دعائے خلاصی قید وزندان

قید و زندان سے خلاصی کے لیے امام موسیٰ کاظم - کی دعا:
یَا مُخَلِّصَ الشَّجَرِ
اے درخت کو ریت مٹی 
مِنْ بَیْنِ رَمْلٍ وَطِینٍ
اور پانی کے بیچ سے
وَمائٍ وَیَا مُخَلِّصَ
نکالنے والے!اے دودھ کو گوبر
اللَّبَنِ مِنْ بَیْنِ فَرْثٍ
اور خون کے بیچ سے 
وَدَمٍ وَیَا مُخَلِّصَ الْوَلَدِ 
نکالنے والے! ایبچے کو جھلی اور 
مِنْ بَیْنِ مَشِیمَۃٍ وَرَحِمٍ 
رحم کے بیچ سے نکالنے والے!
وَیَا مُخَلِّصَ النَّارِ مِنْ 
اے آگ کو لوہے اور پتھر کے
بَیْنِ الْحَدِیدِ وَالْحَجَرِ
بیچ سے نکالنے والے 
وَیَا مُخَلِّصَ الرُّوْحِ
اور اے روح کو پہلوئوں 
مِنْ بَیْنِ الْاََحْشَائِ
اور انتڑیوں کے بیچ سے نکالنے 
وَالْاََمْعائِ خَلِّصْنِی 
والے مجھ کو ہارون عباسی کے چنگل 
مِنْ یَدَیْ ہارُونَ۔
سے چھڑا دے۔
روایت ہوئی ہے کہ امام موسیٰ کاظم - نے یہ دعا اس وقت پڑھی، جب آپ خلیفہ ہارون عباسی کی قیدمیں تھے چنانچہ جب رات چھاگئی تو آپ نے وضو کیا چار رکعت نماز پڑھی اور پھر اس دعا کو پڑھا اسی رات خلیفہ ہارون نے ایک ہولناک خواب دیکھا جس سے وہ ڈرگیا اور اس نے حضرت کی رہائی کا حکم دے دیا۔