آیت الکرسی کے فضائل

معتبر سند کے ساتھ امام موسیٰ کاظم - سے منقول ہے کہ جو شخص ہر فریضہ نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھے تو کوئی کاٹنے والی چیز اسے ضرر نہیں پہنچا سکے گی . ایک اور معتبر حدیث میں فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ نے فرمایا: یاعلی(ع) تمہارے لیے ہر فریضہ نماز کے بعد آیۃالکرسی تلاوت کرنا ضروری ہے کیونکہ پیغمبر یا صدیق یا شہید کے علاوہ کوئی اس عمل کو ہمیشہ جاری نہیں رکھ سکتا رسول اﷲ سے منقول ہے کہ جو شخص ہر فریضہ نماز کے بعد آیۃ الکرسی کی تلاوت کرے تو سوائے موت کے کوئی چیز اسے بہشت میں جانے سے نہیں روک سکے گی ایک اور حدیث میں ہے کہ جو شخص ہر فریضہ نماز کے بعد آیۃ الکرسی کی تلاوت کرے تو اسکی نماز قبول ہوگی وہ خدا کی پناہ میں رہیگا اور خدا اسے گناہوں اور بلائوں سے محفوظ رکھے گا۔