ہر فریضہ نماز کے بعد کی دعا

شیخ کلینی معتبر سند کے ساتھ امام جعفر صادق - سے روایت کرتے ہیں کہ فرمایا: اس دعاکو ہر فریضہ کے بعد پڑھو اور ہرگز ترک نہ کرو:
ٲُعِیذُ نَفْسِی وَما رَزَقَنِی رَبِّی بِالِلّٰہِ الْواحِدِ الصَّمَدِ الَّذِی لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُولَدوَلَمْ یَکُنْ لَہُ
میں نے اپنی جان اورخدا سے ملی نعمتوں کو پناہ خدا میں دیا وہ واحد و بے نیازجس نے نہ کسی کو جنا نہ وہ جنا گیا اور نہ کوئی 
کُفُواً ٲَحَدٌوَٲُعِیذُ نَفْسِی وَمَارَزَقَنِی رَبِّی بِرَبِّ الْفَلَقِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَمِنْ شَرِّغَاسِقٍ إذَا
اس کا ہم پلا ہے میں نے اپنی جان اور خدا سے ملی نعمتوں کوصبح کرنے والے ربّ کی پناہ میں دیا اس کی مخلوق کیشر سے اور تاریکی کے شر سے جب وہ 
وَقَبَ وَمِنْ شَرِّ النَّفَّثٰتِ فِی الْعُقَدِ وَمِنْ شَرِّحاسِدٍ إذا حَسَدَ وَٲُعِیذُ نَفْسِی وَمَا رَزَقَنِی رَبِّی
چھاجائے گانٹھوں پر پھونکنے والیوں کے شر سے حاسدکے شرسے جب وہ حسد کرے میں نے اپنی جان اور خدا سے ملی نعمتوں کو انسانوں کے ربّ کی 
بِرَبِّ النَّاسِ مَلِکِ النَّاسِ إلہ النَّاسِ مِنْ شَرِّالْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ الَّذِی یُوَسْوِسُ فِی 
پناہ میں دیا جو انسانوں کا بادشاہ اور معبود ہے . گھات لگانے وسوسے ڈالنے والے کے شرسے جو انسانوں کے دلوںمیں وسوسے ڈالتاہے وہ
صُدُورِ النَّاسِ مِن َالْجِنَّۃِ وَالنَّاسِ
جنوں سے یا انسانوں سے ہو۔