پہلی دعا

منقول ہے کہ امام جعفر صادق - نے فر ما یا کہ درد کے لئے یہ دعا پڑھو:
بِسْمِ اﷲِ وَبِاﷲِ کَمْ
خدا کے نام سے خدا کی ذات سے 
مِنْ نِعْمَۃٍ لِلّٰہِ، فِی
خدا کی کتنی نعمتیں جو ساکن 
عِرْقٍ ساکِنٍ وَغَیْرِ
اور متحرک رگوںمیں ہیں 
ساکِنٍ، عَلَی عَبْدٍ 
شکر کرنے والے اور ناشکرے
شاکِرٍ وَغَیْرِ شاکِرٍ۔
بندوں پر۔
پھر فریضہ نماز کے بعد اپنی دا ڑھی کو پکڑے اور تین مر تبہ کہے:
اَللّٰھُمَّ فَرِّجْ عَنِّی کُرْبَتِی 
اے معبود میری مصیبت دور کر 
وَعَجِّلْ عافِیَتِیْ 
دے جلد عا فیت عطا کر 
وَاکْشِفْ ضُرِّی۔
اور میرا غم مٹا دے۔
اس میں کوشش کرے کہ یہ عمل گریہ اور آنسوئوں کے ساتھ انجام پائے ۔