چوتھی اور پانچویں زیارت جامعہ

چوتھی زیارت جامعہ

یہ زیارت امین اللہ کے نام سے معروف ہے اور اس کا آغاز یوںہوتا ہے:
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا ٲمِینَ اﷲِ فِی ٲرْضِہِ وَحُجَّتَہُ عَلَی عِبادِھِ ٲشْھَدُ ٲنَّکَ جاھَدْتَ فِی اﷲِ ..الاخ
سلام ہو آپ(ع) پر کہ آپ(ع) خدا کی زمین میں اسکے امانتدار اور اسکے بندوں پر اسکی حجت ہیں میں گواہ ہوں کہ آپ نے راہ خدا میں جہاد کیا
جیسا کہ زیارت امیر المومنین- میں گزر چکا ہے اور وہاں ہم نے اس زیارت کو امیر المومنین- کی زیارت دوم کے طور پر نقل کیا ہے۔

پانچویں زیارت جامعہ

یہ وہی زیارت ہے جو اعمال رجب میں نقل ہو چکی ہے اس زیارت سمیت اس کتاب میںکل پانچ زیارتیں ہیںجو انشائ اﷲ پڑھنے والوں کیلئے کافی ہوں گی اس زیارت کی ابتدا اسطرح ہے:
اَلْحَمْدُ ﷲِ الَّذِیْ اَشْھَدَنَا مَشْھَدَ اَوْلِیَآئِہٰ فِیْ رَجَبْ۔
حمد ہے خدا کیلئے جس نے ماہ رجب میں ہمیںاپنے اولیائ کی زیارت گاہ پر پہنچایا۔