نماز عفو

یہ دو رکعتی نماز ہے کہ ہر رکعت میں سورہ حمد و سورہ قدر کے بعد پندرہ مرتبہ رب عفوک عفوک کہے پھر رکوع میں جا کر دس مرتبہ رب عفوک عفوک کہے رکوع سے سر اٹھا کر بھی دس مرتبہ یہی کہے سجدے میں جاکر دس مرتبہ، سجدے سے سر اٹھانے کے بعد دس مرتبہ دوسرے سجدے میں دس مرتبہ اور سجدے سے سر اٹھانے کے بعد دس مرتبہ یہی کہے پس دوسری رکعت کو بھی اسی طرح ادا کرے جیسا کے نماز جعفر طیار (ع)پڑھی جاتی ہے۔
مؤلف کہتے ہیں نماز استغفار بھی مثل نماز عفو کے ہے اتنا فرق ہے کہ رب عفوک کی بجائے استغفراﷲ کہا جائے گا یہ نماز وسعت رزق کیلئے بھی مفید ہے انشائ اللہ ۔