دنیا و آخرت کی بھلائی کی دعا

شیخ کلینی(رح) نے معتبر سند کے ساتھ علی بن مہزیار سے روایت کی ہے کہ محمد بن ابراہیم نے امام علی نقی - کی خدمت میں تحریر کیا کہ مولا اگر آپ مناسب سمجھیں تو مجھے ایک ایسی دعا تعلیم فرمائیں جو میں ہر نماز کے بعد پڑھوں اور اس سے مجھے دُنیا و آخرت کی بھلائی حاصل ہو جائے اس کے جواب میں امام نے تحریر فرمایا کہ تم ہر نماز کے بعد یہ دُعا پڑھا کرو :
ٲَعُوْذُ بِوَجْھِکَ الْکَرِیمِ وَعِزَّتِکَ الَّتِی لاَتُرَام وَقُدْرَتِکَ الَّتِی لاَ یَمْتَنِع ُمِنْہا شَیْئٌ مِنْ
پناہ لیتا ہوں تیری ذات کریم اورتیری عزت کی جس کا کوئی قصد نہیںکر سکتا ُتیری قدرت کی پناہ جس سے کوئی چیز انکار نہیں کر سکتی ۔ دنیا اور
شَرِّالدُّنْیا وَالاَْخِرَۃِ وَمِن ْشَرِّالْاَوْجاعِ کُلِّہا وَلاَحَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إلاَّ بِاللّہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ۔
آخرت کے شر سے اور ہر قسم کے دکھوں دردوں سے اور نہیں اور بعض روایات میں یہ بھی ہے کوئی حرکت اور قوت مگر جوبلند و بزرگ خداسے ملتی ہے ۔