نماز دیگر

شیخ طوسی (رح) نے مصبا ح میں اعمال روز جمعہ کے ذیل میں ذکر کیا کہ عبد اللہ بن مسعود (رض) نے رسول خدا سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا کہ جو شخص روز جمعہ نماز عصر کے بعد دو رکعت نماز بجا لائے کہ پہلی رکعت میں سورہ حمد، آیت الکرسی اور سورہ فلق پچیس مرتبہ پڑھے اور دوسری رکعت میں سورہ حمد، سورہ توحید اور سورہ قل اعوذ برب الناس پچیس مرتبہ پڑھے جب نماز سے فارغ ہو تو پچیس مرتبہ کہے:
لاَ حَوْلَ وَلاقُوَّۃَ إلاَّ
نہیں کوئی طاقت وقوت مگر جو خدا 
بِاﷲِ الْعَلِیِّ۔
سے ملتی ہے۔
پس حق تعالیٰ اسے خواب میں بہشت کی زیارت کرایگا اور وہ بہشت میں اپنا مکان بھی دیکھ لیگا۔
مؤ لف کہتے ہیں سید ابن طائوس (رح) نے جمال الاسبوع کی فصل ۳۳ میں نماز بخشش گناہان نقل کی ہے اور فرمایا ہے کہ یہ نماز بڑی جلیل القدر اور عظیم الشان ہے جس کی معرفت اسرار الہی کے حامل کو حاصل ہو سکتی ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ تم اس نماز کے حق میں سستی کرو اسکے خواہشمند حضرات کو مذکورہ کتاب کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔