شام کے وقت سو مرتبہ اللہ اکبر کہنے کی فضیلت

ابن بابویہ(رح) اور دیگر علمائ نے نہایت ہی معتبر اسناد کے ساتھ امام زین العابدین- اور امام جعفر صادق - سے روایت کی ہے کہ جو شخص شام کے وقت سو مرتبہ اﷲ اکبر کہے تو وہ ایسا ہے کہ اس نے سو غلام آزاد کیے ہیں . دیگر صحیح سند کے ساتھ امام محمد باقر - سے منقول ہے کہ جو شخص طلوع آفتاب سے پہلے اور غروب آفتاب سے پہلے سوسو مرتبہ اﷲ اکبر کہے تو خداے تعالیٰ اس کے لیے سو غلام آزاد کرنے کا ثواب لکھ دے گا . جو شخص دس مرتبہ 
سُبْحانَ اﷲِ وَبِحَمْدِھِ
خدا پاک ہے میں اس کی حمد کرتا ہوں 
کہے تو حق تعالیٰ اس کے نام دس نیکیاں لکھ دے گا اور جو اس سے زیادہ مرتبہ کہے تو اس کیلئے زیادہ ثواب لکھا جائے گا۔