لمبی عمر کیلئے دعا

سیدا بن طاووس(رح) نے معتبر سند کے ساتھ جمیل بن دراج سے روایت کی ہے کہ ایک شخص امام جعفر صادق - کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: مولا! میری عمر زیادہ ہوگئی ہے میرے رشتہ دار مر چکے ہیں کوئی مونس اور ہمدم نہیں ملتا مجھے ڈرہے کہ میں خود بھی مر جائوں گا حضرت نے فرمایا: اپنے رشتہ داروں کی نسبت صالح مومن بھائی اُنس کیلئے بہتر ہیں اگر تم اپنی اور عزیز و اقارب اور دوستوں کی لمبی عمر چاہتے ہو تو ہر نماز کے بعد اس دُعا کو پڑھا کرو:
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ۔اَللّٰھُمَّ إنَّ رَسُولَکَ الصَّادِقَ الْمُصَدَّقَ صَلَوٰتُکَ 
اے معبود رحمت فرما محمد (ص) وآل محمد(ص) پر، اے معبودبے شک تیرے سچّے اور سچا قرار دیئے ہوئے رسول تیری رحمتیں ہوں ان پر اور ان کی آل(ع) پر نے فرمایا
عَلَیْہ وَآلِہِ قالَ إنَّکَ قُلْتَ مَا تَرَدَّدْتُ فِی شَیْئٍ ٲَنَا فاعِلُہُ کَتَرَدُّدِی فِی قَبْضِ رُوحِ 
کہ یقیناً تو نے ارشاد کیا کہ میں جو کچھ کرنا چاہوں اس میں کوئی تردد نہیں ہوتا مگر اس وقت جب میں کسی ایسے مومن کی روح قبض 
عَبْدِیَ الْمُؤْمِنِ یَکْرَھُ الْمَوْتَ وَٲَکْرَھُ مَسائَتَہُ اَللّٰھُمَّ فَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ 
کرنے لگوں جو موت کو پسند نہ کرے اور میں اس کی ناراضگی کو پسند نہیں کرتا اور اے معبود درود بھیج محمد(ص) و آل(ع) محمد(ص) پر اور اپنے آخری ولی
وَعَجِّلْ لِوَلِیِّکَ الْفَرَجَ وَالْعافِیَۃَ وَالنَّصْرَ وَلاَ تَسُؤْنِی فِی نَفْسِی وَلاَ فِی ٲَحَدٍ مِنْ ٲَحِبَّتِی۔
کی کشائش میں جلدی کر انہیں محفوظ رکھ کامیابی عطا فرما اور مجھے اپنے اور اپنے دوستوں کے بارے میں کسی برائی سے دوچار نہ کرنا۔
اگر چاہو تو اپنے ایک ایک دوست کا نام لو اور کہو :نہ فلاں کے بارے میں نہ فلاں کے بارے میں برائی سے دو چار نہ کرنا، راوی کہتا ہے کہ جب میں نے یہ دُعا پابندی کے ساتھ پڑھنا شروع کی تو مجھے اس قدر زندگی نصیب ہوئی کہ میں اس سے اکتا گیا۔ یہ دُعا نہایت ہی معتبر ہے اور دعائوں کی تمام کتابوں میں منقول ہے۔