دکۂ امام جعفر صادق - کے اعمال

محراب کے اعمال کے بعد مقام امام جعفر صادق - کی طرف جائے ﴿ جوکہ حضرت مسلم(ع) بن عقیل (ع)کے روضہ کی دیوار سے متصل ہے﴾ وہاںد و رکعت نماز ادا کرے اور تسبیح فاطمۃ الزہرائ (ع)کے بعد یہ دعا پڑھے:
یَا صانِعَ کُلِّ مَصْنُوعٍ وَیَا جابِرَ کُلِّ کَسِیرٍ وَیَا حاضِرَ کُلِّ مَلاًََ وَیَا شاھِدَ کُلِّ نَجْویٰ 
اے ہر بنائی گئی چیز کے بنانے والے اے ٹوٹے ہوئے کو جوڑنے والے اے ہرگروہ میں حاضر رہنے والے اے ہر راز کو دیکھنے والے 
وَیَا عالِمَ کُلِّ خَفِیَّۃٍ، وَیَا شاھِداً غَیْرَ غائِبٍ، وَیَا غالِباً غَیْرَ مَغْلُوبٍ، وَیَا قَرِیباً غیْرَ 
اے ہر چھپی چیز کو جاننے والے اور اے وہ حاضر جو غائب نہیں ہوتا اے وہ بالادست جو زیر دست نہیں ہوتا اے وہ قریب جو دور نہیں 
بَعِیدٍ، وَیَا مُؤْنِسَ کُلِّ وَحِیدٍ، وَیَا حَیَّاً حِینَ لاَ حَیَّ غَیْرُہُ، یَا مُحْیِیَ الْمَوْتیٰ وَمُمِیتَ
ہوتا اور اے ہر تنہا کے ہمدم اے زندہ رہنے والے جب کوئی زندہ نہ ہوگا اے مردوں کو زندہ کرنے والے اورزندوں کو موت 
الْاََحْیائِ الْقائِمَ عَلَی کُلِّ نَفْسٍ بِما کَسَبَتْ لاَ إلہَ إلاَّ ٲَنْتَ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ 
دینے والے ہر نفس کو اس کے کردارکے ساتھ باقی رکھنے والے تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے محمد(ص) وآل(ع) محمد(ص) پررحمت نازل فرما 
اس کے بعد جو چاہے دعا مانگے۔
مؤلف کہتے ہیں ہم نے اس مسجد کے اعمال کی ترتیب میں اختلاف کا پہلے بھی ذکر کیا اور یہاں بھی اس کو بیان کر رہے ہیں کہ لوگوں میں مشہور ترتیب جو مزار قدیم میں بھی مذکور ہے‘ وہ یہ ہے کہ مقام امام جعفر صادق - کے اعمال بجالانے کے بعد دکۃ القضا اور بیت الطشت کے اعمال کو بجالانا چاہیے جس کو ہم نے مصباح الزائر اور بحار وغیرہ کے مطابق چوتھے ستون کے اعمال کے بعد ذکر کیا ہے لہٰذااگر زائر اس طریقے پر عمل کرنا چاہے تو مقام امام جعفر صادق - کے اعمال کے بعد دکۃ القصا وبیت الطشت کے اعمال بجالائے۔