پا نچویں دعا

ابو حمزہ سے روایت ہے کہ میرے گھٹنے میں درد ہو گیا تو میں نے امام محمد باقر - سے اس کا ذکر کیا پس آ پ نے فرما یا کہ جب نماز ادا کر چکو تو یہ دعا پڑھا کرو:
یَا ٲَجْوَدَ مَنْ ٲَعْطَیٰ
اے سب سے دینے والوں سے زیادہ سخی
وَیَا خَیْرَ مَنْ سُئِلَ
اے سوا ل کیے جا نے وا لو ں میں بہترین
وَیَا ٲَرْحَمَ مَنِ اسْتُرْحِمَ 
اور اے رحم مانگے جا نے والوں میں زیادہ
اِرْحَمْ ضَعْفِی وَقِلَّۃَ 
رحم والے رحم فرما میری کمزوری اور میری 
حِیلَتِی، وَاعْفِنِی 
ناکام تد بیروں پر اور مجھ کو اس درد 
مِنْ وَجَعِی۔
سے نجا ت دے۔
ابو حمزہ کہتے ہیں میں نے یہ دعا پڑھی اور اس درد سے شفا پا ئی ۔
مؤ لف کہتے ہیں اس کتاب کے تیسرے باب کے شروع میں امراض اور بیماریوں کو دور کر نے کی بہت سے دعایں ذکر کی جا چکی ہیں۔