اٹھارہویں دعا

روایت ہے کہ یہ دعا حضرت امام محمد باقر - نے اپنے بھائی عبد اللہ بن علی کو تعلیم فرمائی تھی ۔
اَللّٰہُمَّ ارْفَعْ ظَنِّی
اے معبود میرے گمان کو بلند کر 
صاعِداً وَلاَ تُطْمِعْ
دے اور دشمن اور حاسد کو میرے 
فِیَّ عَدُوّاً وَلاَ حاسِداً
متعلق ارادہ نہ کرنے دے 
وَاحْفَظْنِی قائِماً
اور میری حفاظت فرما جب کھڑا ہوں 
وَقاعِداً وَیَقْظاناً وَرَاقِداً۔ 
بیٹھا ہوں بیدار اور سویا ہوا ہوں
اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِی وَارْحَمْنِی
اے معبود مجھے بخش دے مجھ پر رحم کر 
وَاہْدِنِی سَبِیلَکَ
اور مجھے اپنے سیدھے راستے پر لگا 
الاَقْوَمَ وَقِنِی حَرَّ جَہَنَّمَ
دے مجھے آتش جہنم سے بچا 
وَاحْطُطْ عَنِّی الْمَغْرَمَ 
اور مجھ پر قرض اور گناہوں کا بوجھ 
وَالْمَٲْثَمَ وَاجْعَلْنِی مِنْ
اتار دے اور مجھے دنیا کے اچھے 
خِیارِ الْعالَمِ۔
لوگوں میں قرار دے ۔