نمازاستغاثہ حضرت فاطمہ الزہرائ

ایک روایت میں ہے کہ جب تمہیں کوئی حاجت در پیش ہو اور اس سے تمہار ا دل گھبرا رہا ہو تو دو رکعت نماز ادا کرو تشہد و سلام کے بعدتین مرتبہ اللہ اکبر کہے اور تسبیح حضرت زہرا = پڑھے اور پھر سجدے میں سر رکھ کر سو مرتبہ کہو:
یَا مَوْلاتِی یَا فاطِمَۃُ
اے میری مخدومہ اے فاطمہ(ع) میری 
ٲَغِیثِینِی۔
فریاد کو پہنچیں۔
پھر اپنا دایاں رخسارزمین پر رکھ کر سو مرتبہ یہی کہو، 
اور پھر اپنا بایاں رخسار زمین پر رکھ کر سو مرتبہ یہی کہو پھر سر سجدے میں رکھو اور سو مرتبہ یہی کہو اس کے بعد اپنی حاجات بیان کرو، یقینا خدا وند عالم یہ دعائیں ضرور قبول فرمائے گا۔
مؤلف کہتے ہیں شیخ حسن بن فضل طبرسی (رح) مکارم اخلاق میں فرماتے ہیں کہ نماز استغاثہ جناب زہرائ (ع)کی ترتیب یہ ہے کہ دو رکعت نماز ادا کرنے کے بعد سر سجدے میں رکھ کر سو مرتبہ یا فاطمۃ کہو پھر دایاں رخسار زمین پر رکھ کر سو مرتبہ یہی کہو پھر بایاں رخسار زمین پر رکھو اور سو مرتبہ یہی کہو اب بار دیگر سجدے میں سر رکھ کر ایک سو دس مرتبہ یہی کہو اور پھریہ دعا پڑھو :
یَا آمِناً مِنْ کُلِّ شَیْئٍ
اے ہر چیز سے امان میں رکھنے 
وَکُلُّ شَیْئٍ مِنْکَ 
والے اور ہر چیز تجھ سے 
خائِفٌ حَذِرٌ ٲَسْٲَلُکَ 
خوف کھاتی ہے اور ڈرتی ہے تجھ 
بِٲَمْنِکَ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ 
سے سوال کرتا ہوں کہ تو ہر چیز سے 
وَخَوْفِ کُلِّ شَیْئٍ 
امن میں ہے اور ہر چیز تجھ سے 
مِنْکَ ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلَی 
خوف کھاتی ہے یہ کہ تو رحمت فرما 
مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَٲَنْ 
سرکار محمد(ص) اور آل محمد(ع) پر
تُعْطِیَنِی ٲَماناً لِنَفْسِی 
اور یہ کہ تو امان میں رکھ مجھ کو 
وَٲَھْلِی وَمالِی وَوَلَدِی 
میرے خاندان میرے مال اور
حَتَّی لاَ ٲَخَافَ ٲَحَداً 
اولاد کو یہاں تک کہ کسی سے نہ 
وَلاَ ٲَحْذَرَ مِنْ شَیْئٍ 
ڈروں نہ کبھی کسی چیز کا خوف 
ٲَبَداً إنَّکَ عَلَی کُلِّ 
کھائوں ہمیشہ تک بے شک تو ہر 
شَیْئٍ قَدِیرٌ۔
چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔
نیز اسی کتاب میں امام جعفر صادق - سے روایت کی گئی ہے کہ آپ نے فرمایا جب بھی تم میں سے کوئی شخص خدا کی بارگاہ میں استغاثہ کرے تو اسے دو رکعت نماز ادا کرنا چاہیے اور نماز کے بعد سر سجدے میں رکھ کر یہ دعا پڑھے :
یَا مُحَمَّدُ یَا رَسُولَ اﷲ 
یا محمد(ص) یا رسول (ص)اللہ 
یَا عَلِیُّ یَا سَیِّدَیِ الْمُؤْمِنِینَ 
یا علی (ع) اے مومنین و مومنات کے 
وَالْمُؤْمِناتِ، بِکُما 
سردار ومیں آپ کے واسطہ سے خدا 
ٲَسْتَغِیثُ إلَی اﷲِ تَعالی
کے حضور استغاثہ کرتا ہو ں یا محمد(ص) یا 
یَا مُحَمَّدُ یَا عَلِیُّ ٲَسْتَغِیثُ
علی (ع) آپ دونوں سے استغاثہ کرتا 
بِکُما یَا غَوْثاھُ بِاﷲِ 
ہوں اے فریادرس بواسطہ خدا 
وَبِمُحَمَّدٍ وَعَلِیٍّ وَفاطِمَۃَ 
بواسطہ محمد مصطفی (ص)و علی (ع) و فاطمہ (ع) میں۔
یہاں پر ہر امام کا نام لئے اور پھر کہے:
بِکُمْ ٲَتَوَسَّلُ إلَی اﷲ تَعالی
خدا کے سامنے آپ کو وسیلہ بناتا ہوں
یقینا یہ ذوات مقدسہ اسی وقت تمہاری مدد کو پہنچیں گے انشائ اللہ .