رات دن میں وحشت وتنہائی سے بچنے کی دعا

﴿۱﴾روایت ہوئی ہے کہ ایک شخص نے امام جعفر صادق - سے اپنی وحشت وتنہائی کی شکا یت کی تو آپ نے فرمایاآیا میں تمہیںوہ چیز نہ بتاؤں کہ جسے تم پڑھو تو رات یادن میں کسی بھی وقت تمہیںڈرنہ لگے پس وہ دعا یہ ہے۔
بِسْمِ اﷲِ وَبِاﷲِ 
خدا کے نام سے خدا کی ذات سے 
وَتَوَکَّلْتُ عَلَی اﷲِ
میرا بھروسہ خدا پر ہے 
إنَّہُ مَنْ یَتَوَکَّلْ عَلَی
یقینا جو بھی خدا پر بھروسہ رکھتا ہے تو 
اﷲِ فَھُوَ حَسْبُہُ إنَّ اﷲَ 
وہ اس کے لئے کافی ہو رہتا ہے 
بالِغُ ٲَمْرِہِقَدْ جَعَلَ 
ضرور خدا اپنے کام پر حاوی ہے 
اﷲُ لِکُلِّشَیْئٍ قَدْراً 
یقینا خدا نے قرار دیا ہے ہر چیز
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ فِیْ 
اندازہ اے معبود مجھے اپنے آستانے
کَنَفِکَ وَفِی جِوارِکَ 
پر اور اپنے قریب رکھ اور مجھ کو
وَاجْعَلْنِی فِی ٲَمانِکَ 
اپنی پناہ اور حفاظت میں 
وَفِی مَنْعِکَ۔
قرار دے۔
روایت میں آیا ہے ایک شخص متواتر تیس برس تک یہ دعا پڑھتا رہا لیکن ایک رات اسے نہ پڑھا تو بچھو نے اسے ڈس لیا۔