دعائے مختصراورمفید

منقول ہے کہ امیرلمومنین- نے ایک شخص کو دیکھا جو کسی کتاب میں سے کوئی طویل دعا پڑھ رہاتھا. حضرت نے اس سے فرمایا: اے شخص جو خدا طویل دعا کوسنتا ہے، وہ قلیل دعا کا بھی جواب دیتا ہے اس نے عرض کیا میرے مولا! فرمایئے کہ میں کس طرح دعا کروں؟ آپ(ع) نے فرمایا یوں کہو:
الْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلَی کُلِّ
حمد ہے اﷲ کیلئے ہر ایک نعمت پر میں 
نِعْمَۃٍ وَٲَسْٲَلُ اﷲَ مِنْ 
خدا سے ہر بہتری کا سوال کرتا ہوں 
کُلِّ خَیْر وَٲَعُوذُ بِاﷲِ 
ہر ایک شر سے، خدا کی پناہ لیتا ہوں 
مِنْ کُلِّ شَرٍّ وَٲَسْتَغْفِرُ 
اور ہر گناہ پر معافی 
اﷲَ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ۔
مانگتا ہوں۔