پائوں کے درد کا تعویذ

طب الائمہ میں نقل ہوا ہے کہ جابر جعفی نے امام محمد باقر - سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا میں امام حسین- کی خدمت میں حاضر تھا کہ ان کے پیرو کاروں میں سے بنی امیہ کا ایک شخص آیا اور عرض کیا کہ اے فرزند رسول میں پائوں کے درد کی وجہ سے آپ کے حضور حاضر نہیں ہو سکتا حضرت نے فرمایا کیو ں تم امام حسن- کے تعویذ سے غافل ہو اس نے کہا فرزند رسول وہ تعویذکیاہے آپ(ع) نے فرمایا اِنَّا فَتَحَّنَا لَکَ فَتْحاً مُبِےْنَا سے لے کر و کَانَ ﷲعَزِےْزَا حَکِیْمَا تک پڑھو جس طرح حضرت (ع) نے فرمایا تھا اس نے عمل کیا اور اس کا پائوں کا درد جاتا رہا ۔