ہر نماز کے بعد کی دعا

شیخ کلینی(رح)، ابن بابویہ(رح) اور دیگر علما نے صحیح اسناد کے ساتھ امام جعفر صادق - سے روایت کی ہے کہ جبرائیل(ع) زندان میں حضرت یوسف- کے پاس آئے اور کہا: ہر نماز کے بعد یہ دُعا پڑھا کریں :
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ لِی فَرَجاً وَمَخْرَجاً وَارْزُقْنِی مِنْ حَیْثُ ٲَحْتَسِبُ وَمِنْ حَیْثُ لاَ ٲَحْتَسِبُ۔ 
اے معبود! میرے لیے کشائش اور بچ نکلنے کا سامان پیدا کر اور مجھے روزی دے جہاں سے مجھے توقع ہے. اور جہاں سے توقع نہیں ہے .