گذشتہ اور آئندہ نعمتوں کا شکر بجا لانے کی دعا

ایک اور معتبر سند کے ساتھ آنجناب(ع) سے روایت ہے کہ جو شخص روزانہ سات مرتبہ یہ کہے:
الْحَمْدُ لِلّٰہِِ عَلَی کُلِّ 
خدا کی حمد ہے ہر اس نعمت پر 
نِعْمَۃٍ کانَتْ ٲَوْ ھِیَ کائِنَۃٌ۔
جو پہلے ملی تھی یا اب ملی ہے۔
تو اس نے گذشتہ اور آئندہ نعمتوں کا شکر ادا کیا ،
﴿نیکیوں کی کثرت اور گناہوں سے بخشش کی دعا﴾
معتبر سند کے ساتھ امام جعفر صادق - ہی سے روایت ہے کہ جو شخص ہر روز پچیس مرتبہ یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِینَ
اے اﷲ بخش دے تمام مومنین و 
وَالْمُؤْمِناتِ وَالْمُسْلِمِینَ
مومنات کو اور تمام مسلمین و 
وَالْمُسْلِماتِ۔
مسلمات کو۔
تو حق تعالیٰ اس کے لیے تمام گزرے ہوئے اور آئندہ قیامت تک آنے والے مومنوں کی تعداد کے برابر نیکیاں لکھ دیگا، اتنی ہی تعداد میں اسکے گناہ بخش دیگا اور بہشت میں اسکے اتنے ہی درجات بلند کر دیگا