بہت زیادہ اجر ثواب ملنے کی دعا

محاسن برقی میں حضرت رسول(ص) سے روایت کی گئی ہے کہ جو شخص روزانہ سو مرتبہ’’سُبْحَانَ اﷲِ‘‘کہے تو اس کا ثواب کعبہ میں سو اونٹ قربانی کرنے سے زیادہ ہے . جو شخص سو مرتبہ ’’اَلْحَمْدُ ﷲِ‘‘ کہے تو یہ اس کے لیے سو غلام آزاد کرنے سے بہتر ہے، جو شخص سو مرتبہ’’اَﷲُ اَکْبَرُ‘‘ کہے تو اس کا ثواب زین ولگام سمیت سو گھوڑے جہاد میں بھیجنے سے زیادہ ہے اور جو شخص سو مرتبہ’’لَا اِلٰہَ اِلَّا اﷲُ‘‘ کہے تو اس کے عمل سے کسی کا عمل بہتر و بیشتر نہیں ہوگا مگر اس کا جو یہ کلمہ اس سے زیادہ تعداد میں پڑھے گا ۔