تیرھویں رمضان کی رات

یہ شب ہائے بیض ﴿روشن راتوں﴾ کی پہلی رات ہے اور اس میں تین عمل ہیں:
﴿۱﴾غسل کرے
﴿۲﴾چاررکعت نماز پڑھے اور ہررکعت میں سورئہ حمد کے بعد پچیس دفعہ سورئہ توحید کی تلاوت کرے
﴿۳﴾دورکعت نماز پڑھے جیسے رجب اور شعبان کی تیرھویں رات میں پڑھی جاتی ہے۔ یعنی ہر رکعت میں سورئہ الحمد کے بعد سورہ یٰسین ، سورئہ ملک اور سورئہ توحید پڑھے۔ رمضان کی چودہویں رات کو بھی چار رکعت نماز دو دو کر کے اسی ترکیب سے پڑھے کہ قبل ازیں دعا مجیر کی شرح میں اس کا ذکرہوچکا ہے۔ یعنی جوشخص ماہ رمضان کی شب ہائے بیض میں یہ نماز پڑھے تو اس کے گناہ معاف ہو جائیں گے چاہے وہ درختوں کے پتوں اور بارش کے قطروں جتنے بھی ہوں۔