گناہوں سے معافی کی دعا

شیخ برقی نے موثق سند کیساتھ امام جعفر صادق - سے روایت کی ہے کہ نماز سے فارغ ہو کر اپنے زانوئوں کو حرکت دینے سے پہلے جو بھی شخص اس تہلیل کو دس مرتبہ پڑھے تو حق تعالیٰ اس کے چار کروڑ گناہوں کو مٹادے گا اور اس کے لیے چار کروڑ نیکیاں لکھ دے گا۔ اس کے پڑھنے کا اتنا ثواب ہے کہ گویا اس شخص نے بارہ مرتبہ قرآن مجیدختم کیا ہے پھر فرمایا کہ میں تو سو مرتبہ پڑھتا ہوں . لیکن تمہارے لیے اس کا دس مرتبہ پڑھنا ہی کافی ہے . اور وہ تحلیل یہ ہے :
ٲَشْھَدُ ٲَنْ لاَ إلہَ إلاَّ اﷲُ وَحْدَھُ لاَ شَرِیکَ لَہُ إلہاً وَاحِداً ٲَحَداً صَمَداً لَمْ یَتَّخِذْ صاحِبَۃً وَلاَ وَلَداً
میںگواہ ہوں کہ اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں ،وہ یکتا ہے اسکا کوئی شریک نہیں وہ معبود تنہا ،اکیلا اور بے نیازہے نہ اس نے کوئی بیوی کی نہ کسی کو بیٹا بنایا.
اس تہلیل کی فضیلت میں بہت کچھ بیان کیا گیا ہے خصوصاً اسے صبح و شام کی نمازوں کی تعقیبات میں اور طلوع و غروب کے وقت پڑھنا چاہیئے۔