بندوں کی حق تلفی اور ان حقوق میں کوتاہی سے معذرت طلبی اوردوزخ سے گلو خلاصی کے لیے یہ دعا پڑھتے

اَللّٰہُمَّ اِنِّیْٓ اَعْتَذِرُ اِلَیْکَ مِنْ مَظْلُوْمٍ ظُلِمَ بِحَضْرَتِیْ فَلَمْ اَنْصُرْہُ وَ مِنْ مَعْرُوْفٍ اُسْدِیَ اِلَیَّ فَلَمْ اَشْکُرْہُ وَ مِنْ مُسِیْٓءٍ اعْتَذَرَ اِلَیَّ فَلَمْ اَعْذِرْہُ وَ مِنْ ذِیْ فَاقَةٍ سَئَلَنِیْ فَلَمْ اُوْثِرْہُ وَ مِنْ حَقِّ ذِیْ حَقٍّ لَزِمَنِیْ لِمُوٴْمِنٍ فَلَمْ اُوَفِّرْہُ وَ مِنْ عَیْبِ مُوٴْمِنٍ ظَہَرَ لِیْ فَلَمْ اَسْتُرْہُ وَ مِنْ کُلِّ اِثْمٍ عَرَضَ لِیْ فَلَمْ اَہْجُرْہُ اَعْتَذِرُ اِلَیْکَ یَا اِلٰہِیْ مِنْہُنَّ وَ مِنْ نَظَآئِرِ ہِنَّ اعْتِذَارَ نَدَامَةٍ یَکُوْنُ وَاعِظًا لِمَا بَیْنَ یَدَیَّ مِنْ اَشْیَاہِہِنَّ فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَ اٰلِہ وَاجْعَلْ نَدَامَتِیْ عَلٰی مَا وَ قَعْتُ فِیْہِ مِنَ الزَّلاَتِ وَ عَزْمِیْ عَلٰی تَرْکِ مَا یَعْرِضُ لِیْ مِنَ السَّیِّئٰاتِ تَوْبَةً تُوْجِبُ لِیْ مَحَبَّتَکَ یَا مُحِبَّ التَّوَّابِیْنَ۔ 
بندوں کی حق تلفی اور ان حقوق میں کوتاہی سے معذرت طلبی اوردوزخ سے گلو خلاصی کے لیے یہ دعا پڑھتے 
بارالہا!میں اس مظلوم کی نسبت جس پر میرے سامنے ظلم کیا گیا ہو اور میں نے اس کی مدد نہ کی ہو اور میرے ساتھ کوئی نیکی کی گئی ہو اور میں نے اس کا شکریہ ادا نہ کیا ہو اور اس بدسلوکی کرنے والے کی بابت جس نے مجھ سے معذرت کی ہو اور میں نے اس کے عذر کو نہ مانا ہو اور اس فاقہ کش کے بارے میں جس نے مجھ سے مانگا ہو اور میں نے اسے ترجیح نہ دی ہو ۔اور ا س حقدار مومن جو میرے ذمہ ہو او رمیں نے ادا نہ کیا ہو اور اس مرد مومن کے بارے میں جس کا کوئی عیب مجھ پر ظاہر ہو ا ہو اور میں نے اس پر پردہ نہ ڈالا ہو ۔ اور ہر اس گناہ سے جس سے مجھے واسطہ پڑا ہو اور میں نے اس سے کنارہ کشی نہ کی ہو ۔ تجھ سے عذر خواہ ہوں ۔بارالہا!میں ان تمام باتوں سے اوران جیسی دوسری معذرت کرتا ہوں جو میرے لیے ان جیسی پیش آیند چیزوں کے لیے پندو نصیحت کرنے والی ہو ۔ تو محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور ان لغزشوں سے جن سے میں دو چار ہوا ہوں میری پشیمانی کو اورپیش آنے والی برائیوں سے دست بردار ہونے کے ارادہ کو ایسی توبہ قرار دے جو میرے لیے تیری محبت کا باعث ہو ۔ اے توبہ کرنے والوں کو دوست رکھنے والے۔