نماز کے بعد طلب بہشت اور ترک دوزخ کی دعا

سنت ہے کہ جب نماز سے فارغ ہو جائے تو کہے:
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَٲَجِرْنِی مِنَ النَّارِ وَٲَدْخِلْنِی الْجَنَّۃَ وَزَوِّجْنِی الْحُوْرَ الْعِینَ
اے معبود! درود بھیج محمد(ص) و آل محمد(ص) پر اور مجھے جہنم کی آگ سے بچااور جنّت میںداخل فرما اور حورالعین سے میری تزویج کر دے۔
جیسا کہ امیر المومنین- سے روایت ہے کہ جب کوئی بندہ نماز سے فارغ ہو جائے تو خدا تعالیٰ سے بہشت کی دُعا کرے دوزخ سے خدا کی پناہ مانگے اور حور العین کے ساتھ تزویج کی درخواست کرے۔