نماز استغاثہ

مکارم اخلاق میں ہے کہ جب تم رات کو سونے لگو تو ایک پاک صاف برتن میں پانی بھر کے اپنے پاس رکھو اور پاک کپڑے سے اس کا منہ باندھ دو جب رات کے آخری حصے میں نماز تہجد کے لئے اٹھو تو اس برتن سے تین گھونٹ پانی پیو اور بقایا پانی سے وضو کر کے قبلہ رخ ہوکر اذان و اقامت کہو اور دو رکعت نماز ادا کرو ان دو رکعتوں میں سورہ حمد کے بعد جو سورہ چاہو پڑھو جب حمد اور سورہ پڑھ لو تو رکوع میں جا کر پچیس مر تبہ کہو:
یَاغِیاثَ الْمُسْتَغِیثِینَ
اے فریاد کرنے والوں کے فریاد رس۔
پھر رکوع سے سر اٹھا کر یہی ذکر پچیس مرتبہ کرو اور سجدے میں جاکر بھی یہی کہو پھر دوسرے سجدے میں جاکر پچیس مرتبہ یہی کہو اور سجدے سے سر اٹھا کر پچیس مرتبہ یہی کہو اسکے بعد دوسری رکعت کیلئے کھڑے ہو جائو اور اسے بھی مذ کورہ طریقے سے پورا کرو اس طرح ذکر کی مجموعی تعداد تین سو ہوجاتی ہے پھر تشہد و سلام پڑھ کر نماز کو تمام کرو سلام کے بعد اپنا سر آسمان کی طرف بلند کر کے تیس مرتبہ کہو :
مِنَ الْعَبْدِ الذَّلِیلِ إلَی
ناچیز بندے کی طرف سے مرتبے 
الْمَوْلَی الْجَلِیلِ۔
والے مولیٰ کی خدمت میں۔
اس کے بعد خدا سے اپنی حاجات طلب کرو انشائ اللہ وہ بھی پوری ہونگی .