انیسویں دعا

روایت میں ہے کہ یہ عاجزی و انکساری والی دعا ہے :

اَللّٰہُمَّ رَبَّ السَّمٰوَاتِ 
اے معبود اے ساتوں آسمانوں اور اس
السَّبْعِ وَما بَیْنَہُنَّ وَرَبَّ 
کے درمیان کی چیز کے رب اے 
الْعَرْشِ الْعَظِیم ِوَرَبَّ 
عظمت والے عرش کے رب اے 
جَبْرَائِیلَ وَمِیکائِیلَ
جبرائیل، میکائیل 
وَ إسْرافِیلَ وَرَبَّ 
اور اسرافیل کے رب 
الْقُرْآنِ الْعَظِیمِ وَرَبَّ 
اے بڑی شان والے قرآن کے 
مُحَمَّدٍ خاتَمِ النَّبِیِّینَ 
رب اے نبیوں کے خاتم محمد مصطفے(ص)
إنِّی ٲَسْٲَلُکَ بِالَّذِی 
کے رب میں اسکے واسطے سے سوال کرتا ہوں 
تَقُومُ بِہِ السَّمائُ وَبِہِ 
جس سے آسمان قائم اور زمین 
تَقُومُ الْاََرْضُ، وَبِہِ 
ٹھہری ہوئی ہے جس کے ذریعے
تُفَرِّقُ بَیْنَ الْجَمْع وَبِہِ 
تو لشکروں کو منتشر کرتاہے اور بچھڑے
تَجْمَعُ بَیْنَ الْمُتَفَرِّقِ 
ہوؤں کو ملاتا ہے جس کے ذریعے 
وَبِہِ تَرْزُقُ الْاََحْیائَ 
زندہ کو تو روزی دیتا ہے جسکے ذریعے 
وَبِہِ ٲَحْصَیْتَ عَدَدَ
توریت کے ذرات، پہاڑ کے 
الرِّمالِ وَوَزْنَ الْجِبالِ
وزن اور سمند ر کے پانی کا 
وَکَیْلَ الْبُحُور۔
حساب کرتا ہے ۔
پھر محمد و آل محمد پر درود بھیجے عاجزی و انکساری کے ساتھ دعا مانگے اور اپنی حاجات پر اصرار طلب کرے ۔