زیارت ابراہیم بن حضرت رسول

ذکر زیارات مدینہ منقول ازمصباح الزائر وغیرہ
جناب ابراہیم (ع)کی قبر کے نزدیک کھڑے ہو کر کہے:
اَلسَّلَامُ عَلی رَسُولِ اﷲِ اَلسَّلَامُ عَلی نَبِیِّ اﷲِ، اَلسَّلَامُ عَلی حَبِیبِ اﷲِ، اَلسَّلَامُ
اﷲ کے رسول(ص) پر سلام اﷲ کے نبی(ص) پر سلام اﷲ کے حبیب(ص) پر سلام 
عَلی صَفِیِّ اﷲِ، اَلسَّلَامُ عَلی نَجِیِّ اﷲِ، اَلسَّلَامُ عَلی مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اﷲِ، سَیِّدِ
اﷲ کے بندہ خاص پر سلام اﷲ کے راز پر سلام حضرت محمد(ص) بن عبداﷲ پر سلام جو نبیوں 
الْاََنْبِیائِ، وَخاتَمِ الْمُرْسَلِینَ، وَخِیَرَۃِ اﷲِ مِنْ خَلْقِہِ فِی ٲَرْضِہِ وَسَمائِہِ، اَلسَّلَامُ
کے سردار رسولوں کے خاتم اور زمین و آسمان میں اﷲ کی ساری مخلوق میں برگزیدہ ہیں اﷲ کے 
عَلی جَمِیعِ ٲَنْبِیائِہِ وَرُسُلِہِ اَلسَّلَامُ عَلَی الشُّھَدائِ وَالسُّعَدائِ وَالصَّالِحِینَ اَلسَّلَامُ
سارے نبیوں اور رسولوں پر سلام شہیدوں نیک لوگوں اور صالح بندوں پر سلام 
عَلَیْنا وَعَلی عِبادِ اﷲِ الصَّالِحِینَ، اَلسَّلَامُ عَلَیکِ ٲَیَّتُھَا الرُّوحُ الزَّاکِیَۃُ، اَلسَّلَامُ 
ہم سب پر اور اﷲ کے تمام نیک بندوں پر سلام، آپ پر سلام ہو اے پاکیزہ روح سلام ہو 
عَلَیْکِ ٲَیَّتُھَا النَّفْسُ الشَّرِیفَۃُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ ٲَیَّتُھَا السُّلالَۃُ الطَّاھِرَۃُ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ 
آپ پر اے شریف نفس آپ پر سلام ہو اے پاکیزہ ذریت آپ پر سلام ہو 
ٲَیَّتُھَا النَّسَمَۃُ الزَّاکِیَۃُ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ خَیْرِ الْوَریٰ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ النَّبِیِّ
اے پاکیزہ صفات بندے آپ پر سلام ہو اے مخلوق میں بہترین کے فرزند آپ پر سلام ہو اے برگزیدہ نبی (ص)کے 
الْمُجْتَبیٰ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ الْمَبْعُوثِ إلی کافَّۃِ الْوَریٰ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ
فرزند آپ پر سلام ہو اے ساری مخلوق کی طرف مبعوث کیے گئے نبی(ص) کے فرزند آپ پر سلام ہو اے بشارت دینے والے اور ڈرانے 
الْبَشِیرِ النَّذِیرِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ السِّراجِ الْمُنِیرِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ الْمُؤَیَّدِ
والے نبی (ص)کے فرزند آپ پر سلام ہو اے روشن چراغ کے فرزند آپ پر سلام ہو اے اس کے فرزند جس کی تائید قرآن 
بِالْقُرْآنِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ الْمُرْسَلِ إلَی الْاِنْسِ وَالْجانِّ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ
سے کی گئی ہے آپ پر سلام ہو اے اس کے فرزند جو جن و انس کی طرف بھیجا گیا ہے آپ پر سلام ہو اے علم ونشان 
صاحِبِ الرَّایَۃِ وَالْعَلامَۃِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ الشَّفِیعِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ 
والے کے فرزند آپ پر سلام ہو اے روز قیامت شفاعت کرنے والے کے فرزند آپ پر سلام ہو 
یَابْنَ مَنْ حَباہُ اﷲُ بِالْکَرامَۃِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکاتُہُ، ٲَشْھَدُ ٲَ نَّکَ قَدِ 
اے اس کے فرزند جس کو اللہ نے کرامت دی سلام ہو آپ پر اور اللہ کی رحمت و برکات ہوں میں گواہی دیتا ہوں کہ خدا نے 
اخْتارَ اﷲُ لَکَ دارَ إنْعامِہِ قَبْلَ ٲَنْ یَکْتُبَ عَلَیْکَ ٲَحْکامَہُ ٲَوْ یُکَلِّفَکَ حَلالَہُ وَحَرامَہُ
آپ کو نعمتوں والے گھر کے لئے منتخب کیا ہے اس سے پہلے کہ وہ آپ پر اپنے حلال و حرام کے احکام واجب اور لازم قرار دیتا 
فَنَقَلَکَ إلَیْہِ طَیِّباً زاکِیاً مَرْضِیَّاً طاھِراً مِنْ کُلِّ نَجَسٍ مُقَدَّساً مِنْ کُلِّ دَنَسٍ، وَبَوَّٲَکَ 
پس اس نے آپ کو اپنی طرف بلالیا جب آپ پاک وصاف پسندیدہ و ہرآلودگی سے پاکیزہ تھے پھر اس نے آپ کو آسائش بھری 
جَنَّۃَ الْمَٲْویٰ وَرَفَعَکَ إلَی الدَّرَجاتِ الْعُلیٰ، وَصَلَّی اﷲُ عَلَیْکَ صَلاَۃً تَقَرُّ بِھا عَیْنُ
جنت میں جگہ دی اور آپ کو بلند درجے عنایت فرمائے خدا رحمت فرمائے آپ پر ایسی رحمت جس سے اس کے رسول(ص) کی آنکھیں 
رَسُو لِہِ، وَتُبَلِّغُہُ ٲَکْبَرَ مَٲْمُو لِہِ ۔ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ ٲَفْضَلَ صَلَواتِکَ وَٲَزْکاھا، وَٲَ نْمَیٰ
ٹھنڈی ہوں اور ان کی بڑی آرزو پوری ہوجائے اے معبود اپنی بہترین صلوات پاک و پاکیزہ تر اور اپنی بڑھنے والی 
بَرَکاتِکَ وَٲَوْفَاھَا عَلَی رَسُو لِکَ وَنَبِیِّکَ وَخِیَرَتِکَ مِنْ خَلْقِکَ مُحَمَّدٍ خاتَمِ النَّبِیِّینَ
برکتیں پوری کی پوری اپنے رسول(ص) اپنے نبی(ص) اور اپنی مخلوق میں اپنے پسند کیے ہوئے حضرت محمد(ص) کیلئے قرار دے جو تمام نبیوں کے خاتم 
وَعَلی مَنْ نَسَلَ مِنْ ٲَوْلادِہِ الطَّیِّبِینَ، وَعَلی مَنْ خَلَّفَ مِنْ عِتْرَتِہِ الطَّاھِرِینَ 
ہیں اور ان کی پاک نسل اور ان کی نیک و پاک اولاد پر اور ان کی پاکیزہ اولاد میں سے ان کے خلفائ
بِرَحْمَتِکَ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ ۔ اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَسْٲَلُکَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ 
وجانشینوں پر اور بواسطہ اپنی رحمت کے اے سب سے زیادہ رحم والے اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں بواسطہ تیرے برگزیدہ 
صَفِیِّکَ، وَ إبْراھِیمَ نَجْلِ نَبِیِّکَ ٲَنْ تَجْعَلَ سَعْیِی بِھِمْ مَشْکُوراً، وَذَنْبِی 
حضرت محمد(ص) اور حضرت ابراہیم (ع)کے جو تیرے نبی کے فرزند اور ان کے وسیلے سے میری کوشش کو قابل شکریہ قرار دے میرے گناہ 
بِھِمْ مَغْفُوراً وَحَیَاتِی بِھِمْ سَعِیدَۃً، وَعاقِبَتِی بِھِمْ حَمِیدَۃً، وَحَوَائِجِی بِھِمْ مَقْضِیَّۃً
معاف کردے میری زندگی بہتر بنا دے میری عاقبت اچھی کر دے میری حاجتیں پوری فرما دے 
وَٲَفْعَالِی بِھِمْ مَرْضِیَّۃً، وَٲُمُورِی بِھِمْ مَسْعُودَۃً، وَشُوَُونِی بِھِمْ مَحْمُودَۃً ۔ اَللّٰھُمَّ
میرے اعمال نیک فرما دے کام سنوار دے میرے اطوار بہتر بنا دے اے معبود ! 
وَٲَحْسِنْ لِیَ التَّوْفِیقَ وَنَفِّسْ عَنِّی کُلَّ ھَمٍّ وَضِیقٍ ۔ اَللّٰھُمَّ جَنِّبْنِی عِقابَکَ، وَامْنَحْنِی 
مجھے بہترین توفیق دے اور میرے سارے غم اندیشے اور سختیاں دور فرما دے اے معبود! مجھے اپنے عذاب سے بچا اجر و ثواب عطا فرما 
ثَوابَکَ، وَٲَسْکِنِّی جِنانَکَ، وَارْزُقْنِی رِضْوانَکَ وَٲَمانَکَ، وَٲَشْرِکْ لِی فِی صَالِحِ 
مجھے اپنی جنت میں جگہ دے مجھے اپنی خوشنودی اور اپنی پناہ نصیب فرما میری نیک دعاؤں میں میرے ماں باپ 
دُعَاِئی والِدَیَّ وَوُلْدِی وَجَمِیعَ الْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِناتِ الْاََحْیائَ مِنْھُمْ والْاََمْواتِ إنَّکَ 
میری اولاد اور سب زندہ و مردہ مومنین و مومنات کو شریک قرار دے بے شک تو 
وَ لِیُّ الْباقِیاتِ الصَّالِحاتِ، آمِینَ رَبَّ الْعالَمِینَ ۔
باقیات و صالحات کا نگہبان ہے دعا قبول فرما اے جہانوں کے پالنے والے ۔
اور اس کے بعد دو رکعت نماز پڑھے اور اپنی حاجتیں طلب کرے ۔