آنکھ کا درد

بہت سی روایات میں ہے کہ آنکھ کا درد ختم کرنے کے لئے فجر اور مغرب کی نماز کے بعد یہ دعا پڑھے:
اللَّھُمَّ إنِّی ٲَسْٲَلُکَ
اے معبود میں سوال کرتا ہوں
بِحَقِّ ُحَمَّدٍ وَآلِ
محمد(ص) وآل محمد (ص)کے 
مُحَمَّدٍ عَلَیْکَ ٲَنْ
اس حق کے واسطے سے
تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآل
جو تجھ پر ہے کہ تو رحمت فرما ئے محمد(ص) ِ 
مُحَمَّدٍ وَٲَنْ تَجْعَلَ ا لنُّورَفِی 
اور آل(ع) محمد(ص) پر اور یہ کہ میری آنکھوں 
بَصَرِی وَالْبَصِیرَۃَ فِی 
میں روشنی قرار دے میرے دین 
دِینِی وَالْیَقِینَ فِی قَلْبِی
میں سمجھ عطا کر میرے دل میں یقین 
وَالْاِخْلاصَ فِی عَمَلِی 
پیدا فرما عمل میں خلوص دے 
وَالسَّلامَۃَ فِی نَفْسِی 
میرے دل کو مطمئن رکھ میرے 
وَالسَّعَۃَ فِی رِزْقِی
رزق میں کشادگی دے اور جب 
وَالشُّکْرَ لَکَ ٲَبَداً 
تک زندہ ہوں مجھے اپنا
مَا ٲَبْقَیْتَنِی۔
شکر گزار بنائے رکھ۔
نیز بزنطی نے یونس بن ظبیان سے روایت کی ہے کہ ہم امام جعفر صادق - کی خدمت میں حاضر ہوئے تو دیکھا کہ آپ(ع) کی آنکھوں میں شدید درد تھا یہ حالت دیکھ کر ہم بہت افسردہ ہوئے مگر دوسرے روز جب ہم آپ(ع) کے پاس آئے تو دیکھا آنکھیں بالکل ٹھیک ہوچکی ہیں ہم نے عرض کی ہم آپ(ع) پر قربان ہوجائیں آپ(ع) نے کس چیز سے آنکھوں کا علاج کیا ہے فرمایا ہم نے معالجے کی چیزوں میں سے ایک چیز سے علاج کیا ہے ہم نے پو چھا کہ وہ کیا ہے فرمایا کہ وہ ایک تعویذ تھا جسے ہم نے لکھا اور وہ یہ ہے ۔
ٲَعُوذُ بِعِزَّۃِ اﷲِ،وَٲَعُوذ 
پنا ہ لیتا ہوں خدا کی عزت کی پناہ لیتا ُ 
بِقُوَّۃِ اﷲِ وَٲَعُوذُ بِقُدْرَۃِ 
ہوں خدا کی قوت کی پناہ لیتا ہوں 
اﷲِ، وَٲَعُوذُ بِنُورِ اﷲِ
خدا کی قدرت کی پناہ لیتا ہوں خدا 
وَٲَعُوذُ بِعَظَمَۃِ اﷲ
کے نور کی پناہ لیتا ہوں خدا کی بزرگی 
وَٲَعُوذُ بِجَلالِ اﷲِ
کی خدا کے دبدبے کی پناہ لیتا ہوں 
وَٲَعُوذُ بِجَمالِ اﷲِ
خدا کی زیبائی کی پناہ لیتا ہوں خدا 
وَٲَعُوذُ بِبَہائِ اﷲِ وَٲَعُوذُ
کی تابانی کی اور پناہ لیتا ہوں خدا 
بِجَمْعِ اﷲ۔
کے سب کچھ کی ۔
ہم نے پوچھا کہ خدا کا سب کچھ کیا ہے آپ(ع) نے فرمایا ،
بِکُلِّ اﷲِ وَٲَعُوذُ بِعَفْوِ 
اللہ کی ہرچیز کے ساتھ پناہ لیتا ہوں 
اﷲِ، وَٲَعُوذُ بِغُفْرَانِ
خدا کے در گزر کی پناہ لیتا ہوں خدا 
اﷲِ، وَٲَعُوذُ بِرَسُولِ
کی بخشش کی پناہ لیتا ہوں خدا رسول 
اﷲِ وَٲَعُوذُ بِالْاَئِمَّۃِ۔
کی پناہ لیتا ہوں اور آئمہ کہ پناہ لیتا ہوں
یہاں پر ہر امام کا نام لیا اور پھر فرمایا.
عَلَی مَا تَشَائُ مِنْ شَرِّ
اس پر کہ جو تکلیف محسوس کرتا ہوں 
مَا ٲَجِدُ، اللَّھُمَّ رَبَّ
پناہ لیتا ہوں اے معبود اطاعت
الْمُطِیعِینَ۔
گزاروں کے رب کی ۔ 
علاوہ ازیں آنکھ کے درد کیلئے یہ بھی وارد ہوا ہے کہ آنکھ پر آیت الکرسی پڑھے اور دل میں اس بات کا یقین رکھے کہ دور ہو جائیگا اگر آیت الکرسی پڑھنے سے پہلے آنکھوں پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھے تو بھی صحیح ہے ۔
ٲُعِیذُ نُورَ بَصَرِی
میں اپنی آنکھوں کے نور کو خدا کے 
بِنُورِ اﷲِ الَّذِی لاَ یُطْفَٲ
نور کی پناہ میں دیتا ہوں جو بجھتا نہیں ۔
اور یہ نظر کی کمزوری کے لئے بھی فائدہ مند ہے نیز نظر کی کمزوری اور توندھے کو دور کرنے کے لئے آیت نور متعدد بار کسی برتن پر لکھ کر دھوئے اور اس پانی کو کسی شیشی میں ڈال کر پھر اس کو سلائی سے آنکھوں میں لگاتا رہے نیز روایت میں ہے کہ جو شخص قرآن دیکھ کر ﴿ناظرہ﴾ پڑھے تو اس کی آنکھوں کو اس سے فائدہ پہنچے گا اور نظر ٹھیک رہے گی اور جو شخص روزانہ ۔
فَجَعَلْنَاہُ سَمِیْعاً بَصِےْراً
پس ہم نے اسے سننے دیکھنے والا بنایا 
کہے تو اس کی آنکھیں ہر آفت سے محفوظ رہیں گی شیخ کفعمی (رح) فرماتے ہیں کہ اس بات کا تجربہ اور آزمائش کی جاچکی ہے کہ آنکھ کے درد اور جسم کے تمام اعضا کے دروں کیلئے امام موسیٰ کاظم - سے توسل کیا جائے ۔