بیماریوں اور تکلیفوں کو دور کرنے کی دعا

سید ابن طائوس فرماتے ہیں کہ ہم نے اسے آزمایا ہے. پس ایک کاغذ پر لکھے:
یَا مَنِ اسْمُہُ دَوائٌ
اے وہ جس کا نام دوا 
وَذِکْرُہُ شِفائٌ، یَا مَنْ 
اور جس کا ذکر شفا ہے. اے وہ کہ 
یَجْعَلُ الشِّفائَ فِیما
چیزوں میں سے جس 
یَشائُ مِنَ الْاََشْیائِ
میں چاہے شفا رکھ دے
صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ 
رحمت فرما محمد(ص)(ص) و آل(ع) 
مُحَمَّدٍ وَاجْعَلْ شِفائِی 
محمد(ص)(ص) پراور اپنے اس نام 
مِنْ ہذَا الدَّائِ فِی
میں میرے لیے اس بیماری سے
اسْمِکَ ہذَا۔
شفا قرار دے۔
دس مرتبہ لکھے:
یَا اﷲُ
اے اﷲ
دس مرتبہ لکھے:
یَارَبِّ
اے رب
دس مرتبہ لکھے:
یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔
اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔