(زیارت حضرت ہانی بن عروہ (رض

حضرت مسلم(ع) بن عقیل(ع) کی زیارت کے بعد حضرت ہانی بن عروہ(رض) کی قبر مبارک کے سامنے کھڑا ہو جائے اور ان کی یہ زیارت پڑھے:
سَلامُ اﷲِ الْعَظِیمِ وَصَلَواتُہُ عَلَیْکَ یَا ھانِیََ بْنَ عُرْوَۃَ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ ٲَ یُّھَا الْعَبْدُ
سلام ہو عظمت والے خدا کا اور اس کی رحمتیں ہوں آپ پر اے ہانی بن عروہ سلام ہو آپ پر اے نیک بندے 
الصَّالِحُ النَّاصِحُ لِلّٰہِ وَ لِرَسُو لِہِ وَلاََِمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ وَالْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ عَلَیْھِمُ
جو خدا اور اس کے رسول(ص) کے لیے امیر المؤمنین(ع) کے لیے اور حسن وحسین کے لیے خیر خواہ تھے 
اَلسَّلَامُ، ٲَشْھَدُ ٲَنَّکَ قُتِلْتَ مَظْلُوماً، فَلَعَنَ اﷲُ مَنْ قَتَلَکَ، وَاسْتَحَلَّ
سلام ہو ان سب پر میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ کو مظلوم قتل کیا گیا پس خدا لعنت کرے اس پر جس نے آپ کو قتل کیا اور آپکے خون 
دَمَکَ، وَحَشیٰ قُبُورَھُمْ ناراً ۔ ٲَشْھَدُ ٲَ نَّکَ لَقِیتَ اﷲَ وَھُوَ رَاضٍ عَنْکَ بِما فَعَلْتَ
کو مباح جانا‘ خدا ظالموں کی قبروں کو آگ سے بھرے میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے خدا سے ملاقات کی تو وہ آپ سے راضی تھا 
وَنَصَحْتَ، وَٲَشْھَدُ ٲَ نَّکَ قَدْ بَلَغْتَ دَرَجَۃَ الشُّھَدائِ، وَجُعِلَ رُوحُکَ مَعَ 
کیونکہ آپ نے اچھا عمل اور خیر خواہی کی میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ شہیدوں کے زمرے میں داخل ہوئے اور آپکی روح خوش 
ٲَرْواحِ السُّعَدائِ بِما نَصَحْتَ لِلّٰہِ وَ لِرَسُو لِہِ مُجْتَھِداً، وَبَذَلْتَ نَفْسَکَ فِی 
بختوں کی روحوں کے ساتھ رکھی گئی کیونکہ آپ خدا ورسول(ص) کی خیر خواہی میں پوری طرح کو شاں ہوئے اور آپ نے جان قربان 
ذاتِ اﷲِ وَمَرْضاتِہِ فَرَحِمَکَ اﷲُ وَرَضِیَ عَنْکَ وَحَشَرَکَ مَعَ مُحَمَّدٍ وَآلِہِ الطَّاھِرِینَ 
کردی ذات خدا اور اسکی رضائوں میں خدا آپ پر رحمت کرے آپ سے راضی رہے اور آپکو حضرت محمد(ص) اور انکی پاکیزہ آل(ع) کیساتھ 
وَجَمَعَنا وَ إیَّاکُمْ مَعَھُمْ فِی دارِ النَّعِیمِ، وَسَلامٌ عَلَیْکَ وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکاتُہُ ۔
محشور کرے وہ اکٹھا کرے ہمیں اور آپکو انکے ساتھ نعمت والے گھر میں سلام ہو آپ پر خدا کی رحمت ہو اور اسکی برکات ہوں۔
پھر دو رکعت نماز پڑھ کر جناب ہانی بن عروہ کی روح کو ہدیہ کرے اور اپنے لئے جو دعا چاہے کرے اور اسی دعا کے ساتھ وداع کرے جو جناب مسلم(ع) بن عقیل(ع) کے وداع میں ذکر ہے ۔