حرز حضرت امام زین العابدین

ابن طائوس نے مہج الدعوات میں دومقامات پر یہ حرز امام زین العابدین-سے نقل کیا ہے :
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ
شروع خدا کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
یَا ٲَسْمَعَ السَّامِعِینَ، یَا ٲَبْصَرَ النَّاظِرِینَ، یَا ٲَسْرَعَ الْحاسِبِینَ، یَا ٲَحْکَمَ 
اے سننے والوں سے زیادہ سننے والے اے دیکھنے والوں سے زیادہ دیکھنے والے اے حساب کرنے والوں میں تیز تر اے سب سے 
الْحاکِمِینَ، یَا خالِقَ الْمَخْلُوقِینَ، یَا رازِقَ الْمَرْزُوقِینَ، یَا ناصِرَ الْمَنْصُورِینَ، 
بڑے حاکم اے خلق شدہ چیزوں کے خالق اے رزق پانے والوں کے رازق اے مدد یافتہ لوگوں کے مددگار 
یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ، یَا دَلِیلَ الْمُتَحَیِّرِینَ، یَا غِیاثَ الْمُسْتَغِیثِینَ، ٲَغِثْنِی یَا مالِکَ 
اے سب سے بڑھ کر رحم کرنے والے اے پریشان لوگوں کے رہنما اے فریادیوں کے فریاد رس میری فریاد رسی کر اے یوم جزا 
یَوْمِ الدِّینِ، إیَّاکَ نَعْبُدُ وَ إیَّاکَ نَسْتَعِینُ، یَا صَرِیخَ الْمَکْرُوبِینَ، یَا مُجِیبَ دَعْوَۃِ 
و سزا کے مالک ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں اے دکھیاروں کے فریاد رس اے دعا قبول 
الْمُضْطَرِّینَ ٲَنْتَ اﷲُ رَبُّ الْعالَمِینَ ٲَنْتَ اﷲُ لاَ إلہَ إلاَّ ٲَ نْتَ الْمَلِکُ الْحَقُّ الْمُبِینُ، 
کرنے والے تو ہی وہ اﷲ ہے جو عالمین کا پروردگار ہے تو ہی وہ اﷲ ہے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو سچا اور حقیقی حکمران ہے
الْکِبْرِیائُ رِداؤُکَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ الْمُصْطَفی وَعَلی عَلِیٍّ الْمُرْتَضی وَفاطِمَۃَ 
کہ بڑائی تیرا لباس ہے اے معبود محمد مصطفٰی(ص) پر رحمت نازل فرما اور علی(ع) مرتضی(ع) پر رحمت نازل فرما اور فاطمہ 
الزَّھْرائِ، وَخَدِیجَۃَ الْکُبْری، وَالْحَسَنِ الْمُجْتَبی، وَالْحُسَیْنِ الشَّھِیدِ بِکَرْبَلائَ، 
زہرا(ع) اور خدیجۃ(ع) الکبریٰ پر رحمت نازل فرما اور حسن(ع) مجتبٰی پر رحمت نازل فرما اور اس حسین(ع) پر رحمت نازل فرما جو کربلا میں شہید ہوئے 
وَعَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ زَیْنِ الْعابِدِینَ وَمُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْباقِرِ وَجَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ الصَّادِقِ
اور علی(ع) ابن حسین(ع) زین العابدین(ع) اور محمد باقر(ع) پر رحمت نازل فرما اور جعفر صادق(ع) 
وَمُوسَی بْنِ جَعْفَرٍ الْکَاظِمِ، وَعَلِیِّ بْنِ مُوسَی الرِّضا، وَمُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ التَّقِیِّ، 
اور موسی کاظم(ع) پر رحمت نازل فرما اور علی رضا(ع) اور محمد تقی(ع) پر رحمت نازل فرما اور علی نقی(ع)
وَعَلِیِّ بْنِ مُحَمَّدٍ النَّقِیِّ وَالْحَسَنِ الْعَسْکَرِیِّ وَالْحُجَّۃِ الْقائِمِ الْمَھْدِیِّ الْاِمامِ المُنْتَظَرِ 
اور حسن عسکری(ع) پر رحمت نازل فرما اور حجۃ القائم(ع) امام مہدی(ع) پر رحمت نازل فرما 
صَلَواتُ اﷲِ عَلَیْھِمْ ٲَجْمَعِینَ ۔ اَللّٰھُمَّ والِ مَنْ وَالاھُمْ، وَعادِ مَنْ عادَاھُمْ، وَانْصُرْ 
خدا کی رحمتیں ہوں ان سب پر اے معبود دوست رکھ اسے جو انہیں دوست رکھے اور دشمنی رکھ اس سے جو ان سے دشمنی رکھے اور مدد کر 
مَنْ نَصَرَھُمْ، وَاخْذُلْ مَنْ خَذَلَھُمْ، وَالْعَنْ مَنْ ظَلَمَھُمْ، وَعَجِّلْ فَرَجَ آلِ مُحَمَّدٍ
اس کی جو ان کی مدد کرے اور چھوڑ دے ان کو اور لعنت کر ان پر جو ظلم کرے ور آل(ع) محمد(ع) کو کشادگی دینے میں جلدی کر اور آل(ع) محمد(ع) کے 
وَانْصُرْ شِیعَۃَ آلِ مُحَمَّدٍ، وَارْزُقْنِی رُؤْیَۃَ قائِمِ آلِ مُحَمَّدٍ، وَاجْعَلْنِی مِنْ ٲَتْباعِہِ 
شیعوں کی مدد فرما اور مجھے قائم آل(ع) محمد(ع) کا دیدار نصیب فرما اور مجھ کو ان کے پیروکاروں اور
وَٲَشْیاعِہِ وَالرَّاضِینَ بِفِعْلِہِ، بِرَحْمَتِکَ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ ۔
ان کے مددگاروں اور ان کے کام سے خوش ہونے والوں میں قرار دے اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے ولے۔