برقی(رح) نے محاسن میں موثق سند کے ساتھ امام علی رضا(ع) سے روایت کی ہے کہ جو شخص ہر صبح و شام تین مرتبہ یہ پڑھے :
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ
اﷲ کے نام سے رحمٰن و رحیم ہے
لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إلاَّبِاﷲِ
کوئیقوت و طاقت نہیں ہے سواے اﷲ
الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ۔
بزرگ و برتر کے
تو اسے شیطان سے ڈرنا چاہیئے نہ کسی حکومت سے اور نہ برص و جذام سے خوف کھانا چاہیئے پھر آپ (ع)نے فرمایا: میں تو یہ کلمات سو مرتبہ کہتا ہوں تا ہم نماز فجر اور
مغرب کی تعقیبات میں انہیں سات مرتبہ پڑھنے کا ذکر بھی آیا ہے۔