نماز واجبہ کے بعد دعا

کلینی(رح) اور ابن بابویہ(رح) نے صحیح و غیر صحیح اسناد کے ساتھ امام محمد باقرو امام جعفر صادق + سے روایت کی ہے کہ نماز واجبہ کے بعد کم سے کم دُعا جو کافی ہو سکتی ہے وہ یہ ہے :
اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَسْٲَلُکَ مِنْ کُلِّ خَیْرٍ ٲَحَاطَ بِہِ عِلْمُکَ، وَٲَعُوذُ بِکَ مِنْ کُلِّ شَرٍّ ٲَحَاطَ بِہِ 
اے معبود! میں تجھ سے ہرخیر کا سوال کرتا ہوں جوتیرے علم کے احاطے میںہے اور ہر شر سے تیری پناہ لیتا ہوں 
عِلْمُکَ اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَسْٲَلُکَ عَافِیَتَکَ فِی ٲُمُورِی کُلِّہا وَٲَعُوذُ بِکَ مِنْ خِزْیِ الدُّنْیا وَ 
جو تیرے علم کے احاطے میں ہے اے معبود! میں اپنے تمام امور میں تجھ سے سہولت کاسوال کرتا ہوں اور دُنیا و آخرت کی ہر رسوائی سے تیری 
عَذابِ الاَْخِرَۃِ۔
پناہ طلب کرتا ہوں ۔
ابن بابویہ(رح) کی روایت کے مطابق یہ دُعایوں ہے:اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَسْٲَلُکَ 
اے معبود!درود بھیج محمد(ص) وآل محمد(ص) پر اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں ..تا آخر دعا