چوتھی زیارت شب ہائے قدر میں امام حسین- کی زیارت

جاننا چاہیے کہ امام حسین- کی زیارت ماہ رمضان میں کرنے اور خاص کر اس کی پہلی، پندرھویں اور آخری رات میں اور شب ہائے قدر میں آپ کی زیارت کرنے کی فضلیت میں بہت سی حدیثیں وارد ہوئی ہیں‘ امام محمد تقی - سے روایت ہے کہ: ماہ رمضان کی تیئسویں رات وہ رات ہے جس کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ شب قدر ہے اسی رات میں ہرا مرمحکم اور مقدر ہوتا ہے۔ پس جو شخص اس شب میں امام حسین- کی زیارت کرے تو چوبیس ہزار پیغمبر اور فرشتے اس کے ساتھ مصافحہ کرتے ہیں کیونکہ وہ اس رات حضرت کی زیارت کرنے کے لیے خدائے تعالیٰ سے اجازت لے کر آتے ہیں ایک اور معبتر حدیث میں امام جعفر صادق - سے روایت کی گئی ہے کہ جب شب قدر آتی ہے تو ساتویں آسمان پر عرش کے اندرونی حصے میں ایک منادی ندا دیتا ہے کہ خدائے تعالیٰ نے ہر ایسے شخص کو بخش دیا جو حسین ابن علی کی زیارت کیلئے آیا ہے ایک اور روایت میں ہے کہ جو شخص شب قدر میں قبر امام حسین- پر ہو اور اسکے قریب تر یا اس کے پاس جہاں بھی جگہ ملے دو رکعت نماز بجا لائے پھر حق تعالیٰ سے بہشت کا سوال کرے اور آتش جہنم سے پناہ طلب کرے تو اس کا سوال جنت پورا کرے گا اور جہنم سے پناہ عطا فرمائے گا ابن قولویہ نے امام جعفر صادق - سے روایت کی ہے کہ جو شخص ماہ مبارک میں امام حسین- کی زیارت کرے اور اثنائے راہ میں مر جائے تو اس کاحساب وغیرہ نہیں ہو گا اور اس سے کہاجائے گا کہ بے خوف و خطر جنت میں داخل ہو جا باقی رہا اس زیارت کا متن یعنی اس کے الفاظ و کلمات جو شب قدر میں امام حسین- کیلئے پڑھی جاتی ہے اور اس کا ذکر شیخ مفید(رح) شیخ محمد بن المشہدی(رح)‘ سیدابن طائوس او رشہید(رح) نے کتب مزار میں کیا ہے اور اس زیارت کوشب قدر،عید الفطر و عید الاضحی کے لیے مخصوص قرار دیا ہے نیز شیخ محمد بن المشہدی(رح) نے اپنی معتبر اسناد کے ساتھ امام جعفر صادق - سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا: جب تم ابی عبداللہ الحسین- کی زیارت کا ارادہ کرو تو غسل کر کے پاکیزہ لباس پہنو‘ پھر حضرت کی ضریح پاک کی طرف جائو اور اس کے نزدیک کھڑے ہو کر حضرت کی طرف رخ کرو اس طرح کہ قبلہ کو اپنے دونوں کندھوں کے درمیان قرار دو اور یہ کہو:
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ رَسُولِ اﷲِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ ٲَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ
آپ پر سلام ہو اے رسول(ص) خداکے فرزند آپ پر سلام ہو اے امیرالمومنین(ع) کے فرزند آپ پر سلام ہو 
یَابْنَ الصِّدِّیقَۃِ الطَّاھِرَۃِ فاطِمَۃَ سَیِّدَۃِ نِسائِ الْعالَمِینَ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ یَا
اے فاطمہ(ع) کے فرزند جو بہت سچی پاکیزہ اور تمام جہانوں کی عورتوں کی سردار ہیں آپ پر سلام ہو اے میرے مولا اے 
ٲَبا عَبْدِاﷲ وَرَحْمَۃُ اﷲ وَبَرَکاتُہُ، ٲَشْھَدُ ٲَنَّکَ قَدْ ٲَقَمْتَ الصَّلاۃَ، وَآتَیْتَ الزَّکاۃَ،
ابا عبداللہ خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں میں گواہی دیتا ہوںکہ آپ نے نماز قائم کی اور زکوٰۃ دی 
وَٲَمَرْتَ بِالْمَعْرُوفِ وَنَھَیْتَ عَنِ الْمُنْکَرِ، وَتَلَوْتَ الْکِتابَ حَقَّ تِلاوَتِہِ، وَجاھَدْتَ فِی
آپ نے نیک کاموں کا حکم دیا اور برے کاموں سے منع کیا آپ نے تلاوت قرآن کی جو تلاوت کا حق ہے آپ نے خدا کی راہ میں 
اﷲِ حَقَّ جِھادِہِ وَصَبَرْتَ عَلَی الْاََذی فیْ جَنْبِہِ مُحْتَسِباً حَتَّی ٲَتَاکَ الْیَقِینُ ٲَشْھَدُ
جہاد کیا جو جہاد کا حق ہے اور آپ نے خدا کی خاطر دکھوں پر صبر کیا امید اجر میں حتی کہ آپ نے شہادت پائی میں گواہی دیتا ہوں 
ٲَنَّ الَّذِینَ خالَفُوکَ وَحارَبُوکَ وَالَّذِینَ خَذَلُوکَ وَالَّذِینَ قَتَلُوکَ مَلْعُونُونَ عَلَی
کہ جنہوںنے آپکی مخالفت کی اور آپ سے لڑے نیز جنہوں نے آپکا ساتھ نہ دیا اور جنہوں نے آپکو قتل کیاوہ سب ملعون قرار 
لِسانِ النَّبِیِّ الْاَُمِیِّ وَقَدْ خابَ مَنِ افْتَریٰ، لَعَنَ اﷲُ الظَّالِمِینَ لَکُمْ مِنَ الْاََوَّلِینَ
دیئے گئے نبی امی کی زبان سے یقینا وہ ناکام رہا جس نے جھوٹا دعویٰ کیا خدا کی لعنت ہو ان پر جنہوں نے آپ پر ظلم کیا ہے اولین و 
وَالْاَخِرِینَ وَضاعَفَ عَلَیْھِمُ الْعَذابَ الْاََلِیمَ ٲَتَیْتُکَ یَا مَوْلایَ یَابْنَ رَسُولِ اﷲِ زائِراً
آخرین میں سے اور دگنا ہو ان پر درد ناک عذاب میںآیا آپ کے ہاں اے میرے مولا اے رسول خدا(ص) کے فرزند زیارت کرنے 
عارِفاً بِحَقِّکَ، مُوالِیاً لاََِوْلِیائِکَ، مُعادِیاً لاََِعْدائِکَ، مُسْتَبْصِراً بِالْھُدَیٰ
آپکاحق پہنچاتے ہوئے آپکے دوستوں سے دوستی آپکے دشمن سے دشمنی رکھتے ہوئے اس راستے کو درست ہدایت جانتے ہوئے 
الَّذِی ٲَنْتَ عَلَیْہِ، عارِفاً بِضَلالَۃِ مَنْ خالَفَکَ، فَاشْفَعْ لِی عِنْدَ رَبِّکَ۔
جس پر آپ چلے اور اسے گمراہ سمجھتے ہوئے جس نے آپ سے مخالفت کی پس اپنے رب کے ہاں میری سفارش کریں ۔
اس کے بعد زائر خود کو قبر مبارک سے لپٹائے اور اپنا منہ اس پر رکھے پھر سرہانے کی طرف جائے اور کہے:
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حُجَّۃَ اﷲِ فِی ٲَرْضِہِ وَسَمائِہِ، صَلَّی اﷲُ عَلَی رُوحِکَ الطَّیِّبِ 
آپ پر سلام ہو اے خدا کی حجت اس کی زمین اور اسکے آسمان میں خدا رحمت کرے آپ کی پاکیزہ روح پر
وَجَسَدِکَ الطَّاھِرِ، وَعَلَیْکَ اَلسَّلَامُ یَا مَوْلایَ وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکاتُہُ۔
اور آپ کے جسم پاک پراور آپ پر سلام ہو اے میرے مولا خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہو۔
اب پھر سے خود کو قبر شریف سے لپٹائے اس پر بوسہ دے اور اپنا چہرہ اس پر رکھ دے‘ اس کے بعد سرہانے کیطرف چلا جائے اور دو رکعت نماز زیارت ادا کرے اسکے بعد وہاںمزید جتنی چاہے نماز پڑھے پھر قبر مبارک کی پائنتی کی طرف جائے اور حضرت علی اکبر - کی زیارت کرے اور کہے:
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ وَابْنَ مَوْلایَ وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکاتُہُ، لَعَنَ اﷲُ مَنْ ظَلَمَکَ
آپ پر سلام ہو اے میرے مولا اور میرے مولا کے فرزندخداکی رحمت ہو اور اسکی برکات ہوں خدا لعنت کرے اس پر جس نے آپ پر ظلم کیا
وَلَعَنَ اﷲُ مَنْ قَتَلَکَ، وَضاعَفَ عَلَیْھِمُ الْعَذابَ الْاََلِیمَ۔
اور خدا لعنت کرے اس پر جس نے آپ کو قتل کیا نیز ان کے درد ناک عذاب میں کئی گنااضافہ کرے۔
اب جو دعا چاہے مانگے اور پھر دیگر شہدائ کربلائ کی طرف متوجہ ہو جب کہ قبر کی پائنتی سے قبلہ کی طرف ہو پس یوں کہے:
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ ٲَیُّھَا الصِّدِیقُونَ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ ٲَیُّھَا الشُّھَدائُ الصَّابِرُونَ، ٲَشْھَدُ 
سلام ہو آپ سب پر اے سچو سلام ہو آپ پر اے شہیدو جو بہت صبر کرنے والے ہومیں گواہی دیتا ہوں 
ٲَنَّکُمْ جاھَدْتُمْ فِی سَبِیلِ اﷲِ، وَصَبَرْتُمْ عَلَی الْاََذی فِی جَنْبِ اﷲِ، وَنَصَحْتُمْ لِلّٰہِ 
کہ یقیناً آپ نے خدا کی راہ میں جہاد کیا اور خدا کی خاطر دکھ تکلیف پر صبرسے کام لیا آپ نے خدا و رسول(ص) سے 
وَلِرَسُولِہِ حَتَّی ٲَتَاکُمُ الْیَقِینُ، ٲَشْھَدُ ٲَنَّکُمْ ٲَحْیائٌ عِنْدَ رَبِّکُمْ تُرْزَقُونَ، فَجَزاکُمُ 
خلوص برتا حتیٰ کہ دنیا سے گزر گئے میں گواہی دیتا ہوں کہ ضرور آپ اپنے رب کی ہاں زندہ ہیں رزق پاتے ہیں پس خدا تمہیں جزا دے
اﷲُ عَنِ الْاَسْلامِ وَٲَھْلِہِ ٲَفْضَلَ جَزائِ الْمُحْسِنِینَ، وَجَمَعَ بَیْنَنا وَبَیْنَکُمْ فِی مَحَلِّ النَّعِیمِ۔
اسلام اور اہل اسلام کی طرف سے بہترین جزائ جو نیکو کاروں کے لیے ہے اور یکجا کرے ہمیں اور تم کونعمتوں والی جنت کے مکانوں میں۔
اب حضرت عباس ابن امیر المومنین کی زیارت کیلئے جائے اور جب وہاں پہنچے تو حضرت کی ضریح مبارک کے پاس کھڑے ہو کر کہے:
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ ٲَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ ٲَیُّھَا الْعَبْدُ الصَّالِحُ الْمُطِیعُ لِلّٰہِ 
آپ پر سلام ہو اے امیر المومنین کے فرزند آپ پر سلام ہو اے بندہ خوش کردار خدا اوراس کے رسول(ص) 
وَلِرَسُولِہِ، ٲَشْھَدُ ٲَنَّکَ قَدْ جاھَدْتَ وَنَصَحْتَ وَصَبَرْتَ حَتَّی ٲَتَاکَ الْیَقِینُ،
کے اطاعت گزار میں گواہی دیتا ہوں کہ ضرور آپ نے جہاد کیا خیر اندیشی کی اور صبر سے کام لیا حتی کہ آپ دنیا سے چل بسے 
لَعَنَ اﷲُ الظَّالِمِینَ لَکُمْ مِنَ الْاََوَّلِینَ وَالْاَخِرِینَ وَٲَلْحَقَھُمْ بِدَرْکِ الْجَحِیمِ۔
خدا کی لعنت ہو ان پر جنہوں نے آپ پر ظلم ڈھایا اولین و آخرین میںسے اور خدا ان کو جہنم کے نچلے درجے میں پھینکے۔
پھر حضرت کی مسجد میں جس قدر چاہے مستحبی نماز ادا کرے اور باہر آ جائے