فضائل آیت الکرسی

اس کے فضائل بہت زیادہ ہیں جو اس کتاب کے آخر﴿باقیات الصالحات﴾ میں درج کیے گئے ہیں اور یہاں ہم اس کے خواص ہی کے ذکر پر اکتفا کرتے ہیں۔
﴿1﴾ہرواجب نماز کے بعد اس کا پڑھنا رزق میں فراوانی کا باعث ہے۔
﴿2﴾ ہر روز صبح وشام پڑھنا چور ،ڈاکو اور آتش زدگی سے تحفظ کا ذریعہ ہے۔
﴿3﴾ہر روز فریضہ نماز کے بعد اس کا پڑھنا سانپ اور بچھو کا تعویز اور جن وانس کے ضرر سے بچائو کاسبب ہے
﴿4﴾اگر اس کو لکھ کر کھیت میں دفن کر دیاجائے تو وہ چوری اور نقصان سے بچا رہے گا اور اس میں برکت ہو گی۔
﴿5﴾اگر اسے لکھ کر دکان میں رکھا جائے تو اس میں خیروبرکت ہوگی ۔
﴿6﴾اس کا گھر میں لکھ کر رکھنا چوری سے بچائو کا موجب ہے۔
﴿7﴾اگر مرنے سے پہلے اس کو پڑھنے والا بہشت میں اپنا مقام دیکھ لے گا۔
﴿8﴾ہر شب سوتے وقت اس کا پڑھنا فالج سے حفاظت کا باعث ہے۔
بِسْمِ اﷲِ الرَحْمنِ الرَحیمْ
خدا کے نام سے ﴿شروع کرتا ہوں﴾ جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے 
اﷲُ لاَ إلٰہَ إلاَّ ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ لاَتَٲْخُذُھُ سِنَۃٌ وَلاَنَوْمٌ لَہُ مَا فِی السَّمَٰوٰت 
اﷲ کے علاوہ کوئی خدا نہیں وو زندہ اوربندوبست کرنے والا ہے اس پر نہ غنودگی غالب آتی ہے اور نہ نیند جو کچھ آسمانوں میں ہے اور 
وَمَا فِی الْٲَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِی یَشْفَعُ عِنْدَہُ إلاَّ بِ إذْنِہِ یَعْلَمُ مَا بَیْنَ ٲَیْدِیھِمْ
زمین میں سب کچھ اسی کا ہے کون ہے جو اسکی اجازت کے بغیر اسکے یہاں سفارش کرے؟ اور جو انکے سامنے ہے وہ اسے بھی جانتا ہے 
وَمَا خَلْفَھُمْ وَلاَیُحِیطُونَ بِشَیْئٍ مِنْ عِلْمِہٰ إلاَّ بِمَا شَائَ وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ
اور جو انکے پیچھے ہے اسے بھی لیکن وہ اسکے علم سے اسکی منشأ کے بغیر ذرہ بھر بھی نہیں جان سکتے اسکی کرسی آسمان اور زمین کو گھیرے 
وَلاَیَئُودُہُ حِفْظُھُمَا وَھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیمُ ﴿255﴾ لاَ إکْرَاہَ فِی الدِّینِ قَدْ تَبَیَّنَ
ہوئے ہے ان دونوں کی حفاظت اسے گراں نہیں گزرتی اور وہ اونچا ہے بہت بڑا ہے دین میں کوئی زبردستی نہیں ہے ہدایت گمراہی 
الرُّشْدُ مِنْ الغَیِّ فَمَنْ یَکْفُرْ بِالطَّاغُوتِ وَیُؤْمِنْ بِاﷲِ فَقَدْ اسْتَمْسَکَ بِالْعُرْوَۃِ الْوُثْقَی 
سے الگ ہو کر نمایاں ہو چکی ہے اسکے بعد جو باطل کی طاقت کے ماننے سے انکار کرے اور اﷲ پر ایمان لائے اس نے مضبوط رسی 
لاَانفِصَامَ لَھَا وَاﷲُ سَمِیعٌ عَلِیمٌ ﴿256﴾ اﷲُ وَلِیُّ الَّذِینَ آمَنُوا یُخْرِجُھُمْ مِنْ 
تھام لی جسکے ٹوٹنے کا کوئی امکان نہیں اور اﷲ سننے والا ہے اور خوب جاننے والا جو ایمان لائے اﷲ انکا سرپرست ہے انہیں 
الظُّلُمٰتِ إلَی النُّورِ وَالَّذِینَ کَفَرُوا ٲَوْلِیٰئُھُمْ الطَّاغُوتُ یُخْرِجُونَھُمْ مِنْ النُّورِ إلَی الظُّلُمٰتِ 
اندھیرے سے روشنی کیطرف نکالتا ہے اور جنہوں نے کفر اختیار کیا ان کی سرپرست باطل قوتیں ہیں وہ انہیں روشنی سے اندھیروں
ٲُوْلٰٓئِکَ ٲَصْحَابُ النَّارِ ھُمْ فِیھَا خٰلِدُونَ۔
کیطرف لے جاتی ہیں یہ آگ میں جانے والے لوگ ہیں اسی میں ہمیشہ ہمیشہ رہینگے۔