پندرھویںدعا

عمر بن ابی مقدام سے روایت ہے کہ انہوںنے کہا حضرت امام جعفر صادق - نے یہ دعا مجھے لکھوائی کہ جو دنیا اور آخرت کیلئے جامع دعا ہے دعا اس طرح ہے کہ پہلے خداے تعالیٰ کی حمد ثنا کی جائے اور پھر اسے پڑھا جاے۔

اَللّٰہُمَّ ٲَنْتَ اﷲُ لاَ إلہَ 
اے معبود تو ہی وہ اللہ ہے کہ نہیں 
إلاَّ ٲَنْت الْحَلِیمُ
کوئی معبود مگر تو کہ جو بردبار
الْکَرِیم وَٲَنْتَ اللّٰہُ
و سخی ہے تو ہی وہ اللہ ہے 
لاَ إلہَ إلاَّ ٲَنْتَ الْعَزِیزُ
کہ نہیں کوئی معبود مگر تو جو غالب و
الْحَکِیمُ، وَٲَنْتَ اللّٰہُ 
حکمت والا ہے تو ہی وہ اللہ ہے کہ
لاَ إلہَ إلاَّ ٲَنْت الْواحِدُ
نہیںکوئی معبود مگر تو کہ جو تنہا سب پر 
الْقَہَّارُ وَٲَنْتَ اللّٰہُ لاَ 
چھایا ہوا ہے تو ہی وہ اللہ ہے کہ نہیں 
إلہَ إلاَّ ٲَنْتَ الْمَلِکُ
کوئی معبود مگر تو کہ جو قابو یافتہ 
الْجَبَّارُ، وَٲَنْتَ اﷲُ
بادشاہ ہے تو ہی وہ اللہ ہے 
لا إلہَ إلاَّ ٲَنْت الرَّحِیمُ
کہ نہیں کوئی معبود مگر جو بخشنے والا 
الْغَفَّارُ وَٲَنْتَ اللّٰہُ لاَ 
مہربان ہے۔ تو ہی وہ اللہ ہے کہ نہیں 
إلہَ إلاَّ ٲَنْتَ الشَّدِیدُ 
کوئی معبود مگر جو سخت تر بدلہ لینے 
الْمِحالُ وَٲَنْتَ اﷲُ 
والا ہے تو ہی وہ اللہ ہے 
لاَ إلہَ إلاَّ ٲَنْتَ الْکَبِیرُ
کہ نہیں کوئی معبود مگر تو جو بڑائی 
الْمُتَعالِ وَٲَنْتَ اﷲُ
والا بلند ہے تو ہی وہ اللہ ہے 
لاَ إلہَ إلاَّ ٲَنْتَ السَّمِیعُ 
کہ نہیں کوئی معبود مگر جو سننے، 
الْبَصِیرُ وَٲَنْتَ اﷲُ لاَ 
دیکھنے والا ہے تو ہی وہ اﷲ ہے کہ نہیں 
إلہَ إلاَّ ٲَنْتَ الْمَنِیعُ
کوئی معبود مگر تو جو قدرت والا 
الْقَدِیرُ، وَٲَنْتَ اﷲُ 
اور روکنے والا ہے تو ہی وہ اللہ ہے 
لاَ إلہَ إلاَّ ٲَنْتَ الْغَفُورُ 
کہ نہیں کوئی معبود مگر تو جو معاف 
الشَّکُورُ وَٲَنْت اللّٰہُ
کرنے والا قدردان ہے تو ہی وہ اللہ ہے
لاَ إلہَ إلاَّ ٲَنْتَ الْحَمِیدُ 
کہ نہیں کوئی معبود مگر تو جو خوبیوں 
الْمَجِیدُ، وَٲَنْتَ اﷲُ
والا شان والا ہے تو ہی وہ اللہ ہے 
لاَ إلہَ إلاَّ ٲَنْتَ الْغَنِیُّ
کہ نہیں کوئی معبود مگر تو جو بے نیاز و 
الْحَمِیدُ وَٲَنْتَ اللّٰہُ
تعریف والا ہے۔ تو ہی وہ اللہ ہے
لاَ إلہَ إلاَّ ٲَنْتَ الْغَفُورُ
ہے کہ نہیں کوئی معبود مگرتوجو پردہ ڈالنے
الْوَدُودُوَٲَنْتَ اﷲُ لاَ 
اور محبت کرنے والا ہے تو ہی وہ اللہ ہے
إلہَ إلاَّ ٲَنْتَ الْحَنَّانُ
کہ نہیں کوئی معبود مگرتوجو احسان کرنے
الْمَنَّانُ وَٲَنْتَ اللّٰہُ لاَ 
والا مہربان ہے تو ہی وہ اللہ ہے کہ نہیں
إلہَ إلاَّ ٲَنْتَ الْحَلِیمُ
کوئی معبود مگرتوجو جزا دینے والا 
الدَّیَّانُ وَٲَنْتَ اللّٰہُ لاَ 
بردبارہے تو ہی وہ اللہ ہے کہ نہیں 
إلہَ إلاَّ ٲَنْتَ الْجَوادُ
کوئی معبودمگرتوجو بڑا سخی 
الْماجِدُ وَٲَنْتَ اللّٰہُ 
و بزرگ ہے تو ہی وہ اﷲ ہے 
لاَ إلہَ إلاَّ ٲَنْتَ الْواحِدُ
ہے کہ نہیں کوئی معبود مگرتوجو یگانہ
الْاََحَدُ، وَٲَنْتَ اللّٰہُ
و یکتاہے تو ہی وہ اللہ ہے 
لاَ إلہَ إلاَّ ٲَنْتَ الْغائِبُ
کہ نہیں کوئی معبود مگرتوجو نہاں 
الشَّاہِدُ وَٲَنْتَ اللّٰہُ
و عیاں ہے تو ہی وہ اللہ ہے
لاَ إلہَ إلاَّ ٲَنْتَ الظَّاہِرُ
کہ نہیں کوئی معبود مگرتوجو پو شیدہ 
الْباطِنُ، وَٲَنْتَ اﷲُ
وآشکار ہے۔ تو ہی وہ اللہ ہے 
لاَ إلہَ إلاَّ ٲَنْتَ بِکُلِّ 
کہ نہیں کوئی معبود مگرتوجو ہر
شَیْئٍ عَلِیمٌ تَمَّ نُورُکَ 
چیز کا علم رکھتا ہے تیرا نور کامل ہے 
فَہَدَیْتَ، وَبَسَطْتَ
کہ تو نے ہدایت دی تیرا ہاتھ کھلا 
یَدَکَ فَٲَعْطَیْتَ رَبَّنا 
ہے کہ عطا فرماتا ہے اے ہمارے رب
وَجْہُکَ ٲَکْرَمُ الْوُجُوہِ
تیری ذات سب سے زیادہ عزت
وَجِہَتُکَ خَیْرُ الْجِہاتِ
والی ہے تیری سمت سب سمتوں سے بہتر 
وَعَطِیَّتُکَ ٲَفْضَلُ
ہے تیری عطا سب عطائوں سے افضل
الْعَطایَا وَٲَہْنَٲُہا تُطاعُ
اور خوشگوار ہے اے ہمارے 
رَبَّنا فَتَشْکُرُ وَتُعْصیٰ
رب تو اطاعت پر قدر دانی کرتا ہے 
رَبَّنا فَتَغْفِرُ لِمَنْ شِئْتَ
اے ہمارے رب تو نافرمانی پر جسے 
تُجِیبُ الْمُضْطَرِّینَ
چاہے بخش دیتاہے تو بے کسوں کی 
وَتَکْشِفُ السُّوئَ
دعائیں سنتا ہے تکلیفیں دور کرتا ہے 
وَتَقْبَلُ التَّوْبَۃَ وَتَعْفُو 
توبہ قبول فرماتاہے گناہوں 
عَنِ الذُّنُوبِ لاَ تُجَازَی
کی معافی دیتا ہے تیری نعمتوں کا 
ٲَیادِیکَ وَلاَ تُحْصی 
بدلہ نہیں دیا جاسکتا تیری 
نِعَمُکَ، وَلاَ یَبْلُغُ
نعمتوں کا شمار نہیں ہو سکتا اور کسی بولنے
مِدْحَتَکَ قَوْلُ قائِلٍ۔
والے کی گفتگو تیری تعریف نہیں کر سکتی
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلَی
اے معبود رحمت فرما 
مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ 
محمد(ص) و آل(ع) محمد(ص) پر 
وَعَجِّلْ فَرَجَہُمْ 
ان کو جلد کشادگی دے 
وَرَوْحَہُمْ وَراحَتَہُمْ 
ان کو جلد خوشی واطمینان اور مسرت 
وَسُرُورَہُمْ، وَٲَذِقْنِی 
عطا فرما اور مجھے ان کی کشا ئش کا 
طَعْمَ فَرَجِہِمْ وَٲَہْلِکْ 
زمانہ دکھا اور ان کے
ٲَعْدائَہُمْ مِنَ الْجِنِّ
دشمنوں کو تباہ کر دے جو جنوں اور 
وَالْاِنْسِ، وَآتِنا فِی
انسانوں میں ہیں ہمیں دنیا میں 
الدُّنْیا حَسَنَۃً وَفِی
بہتری اور آخرت میں فلا ح عطا 
الْاَخِرَۃِ حَسَنَۃً وَقِنَا
فرما ہمیں جہنم کی سختی 
عَذَابَ النَّارِ وَاجْعَلْنا
سے امان دے اور ہمیں ان لوگوں
مِنَ الَّذِینَ لاَ خَوْفٌ
میں سے قرار دے جن کو نہ خوف آتا ہے
عَلَیْہِمْ وَلاَ ہُمْ یَحْزَنُونَ
نہ انہیں غم ستاتا ہے مجھے ان لوگوں 
وَاجْعَلْنِی مِنَ الَّذِینَ
میں رکھ جنہوں نے صبر کیا اور اپنے 
صَبَرُوا وَعَلَی رَبِّہِمْ
پروردگار پر بھروسہ کرتے رہے۔ 
یَتَوَکَّلُونَ وَثَبِّتْنِی
مجھے اچھی باتوں پر قائم رکھ دنیاوی 
بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِی
زندگی اورآخرت کی زندگی میں 
الْحَیاۃِ الدُّنْیا وَفِی
میرے لئے زندگی اور موت کو 
الْاَخِرَۃِ وَبارِکْ لِی
بابرکت بنا نیز پیشی کی
فِی الْمَحْیَا وَالْمَماتِ
جگہ دوبارہ اٹھنے حساب دینے 
وَالْمَوْقِفِ وَالنُّشُورِ
اعمال کے تلنے اور قیامت کے 
وَالْحِسابِ وَالْمِیزانِ
خطرات میں بہتری عطا کرنا مجھے 
وَٲَہْوَالِ یَوْمِ الْقِیامَۃِ
پل صراط پر قائم رکھنا 
وَسَلِّمْنِی عَلَی الصِّراطِ
اور اس سے پار کردینا 
وَٲَجِزْنِی عَلَیْہِ وَارْزُقْنِی 
نیز مجھ کو نفع بخش 
عِلْماً نافِعاً وَیَقِیناً 
علم اور پکار اور سچا یقین ، 
صادِقاً، وَتُقیً وَبِرّاً
پرہیزگاری نیکی قناعت 
وَوَرَعاً وَخَوْفاً مِنْکَ 
اور اپنا خوف عطا کر مجھے ایسی تڑپ 
وَفَرَقاً یُبَلِّغُنِی مِنْکَ 
دے جو مجھے تیرے قریب کرے 
زُلْفَیٰ وَلاَ یُبَاعِدُنِی 
اور تجھ سے دورنہ ہٹاے۔ مجھے 
عَنْکَ وَٲَحْبِبْنِی وَلاَ 
دوست رکھ اور مجھ سے 
تُبْغِضْنِی وَتَوَلَّنِی 
ناراض نہ ہو میری سرپرستی کر 
وَلاَ تَخْذُلْنِی وَٲَعْطِنِی
اور تنہا نہ چھوڑ مجھے دنیا اور آخرت کی 
مِنْ جَمِیعِ خَیْرِ الدُّنْیَا 
بھلایوں میں سے ہربھلائی سے 
وَالْاَخِرَۃِ مَا عَلِمْتُ
نواز کہ جسے میں جانتا ہوں اور جسے 
مِنْہُ وَما لَمْ ٲَعْلَمْ وَٲَجِرْنِی 
نہیں جانتا اور مجھے ہر طرح کی 
مِنَ السُّوئِ کُلِّہِ
برایوں سے پوری طرح بچاے 
بِحَذَافِیرِہِ مَا عَلِمْتُ
رکھ کہ جنہیں میں جانتا ہوں 
مِنْہُ وَما لَمْ ٲَعْلَمْ۔
اور جن کو نہیں جانتا۔