دن ،رات امان میں رہنے کی دعا

شیخ کلینی(رح) نے معتبر سند کیساتھ امام محمد باقر(ع) سے روایت کی ہے کہ جو شخص صبح کو یہ دعا پڑھے تو انشائ اﷲ دن بھر کوئی چیز اسے نقصان نہ پہنچا سکے گی اور اگر کوئی شام کو پڑھے تو رات بھر کوئی چیز اسے ضرر نہیں پہنچا سکے گی اور وہ دعا یہ ہے۔
اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَصْبَحْتُ 
اے معبود ! میں نے تیری امان اور 
فِی ذَمَّتِکَ وَجِوَارِکَ
تیری پناہ میں صبح کی ہے
اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَسْتَوْدِعُکَ
اے معبود میں نے تیرے سپرد
دِینِی وَنَفْسِی وَدُنْیایَ 
کر دیا اپنا دین اور اپنی
وَآخِرَتِی وَٲَھْلِی وَمالِی 
جان اپنی دنیا اپنی آخرت اپنے 
وَٲَعُوذُ بِکَ یَا عَظِیمُ 
عیال اپنا مال اور تیری پناہ لیتا ہوں 
مِنْ شَرِّ خَلْقِکَ
اے عظمت والے تیری تمام 
جَمِیعاً وَٲَعُوذُ بِکَ 
مخلوق کے شر سے اور تیری پناہ لیتا 
مِنْ شَرِّ ما یُبْلِسُ بِہِ 
ہوں اس شر سے جس کے ساتھ 
إبْلِیسُ وَجُنُودُھُ۔
ابلیس اور اسکے لشکر دھوکہ دیتے ہیں