آداب تخلی

جب نماز کی تیاری کرنے لگیں اور بیت الخلائ میں جانے کی حاجت بھی ہو توپہلے بیت الخلائ جائیں اور پہلے بایاں پائوں اندر رکھیں ﴿بیت الخلا کے آداب بہت زیادہ ہیں جن میں چند ایک یہاں ذکر کئے جا رہے ہیں۔﴾ چنانچہ جب اپنا بایاں پائوں اندر رکھیں تو یہ دُعا پڑھیں:
بِسْمِ اﷲ وَبِاﷲِ ٲَعُوذُ بِاﷲِ مِنَ الرِّجْسِ النَّجِسِ الْخَبِیثِ الْمُخْبِث الشَّیْطانِ الرَّجِیمِ۔
خدا کے نام اور خدا کی ذات کے ذریعے خدا کی پناہ لیتا ہوں ناپاک غلیظ، گندے اور گندہ کرنے والے راندے ہوئے شیطان سے ۔
جب اپنا کپڑا ہٹاے تو بسم اﷲ پڑھے، اس حالت میں بلکہ ہر حالت میں اپنی شرمگاہ کو ہر محترم ناظر سے چھپائے بیت الخلا میں قبلہ رخ و پشت بہ قبلہ بیٹھنا حرام ہے اور مستحب ہے کہ رفع حاجت کے وقت یہ پڑھیں:
اَللّٰھُمَّ ٲَطْعِمْنِی طَیِّباً فِی عافِیَۃٍ وَٲَخْرِجْہُ مِنِّی خَبِیثاً فِی عافِیَۃٍ۔ اور جب پاخانے پر نظر پڑے تو کہیں :
اے معبود !مجھے پاک غذا آسائش کیساتھ نصیب فرمااورجب وہ ناپاک ہو جائے تو بھی اسے آسائش سے باہر نکال دے
اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِی الْحَلالَ وَجَنِّبْنِی الْحَرَامَ استنجائ سے پہلے استبرا کریں اور جب وضو کیلئے پانی پر نظر پڑے تو کہیں
اے معبود! مجھے رزق حلال عطا فرما اور حرام سے بچائے رکھ۔
الْحَمْدُ لِلّٰہِِ الَّذِی جَعَلَ الْمائَ طَھُوراً وَلَمْ یَجْعَلْہُ نَجِساً۔ استنجا کرتے وقت یہ دعا پڑھیں: 
حمد ہے خدا کے لیے جس نے پانی کو پاکیزہ بنایا اور اسے ناپاک نہیں بنایا
اَللَّھُمَّ حَصِّنْ فَرْجِی وَٲَعِفَّہُ وَاسْتُرْ عَوْرَتِی وَحَرِّمْنِی عَلَی النَّارِ۔ جب اٹھ کھڑے ہوں تو اپنا دایاں 
خدایا میری شرم گاہ کو محفوظ اور بے عیب رکھ میری پردہ پوشی فرما اور میرے بدن کو جہنم پر حرام کردے 
ہاتھ پیٹ پر پھیرتے ہوئے یہ کہیں:الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی ٲَماطَ عَنِّی الْاَذیٰ وَھَنَّٲَنِی طَعامِی وَشَرابِی 
حمد ہے خدا کیلئے جس نے آزار کو مجھ سے دور کیا میرے کھانے پینے کو میرے لیے خوشگوار بنایا
وَعافانِی مِنَ الْبَلْوٰی۔ جب بیت الخلائ سے باہر نکلے تو پہلے دایاں پاؤں باہر رکھے اور یہ دعا پڑھے :
اور مجھے تکلیفوں سے بچایا۔
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی عَرَّفَنِی لَذَّتَہُ وَٲَبْقَی فِی جَسَدِی قُوَّتَہُ وَٲَخْرَجَ عَنِّی ٲَذاھُ یَا لَہا نِعْمَۃً
حمد ہے خدا کیلئے کہ جس نے مجھے غذاکی لذت بخشی اس کی قوت میرے بدن میں باقی رکھی اور اس کے آزار کو مجھ سے دور کیا ،کیا خوب نعمت ہے 
یَا لَہا نِعْمَۃً یَا لَہا نِعْمَۃً، لاَ یُقَدِّرُ الْقادِرُونَ قَدْرَھَا۔ 
کیا خوب نعمت ہے ،کیا خوب نعمت ہے کہ اندازہ لگانے والے اس کی خوبی کا اندازہ نہیں کرسکتے ۔