ستائیسواں امر

سید ابن طاؤس نے خطیب مستغفری کی کتاب ’’دعوات‘‘ اور اس نے رسول اﷲ(ص) سے نقل کیا ہے کہ آنحضرت (ص) نے فرمایا جب تم کتاب اﷲ﴿قرآن ﴾ سے فال لینا چاہو تو تین مرتبہ سورہ توحید پڑھو اور اس کے بعد محمد(ص) وآل(ع) محمد(ص) پر تین مرتبہ درود بھیجو اس کے بعد یہ کہو:

اَللّٰہُمَّ إنِّی تَفَٲَّلْتُ
اے معبود میں تیری کتاب سے 
بِکِتابِکَ وَتَوَکَّلْتُ
فال لے رہا ہوں تجھی پر میرا بھروسہ 
عَلَیْکَ فَٲَرِنِی مِنْ
ہے پس مجھے اپنی کتاب میں سے وہ 
کِتابِکَ مَا ہُوَ مَکْتُومٌ 
چیز دکھا جو پوشیدہ ہے تیرے چھپے 
مِنْ سِرِّکَ الْمَکْنُونِ 
ہوئے راز سے تیرے پردہ 
فِی غَیْبِکَ۔
غیب میں ۔
اس کے بعد کہ قرآن جامع کہ جس میں تمام سورتیں اور آیتیں ہوں اسے ہاتھ میں لے کر کھولو پھر صفحہ و سطر شمار کیے بغیرداہنی طرف کی پہلی سطر سے فال لو۔یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ علامہ مجلسی نے بعض علمائ کی تالیفات میں شیخ یوسف قطیفی کے خط سے اور انہوں نے آیۃ اﷲ علامہ کے خط سے نقل کیا ہے کہ امام جعفر صادق - نے فرمایا جب تم کتاب عزیز ﴿قرآن﴾سے استخارہ کرنے کا ارادہ کرو تو بسم اﷲ الرحمن الرحیم کے بعد یہ کہو:
إنْ کانَ فِی قَضائِکَ
الہی اگر تیرے حکم اور فیصلے میں یہ
وَقَدَرِکَ ٲَنْ تَمُنَّ عَلَی 
بات ہے کہ شیعیان آل (ع) محمد(ص) پر 
شِیعَۃِ آلِ مُحَمَّدٍ عَلَیْہِمُ 
احسان فرمائے کشائش دے کر 
اَلسَّلَامُ بِفَرَجِ وَلِیِّکَ 
اپنے ولی اور اپنی حجت پر جو تیری 
وَحُجَّتِکَ عَلَی خَلْقِکَ 
مخلوق کے لئے ہے 
فَٲَخْرِجْ إلَیْنا آیَۃً 
تو ظاہر فرما ہم پر ایسی آیت 
مِنْ کِتابِکَ نَسْتَدِلُّ 
اپنی کتاب سے جو اس 
بِہا عَلَی ذلِکَ۔
پر ہماری دلیل بن جائے۔
پھر قرآن مجید کھولے اورو ہاں سے چھ صفحے شمار کرے پس ساتویں صفحے کی سطر پر نظر کرے اور اس سے مطلب اخذ کرے۔شیخ شہید (رح)نے اپنی کتاب ذکریٰ میں فرمایا ہے کہ استخاروں میں سے ایک استخارہ عدد ہے جو سید کبیر رضی الدین محمد بن محمدآلاوی مجاور روضہ امیر المؤمنین (ع) سے قبل مشہور نہ تھا ہم اس استخارے کو تمام روایتوں کے ساتھ اپنے مشائخ میں سے شیخ کبیر فاضل جمال الدین بن مطہر سے اور وہ اپنے واالد گرامی سے اور وہ سید رضی الدین مذکور سے اور وہ حضرت صاحب العصر (ع)سے روایت کرتے ہیں کہ سورہ فاتحہ دس مرتبہ اس سے کم تین مرتبہ اور کم ازکم ایک مرتبہ اور پھر سورہ قدر دس مرتبہ پڑھے اور اس کے بعد تین مرتبہ یہ دعا پڑھے:
اَللّٰہُمَّ إنِّی ٲَسْتَخِیرُکَ 
اے معبود میں تجھ سے خیر طلب کرتا 
لِعِلْمِکَ بِعاقِبَۃِ الْاَُمُورِ 
ہوںکہ تو معاملوں کے انجام کو جانتا 
وَٲَسْتَشِیرُکَ لِحُسْنِ
ہے تجھ سے مشورہ کرتا ہوں کہ 
ظَنِّی بِکَ فِی الْمَٲْمُولِ 
امیدوں اور خطروں میں تجھ ہی سے 
وَالَْمحْذُورِ۔ اَللّٰہُمَّ
حسن ظن ہے اے معبود 
إنْ کانَ الْاََمْرُ الْفُلانِیّ 
فلاں کام ان کاموں میں سے 
مِمَّا نِیطَتْ بِالْبَرَکَۃِ 
ہے کہ جن کے انجام میں برکت 
ٲَعْجازُہُ وَبَوادِیہِ
ہے اور آغاز میں بھی 
وَحُفَّتْ بِالْکَرامَۃِ
اور اس کے دن رات 
ٲَیَّامُہُ وَلَیالِیہِ فَخِرْ
نفع سے بھر پورہیں 
لِی اَللّٰہُمَّ فِیہِ خِیَرَۃً
تو اے معبود تو میرے لئے اس خیر کو 
تَرُدُّ شَمُوسَہُ ذَلُولاً 
اختیار کرجس سے سرکش مطیع ہو 
وَتَقْعَضُ ٲَیَّامَہُ سُرُوراً 
جائے اور دن خوشیوں سے بھر جائیں 
اَللّٰہُمَّ إمَّا ٲَمْرٌ فَٲْتَمِرُ 
اے معبود اگر کرنے کا حکم ہے تو 
وَ إمَّا نَہْیٌ فَٲَنْتَہِی
کروں اور نہیں ہے تو رکا رہوں 
اَللّٰہُمَّ إنِّی ٲَسْتَخِیرُکَ 
اے معبود میں تجھ سے خیر طلب کرتا 
بِرَحْمَتِکَ خِیَرَۃً
ہوں تیری رحمت سے ایسی خیر جس 
فِی عافِیَۃٍ۔
میں آرام ہو۔
پھر تسبیح کے کچھ دانے مٹھی میں لے کر اپنی حاجت دل میں لائے اگر مٹھی میں لئے ہوئے دانوں کی تعداد جفت ہے تو یہ ’’افعل ‘‘﴿اس کام کے کرنے کا حکم﴾ اور طاق ہے تو یہ ’’لا تفعل‘‘﴿اس کام کے بجانہ لانے کا حکم ﴾ہے یا اس کے برعکس کہ طاق بہتر ہے اور جفت بہتر نہیں ‘یہ استخارہ کرنے والوں کی نیت سے وابستہ ہے ۔مؤلف کہتے ہیں ’’تقعض‘‘ضاد معجمہ کے ساتھ ہے جس کے معنی ہیں لوٹ جائے پلٹ جائے اور ہم نے نمازوںکے باب میں استخارہ ذات الرقاع اور دیگر اقسام کے استخاروں کاذکر کیا ہے لہذا انکی طرف رجوع کیا جائے جانناچاہیے کہ سید ابن طاؤس(رح) فرماتے ہیں ان کاخلاصہ کلام یہ ہے کہ مجھے اس بار ے میں کوئی صریح حدیث نہیں ملی کہ انسان کسی اور کیلئے بھی استخارہ کرسکتا ہے؟ لیکن مجھے ایسی بہت سی احادیث میں یہ بات ضرور نظر آتی ہے کہ دعاؤں اور توسل کے دیگر ذریعوں کے ساتھ اپنے مؤمن بھائیوں کی حاجات پوری کرنے کا حکم دیا گیا ہے بلکہ روایات میں تو مؤمن بھائیوں کیلئے دعاکرنے کے اتنے فوائد بیان ہوئے ہیں کہ جن کے دہرانے کی چنداں ضرورت نہیں ہے چونکہ استخارے کا شمار بھی دعاؤں اور حاجتوں میں ہے اور جب کوئی شخص کسی سے استخارہ کرنے کو کہتا ہے تو گویااس کے سامنے اپنی حاجت پیش کر رہا ہوتا ہے اور جو استخارہ کرتا ہے وہ در حقیقت اپنے لئے استخارہ کرتا ہے تاکہ اسے بتائے آیا اس میں مصلحت ہے کہ اس سے کہے یہ کام کرو یا نہ کرو وہ اسے بتانا چاہتا ہے کہ اس کام کے کرنے میں مصلحت ہے یا اس کے نہ کرنے میں مصلحت ہے پس اس بات کا تعلق استخاروں اور حاجتوں کے پورا کرنے کے ضمن میں نقل شدہ روایات سے ہے کہ علامہ مجلسی (رح)کا ارشاد ہے کہ سید کا کلام دوسروں کے لئے استخارہ کرنے کے جواز میں قوت سے خالی نہیں ہے کیونکہ اس کا تعلق عوامی ضرورتوں سے ہے خصوصا اس صورت میں جب استخارہ کرانے والے کا نائب اس چیز کا قصد کرے کہ وہ اس شخص کا نائب بن کر کہہ رہا ہے کہ اس کام کو انجام دو یا انجام نہ دو .جیسا کہ سید(رح)نے اسی بات کی طرف اشارہ کیا ہے یہ استخارے کو خاص روایات و اخبار کے تحت لانے کا ایک ذریعہ ہے تاہم زیادہ احتیاط اور زیادہ بہتری اسی میں ہے کہ صاحب حاجت اپنے لئے خود استخارہ کرے کیونکہ ہمیں کوئی ایسی روایت نہیں ملی کہ جس میں استخارہ میں وکالت کو جائز قرار دیا گیا ہو اگر یہ عمل جائز یا قابل ترجیح ہوتا تو آئمہ کے اصحاب ان حضرات(ع) سے اس بارہ میں ضرور پوچھتے اور اگر پوچھا گیا ہوتا تو ضرور ہم تک یہ بات پہنچ جاتی اور کم ازکم ایک ہی ایسی روایت مل جاتی ہے ماسوائے اس کے کہ مضطر اور پریشان حال قبولیت دعا کے سلسلے میں فوقیت رکھتے ہیں کیونکہ ان کی دعا خلوص نیت سے زیادہ قریب ہوتی ہے۔