شب زفاف کی نماز اور دعا

امام محمد باقر - فرماتے ہیں کہ شادی کی پہلی رات جب دلہن کو تمہارے پاس لایا جائے تو اسے کہوکہ وضو کرے اور دو رکعت نماز بجالائے اور تم بھی وضو کر کے دورکعت نماز ادا کرو پھر خدا کی حمد و ثنائ کرو اور محمد(ص)(ص) و آل(ع) محمد(ص)(ص) پر درود بھیجو، اس کے بعد یہ دعا پڑھو اور دلہن کے ساتھ والی عورتوں سے کہو کہ وہ آمین کہتی جائیں:
اَللّٰہُمَّ ارْزُقْنِی إلْفَہا
اے معبود! تو مجھے اس کی الفت،
وَوُدَّہا وَرِضاہا
محبت اوررضا مندی عطا فرما 
وَٲَرْضِنِی بِہا وَاجْمَعْ 
مجھے اس سے راضی رکھ اور ہم 
بَیْنَنا بِٲَحْسَنِ اجْتِماعٍ 
دونوں میں یکجہتی پیدا کردے اور 
وَآنَسِ ایْتِلافٍ فَ إنَّکَ 
باہمی محبت عطا فرما کہ یقیناً
تُحِبُّ الْحَلالَ وَتَکْرَہُ 
تو حلال کو پسند اور حرام کو
الْحَرامَ۔
نا پسند کرتا ہے۔
امام جعفر صادق - سے منقول ہے کہ شادی کی پہلی رات جب دلہن کے پاس جائو تو اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر اس کو قبلہ رخ کرکے یہ دعا پڑھو :
اَللّٰہُمَّ بِٲَمانَتِکَ
اے معبود! میں نے اسے تیری 
ٲَخَذْتُہا وَبِکَلِماتِکَ 
امانت کے طور پر لیا اور تیرے 
اسْتَحْلَلْتُہا فَ إن قَضَیْتَ 
کلمات کے ساتھ اپنے لیے حلال 
لِی مِنْہا وَلَداً فَاجْعَلْہُ 
بنایا پس اگر تو نے اس سے اولاد کا 
مُبارَکاً تَقِیّاً مِنْ شِیعَۃِ 
فیصلہ کیا ہے تو اسے بابرکت پرہیزگار 
آلِ مُحَمَّدٍ وَلاَ تَجْعَلْ 
اور آل(ع) محمد(ص)(ص) کے شیعوں میں رکھنا 
لِلشَّیْطانِ فِیہِ شِرْکاً 
اور ان بچوں میں شیطان کا کوئی 
وَلاَ نَصِیباً۔
حصہ قرار نہ دینا