تیسری زیارت برائے پندرہ شعبان

جاننا چاہئیے کہ پندرہ شعبان کو امام حسین- کی زیارت کرنے کی فضلیت میں بہت سی احادیث وارد ہوئی ہیں اس بارے میںبس اتنا ہی کافی ہے کہ بہت سی قابل اعتبار اسناد کے ساتھ امام زین العابدین اور امام جعفر صادق سے نقل ہوا ہے کہ جو شخص یہ چاہے کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر اس سے مصافحہ کریں تو پندرہ شعبان کو ابی عبدا للہ الحسین- کی زیارت کرے کیونکہ اس دن فرشتے اور ارواح انبیا(ع)ئ خدا سے اجازت لیکرحضرت(ع) کی زیارت کے لیے آتے ہیں پس نیک بخت ہے وہ شخص جوان سے مصافحہ کرے اور وہ اس سے مصافحہ کریں۔ جب کہ ان میں پانچ اولو العزم پیغمبر یعنی حضرت نوح(ع)‘ حضرت ابراہیم(ع)‘ حضرت موسیٰ(ع)‘ حضرت عیسیٰ(ع) اور حضرت محمد شامل ہیں راوی کا بیان ہے کہ میں نے پوچھا کیوں ان کو اولو العزم کہا جاتا ہے؟ آپ نے فرمایا اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کو مشرق و مغرب اورجن وانس کے لیے بھیجا گیا ہے اس زیارت کے الفاظ دو طریقوں سے نقل ہوئے ہیں چنانچہ ایک متن وہ ہے جو یکم رجب کیلئے نقل ہو چکا ہے اور دوسرا متن وہ ہے جس کو شیخ کفعمی(رح) نے کتاب بلد الامین میں امام جعفر صادق - سے روایت کیا ہے کہ امام حسین- کی ضریح پاک کے نزدیک کھڑے ہو کر یوں کہے:
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ وَاَلسَّلَامُ عَلَیْکَ ٲَیُّھَا الْعَبْدُ الصَّالِحُ الزَّکِیُّ ٲُودِعُکَ شَھادَۃً 
حمد ہے خدا کیلئے جو بلند و بزرگ ہے اور آپ پر سلام ہو اے خدا کے بندہ خوش کردار پاکیزہ میں اپنی طرف سے ایک گواہی آپکے سپرد 
مِنِّی لَکَ تُقَرِّبُنِی إلَیْکَ فِی یَوْمِ شَفاعَتِکَ ٲَشْھَدُ ٲَنَّکَ قُتِلْتَ وَلَمْ تَمُتْ 
کرتا ہوں تاکہ وہ مجھے آپکے قریب کرے جس دن آپ شفاعت کرتے ہوں گے میں گواہی دیتاہوں کہ آپ قتل ہوئے تو آپ مرے
بَلْ بِرَجائِ حَیَاتِکَ حَیِیَتْ قُلُوبُ شِیعَتِکَ، وَبِضیائِ نُورِکَ اھْتَدَی الطَّالِبُونَ 
نہیں بلکہ آپکے زندہ ہونے کے تصور سے آپکے پیروکاروں کے دل زندہ ہیںاور آپکی روشنی کی کرنوں کے ذریعے چاہنے والے 
إلَیْکَ، وَٲَشْھَدُ ٲَنَّکَ نُورُ اﷲِ الَّذِی لَمْ یُطْفٲْ وَلاَ یُطْفَٲُ ٲَبَداً، وَٲَنَّکَ وَجْہُ اﷲِ 
آپ تک پہنچتے ہیں میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ خدا کا وہ نور ہیں جو بجھتا نہیں اور نہ ہی وہ کبھی بجھے گا اور بے شک آپ خدا کا وہ چہرہ 
الَّذِی لَمْ یَھْلِکْ وَلاَ یُھْلَکُ ٲَبَداً وَٲَشْھَدُ ٲَنَّ ھذِہِ التُّرْبَۃَ تُرْبَتُکَ وَھذَا الْحَرَمَ حَرَمُکَ
ہیں جو ختم نہیں ہوتا ور نہ ہی یہ کبھی ختم ہو گا میں گواہی دیتا ہوں کہ یہ قبر آپ کی قبر ہے یہ روضہ آپ کا روضہ ہے 
وَہذَاالْمَصْرَعَ مَصْرَعُ بَدَنِکَ، لاَ ذَلِیلَ وَاﷲ مُعِزُّکَ، وَلاَ مَغْلُوبَ وَاﷲ ناصِرُکَ 
اور یہ قتل گاہ آپکے بدن کی قتل گاہ ہے آپ پست نہیں کہ خدا نے آپکو عزت دی اور آپ شکست خوردہ نہیں ہیں کہ خدا نے آپکی مدد فرمائی 
ھذِہِ شَھَادَۃٌ لِی عِنْدَکَ إلی یَوْمِ قَبْضِ رُوحِی بِحَضْرَتِکَ، وَاَلسَّلَامُ عَلَیْکَ وَرَحْمَۃُ 
آپ کے سامنے میری گواہی اس دن تک ہے جب آپ کی موجودگی میں میری روح قبض ہوگی اور آپ پر سلام ہو خدا کی
اﷲِ وَبَرَکاتُہُ۔
رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں۔