوتی رہیں ۔ پھر جب عام لوگ چلے گئے اور تنہائی ہوئی تو اس نے مجھ سے دوبارہ پو چھا : کیسے آئے ہو؟ میں نے کہا : آپکی ملاقا ت کو آیا ہوں! اس نے کہا : گو یا تم اپنے مولا (ع) کی خبر لینے آئے ہو ، میں نے ڈرتے ڈرتے کہا: میرا مولا تو خلیفہ ہی ہے۔ وہ زور دے کر کہنے لگا: خا مو ش رہو کہ تمہارے مولا برحق ہیںاور خود میں بھی انہی کا معتقد ہوں۔ میں نے کہا: اَلْحَمْدُ اﷲِ! وہ بولا:آیا تم اپنے مولا (ع) کی خدمت میں حا ضر ہونا چاہتے ہو؟ میں نے کہا : ہاں! اس نے کہا : تھوڑی دیر بیٹھو کہ ہرکا رہ یہاں سے ہو کر چلا جائے چنانچہ جب ہر کا رہ سرکاری ڈاک دے کر چلا گیا تو اس نے ایک لڑکے کو میرے ساتھ کر دیا کہ وہ مجھے امام کی خدمت میں لے جائے۔ جب میں مولا (ع) کے پاس پہنچا تو کیا دیکھا کہ آپ چٹائی پر تشریف فرما ہیں اور برابر میں قبر موجود ہے ۔میں نے سلام کیا آپ نے جواب ِسلام دیا اور فرمایا کہ بیٹھ جائو ! پھر پو چھا کہ کیوں آئے ہو ؟ عرض کی کہ آپکی خیریت معلوم کرنے آیا ہوں۔ جب میری نظر اس قبر پر پڑی تو میں اپنا گریہ ضبط نہ کر سکا ، آپ نے فرمایا کہ گریہ نہ کرو اس وقت مجھے ان سے کوئی مصیبت نہ پہنچے گی،میں نے کہا :اَلْحَمْدُ اﷲِ!میں نے عرض کی: اے میرے سیدو سردار!حضرت رسول کی حدیث ہے،جسکا مطلب میں سمجھ نہیں سکا۔ فرمایا کونسی حدیث ہے؟ میں نے عرض کی ۔لا تعادو الایام فتعا دیکم یعنی دنوں سے دشمنی نہ کرو ورنہ وہ تمہارے دشمن ہو جائیں گے۔ فرمایا کہ جبتک زمین و آسمان قائم ہیں، اس میں ایا م سے مراد ہم ہیں۔
ہفتہ: حضرت رسول اورآپکے اسم گرامی سے متعلق ہے۔اتوار: امیرالمومنین -کا نام نامی ہے۔﴿آپ کے اسم گرامی سے متعلق ہے﴾پیر: حسن و حسین ٭کا نام ہے۔﴿انکے اسمائ گرامی سے متعلق ہے﴾منگل: علی (ع)بن الحسین (ع) ،محمد (ع)ابن علی (ع)اور جعفر (ع)ابن محمد (ع)کا نام ہے۔﴿انکے اسمائ گرامی سے متعلق ہے﴾بدھ: موسی (ع)ابن جعفر(ع)،علی (ع)ابن موسی(ع)، محمد (ع)ابن علی (ع)کا اور میرا نام ہے۔﴿انکے اسمائ گرامی سے متعلق ہے﴾جمعرات: اس سے مراد میرا فرزند حسن عسکری (ع)ہے۔﴿یعنی انکے اسم گرامی سے متعلق ہے﴾جمعہ: اس سے مراد میرے فرزند حسن عسکری (ع)کا وہ بیٹا ہے جسکے ہاں تمام اہل حق جمع ہوں گے۔
یہ ہیں ایا م کے معنی پس ان سے دنیا میں دشمنی نہ کرو، ورنہ آخرت میں یہ تمہارے دشمن ہوں گے۔ پھر فرمایا کہ الوداع کر کے چلے جائو کیونکہ میں تمہارے بارے میں مطمئن نہیں ہوں اور ڈرتا ہوں کہ تمہیں اذیت نہ پہنچے۔
سید نے یہ حدیث ایک دوسری سند کیساتھ قطب راوندی سے بھی نقل کی ہے اسکے بعد فرمایا کہ