نماز ہدیہ

معصومین سے روایت کی گئی ہے کہ انسان کو جمعہ کے دن آٹھ رکعت نماز ادا کرنا چاہیے کہ جس میں دوسری رکعت پر سلام دے پہلی چار رکعتیں رسول خدا کو ہدیہ کرے اور دوسری چار رکعتیں جناب الزہرا = کو ہدیہ کرے اسی طرح ہفتے کے روز چاررکعت نماز پڑھ کر حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب + کو ہدیہ کرے نیز ہر روز چار رکعت نماز پڑھے ،اور ترتیب کے ساتھ ایک ایک امام(ع) کوہدیہ کرتا رہے یہاں تک کہ جمعرات کے دن نماز پڑھ کر حضرت امام جعفر صادق - کیلئے ہدیہ کرے پھر روز جمعہ آٹھ رکعت نماز ادا کرے اور پہلے کی طرح رسول خدا اور حضرت فاطمہ الزہرا = کو ہدیہ پیش کرے۔
اگلے روز یعنی ہفتہ کے دن چاررکعت نماز پڑھ کر حضرت امام موسیٰ کاظم - کو ہدیہ پیش کرے اور اسی طرح روزانہ چار ررکعت نماز پڑھ کر ترتیب کے ساتھ ہر امام کو ہدیہ کرتا جائے چنانچہ جمعرات کے دن چار رکعت نماز بجا لاکر حضرت امام العصر(ع) عجل فرجہ ،کیلئے ہدیہ کرے اور ہر دوسری رکعت کے بعد یہ دعا پڑھے: 
اَللّٰھُمَّ ٲَنْتَ اَلسَّلاَمُ 
اے معبود تو سلام ہے سلامتی تیری 
وَمِنْکَ اَلسَّلاَمُ وَ إلَیْکَ 
طرف ہے اور سلامتی تیری ہی طرف 
یَعُودُ اَلسَّلاَمُ حَیِّنا رَبَّنا
پلٹتی ہے اے ہمارے پروردگار ہمیں
مِنْکَ بِالسَّلاَمِ اَللّٰھُمَّ
سلامتی میں رکھ اے معبود یقینا
إنَّ ہذِھِ الرَّکَعَاتِ ھَدِیَّۃٌ 
یہ چند رکعتیں ہماری طرف سے ہدیہ
مِنَّا إلی وَلِیِّکَ فَصَلِّ 
ہیں تیرے فلاں ولی کیلئے پس رحمت
عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ
فرما محمد(ص) اور انکی آل(ع) پر اور میری طرف 
وَبَلِّغْہُ إیَّاہا وَٲَعْطِنِی 
بھی پہنچا دے، مجھے اس سے زیادہ 
ٲَفْضَلَ ٲَمَلِی وَرَجَائِی 
عطا فرما جو امیدو آرزو تجھ سے 
فِیکَ وَفِی رَسُولِکَ 
تیرے رسول (ص)اور اس معصوم (ع)سے ہے 
صَلَوَاتُکَ عَلَیْہِ وَآلِہِ۔
تیری رحمت ہو ان(ص) پر اور انکی آل(ع) پر۔
اس کے بعد جو دعا مانگے اور فلاں کی جگہ اس معصوم (ع) کا نام لے جس کے لئے نماز پڑھی ہے