پچیسویں شوال کا دن

25 شوال 148ھ امام جعفر صادق -کی تاریخ وفات ہے بعض کا قول ہے کہ حضرت کی وفات 15 رجب کو ہوئی۔ جب کہ آپ کو انگور میں زہر دیا گیا تھا۔
ایک روایت میں ہے کہ بوقت وفات آپ نے آنکھیں کھولیں اور فرمایا کہ میرے سب عزیزوں کو جمع کرو، جب سارے عزیز آگئے تو آپ نے ان کی طرف دیکھتے ہوئے فرمایا: میری شفاعت اس شخص کے لیے نہیں ہوگی جو نماز کو اہمیت نہ دے اور اس کی پروا نہ کرے۔