اعمال شب عید فطر

یکم شوال کی رات با برکت راتوں میں سے ہے، اس کی فضیلت، بیداری، عبادت اور ثواب سے متعلق بہت سی احادیث وارد ہوئیں ہیں ، حضرت رسول سے مروی ہے کہ یہ رات مرتبے میںشب قدر سے کچھ کم نہیں اور اس میں چند ایک اعمال ہیں 

﴿۱﴾ غروب آفتاب کے وقت غسل کرے ۔
﴿۲﴾ شب بیداری یعنی نماز، دعا، استغفار اور خدا سے طلب حاجات کرتے ہوئے مسجد میں جاگ کر رات گزارے۔
﴿۳﴾ نماز مغرب ، عشائ، فجر اور نماز عید کے بعد یہ تکبیریں پڑھے:
اَﷲُ ٲَکْبَرُ اﷲُ ٲَکْبَرُ لاَ إلہَ إلاَّ اﷲُ وَاﷲُ ٲَکْبَرُ اﷲُ ٲَکْبَرُ وَ لِلّٰہِ الْحَمْدُ الْحَمْدُ لِلّٰہِ 
خدا بزرگتر ہے خدا بزرگتر ہے اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں خدا بزرگتر ہے خدا بزرگتر ہے اور خدا کیلئے حمد ہے حمد ہے خدا کیلئے 
عَلَی مَا ھَدانا ، وَلَہُ الشُّکْرُ عَلَی مَا ٲَوْلانا
اس پر کہ ہمیں ہدایت دی اوراس کا شکر ہے اس پر جو کچھ اس نے ہمیں بخشا۔
﴿۴﴾ نماز مغرب فرائض و نافلہ کے بعد ہاتھوں کو بلند کر کے کہے:
یَا ذَا الْمَنِّ وَالطَّوْلِ، یَا ذَا الْجُودِ، یَا مُصْطَفِیَ مُحَمَّدٍ وَناصِرَہُ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ
اے فضل و احسان والے اے عطا کرنے والے اے حضرت محمد(ص) کو منتخب کرنے والے اور ان کے حامی محمد(ص) و آل محمد(ص) پر 
وَآلِ مُحَمَّدٍ وَاغْفِرْ لِی کُلَّ ذَنْبٍ ٲَحْصَیْتَہُ وَھُوَ عِنْدَکَ فِی کِتابٍ مُبِینٍ 
رحمت نازل فرمااور میرے تمام گناہ بخش دے جو تیرے ہاں شمار ہو چکے ہوں کہ وہ اس کھلی کتاب میں درج ہیں جو تیرے پاس ہے۔
اس کے بعد سجدے میں جاکر سو مرتبہ کہے: اَتُوْبُ اِلَی اﷲِ پس اب خدا سے جو حاجت بھی طلب کرے انشائ اﷲ پوری ہوگی۔
شیخ نے روایت کی ہے کہ نماز مغرب سے فراغت کے بعد سجدے میں جائے اور یہ پڑھے:
یَا ذَا الْحَوْلِ یَا ذَا الطَّوْلِ یَا مُصْطَفِیاً مُحَمَّداً وَناصِرَہُ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ 
اے حرکت دینے والے اے سخاوت والے اے حضرت محمد(ص) کو منتخب کرنے والے اور ان کے حامی محمد(ص) و آل(ع) محمد(ص) پر رحمت نازل فرما 
وَاغْفِرْ لِی کُلَّ ذَنْبٍ ٲَذْنَبْتُہُ وَنَسِیتُہُ ٲَنَا وَھُوَ عِنْدَکَ فِی کِتابٍ مُبِینٍ اسکے بعد سو مرتبہ کہے:
اور میرے وہ سبھی گناہ بخش دے جو میں نے کئے اور انہیں بھول گیا ہوں اور وہ گناہ تیری روشن کتاب میں درج ہیں
اَتُوْبُ اِلَی اﷲِ 
خدا کے حضور توبہ کرتا ہوں 
﴿۵﴾ امام حسین -کی زیارت پڑھے ۔ کہ اس کی فضیلت بہت زیادہ ہے اور آج کی رات امام حسین- کی مخصوص زیارت باب زیارت میں آئے گی ۔
﴿۶﴾ شب جمعہ کے اعمال میں مذکورہ دعا یا دائم الفضل ..... دس مرتبہ پڑھے ۔
﴿۷﴾ دس رکعت نماز پڑھے جس کا ذکر ماہ رمضان کی آخری شب کے اعمال میں ہو چکا ہے ۔
﴿۸﴾ دو رکعت نماز ادا کرے جس کی پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک ہزار مرتبہ سورہ توحید پڑھے، اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ توحید پڑھے نماز کا سلام دینے کے بعد سر سجدے میں رکھے اور سو مرتبہ کہے :
ٲَتُوبُ إلَی اﷲِ پھر کہے :یَا ذَا الْمَنِّ وَالْجُودِ، یَا ذَا الْمَنِّ وَالطَّوْلِ، یَا مُصْطَفِیَ مُحَمَّدٍ 
خدا کے حضور توبہ کرتا ہوں اے احسان و عطا والے اے احسان وبخشش والے اے حضرت محمد کو منتخب وبرگزیدہ 
صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَآلِہِ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَافْعَلْ بِی کَذا وَکَذا
کرنے والے محمد(ص) اور ان کی آل(ع) پر رحمت نازل فرما اور میرے لئے یہ اور یہ کردے 
وَافْعَلْ بِی کَذا کی بجائے اپنی حاجت طلب کرے۔
روایت ہے کہ امیر المؤمنین -یہ نماز اسی طریقے سے بجالاتے تھے اور جب سر سجدے سے اٹھاتے تو فرماتے کہ اس خدا کے حق کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے جو بھی شخص یہ نماز پڑھ کر خدا سے اپنی کوئی حاجت طلب کرے گا تو وہ یقینا پوری ہوگی اور اسکے گناہ اگر ریت کے ذرات کے برابر بھی ہوں تو معاف کر دیئے جائیں گے۔
ایک اور روایت میں اس نماز کی پہلی رکعت میں ایک ہزار کی بجائے ایک سو مرتبہ سورہ توحید پڑھنے کا ذکر آیا ہے لیکن اس صورت میں اس نماز کو نافلہ مغرب کے بعد بجا لانا ہوگا۔ شیخ و سید نے اس نماز کے بعد پڑھنے کے لیے یہ دعا نقل کی ہے:
یَا اﷲُ یَا اﷲُ یَا اﷲُ، یَا رَحْمنُ یَا اﷲُ، یَا رَحِیمُ یَا اﷲُ، یَا مَلِکُ یَا اﷲُ، یَا قُدُّوسُ
اے اللہ اے اللہ اے اللہ اے بڑے مہربان اے اللہ اے بڑے رحم والے اے اللہ اے بادشاہ اے اللہ اے پاکیزہ 
یَا اﷲُ یَا سَلامُ یَا اﷲُ، یَا مُؤْمِنُ یَا اﷲُ، یَا مُھَیْمِنُ یَا اﷲُ، یَا عَزِیزُ یَا اﷲُ، یَا جَبّارُ
اے اللہ اے کامل اے اللہ اے امن دینے والے اے اللہ اے نگہدار اے اللہ اے غالب اے اللہ اے دبدبہ والے 
یَا اﷲُ، یَا مُتَکَبِّرُ، یَا اﷲُ، یَا خالِق،ُ یَا اﷲُ، یَا بارِیَ،ُ یَا اﷲُ، یَا مُصَوِّرُ، یَا اﷲُ
اے اللہ اے بڑائی والے اے اللہ اے بنانیوالے اے اللہ اے پیدا کرنے والے اے اللہ اے صورت بنانیوالے اے اللہ 
یَا عالِمُ یَا اﷲُ، یَا عَظِیمُ یَا اﷲُ، یَا عَلِیمُ یَا اﷲُ، یَا کَرِیمُ یَا اﷲُ، یَا حَلِیمُ یَا اﷲُ
اے جاننے والے اے اﷲ اے بزرگی والے اے اللہ اے دانا اے اللہ اے کرم کرنے والے اے اللہ اے بردبار اے اللہ 
یَا حَکِیمُ یَا اﷲُ، یَا سَمِیعُ یَا اﷲُ، یَا بَصِیرُ یَا اﷲُ، یَا قَرِیبُ یَا اﷲُ، یَا مُجِیبُ یَا
اے حکمت والے اے اللہ اے سننے والے اے اللہ اے دیکھنے والے اے اللہ اے نزدیک اے اللہ اے قبول کرنے والے اے 
اﷲُ یَا جَوادُ یَا اﷲُ یَا ماجِدُ یَا اﷲُ، یَا مَلِیُّ یَا اﷲُ، یَا وَفِیُّ یَا اﷲُ، یَا مَوْلَی یَا اﷲُ
اللہ اے بہت عطا والے اے اللہ اے شان والے اے اللہ اے دوست اے اللہ اے وفاوالے اے اللہ اے حاکم اے اللہ 
یَا قاضِی یَا اﷲُ، یَا سَرِیعُ یَا اﷲُ، یَا شَدِیدُ یَا اﷲُ، یَا رَؤُوفُ یَا اﷲُ، یَا رَقِیبُ
اے فیصلہ کرنے والے اے اللہ اے تیزتر اے اللہ اے سخت گیر اے اللہ اے مہربانی والے اے اللہ اے نگہبان 
یَا اﷲُ یَا مَجِیدُ یَا اﷲُ، یَا حَفِیظُ یَا اﷲُ، یَا مُحِیطُ یَا اﷲُ، یَا سَیِّدَ السّاداتِ یَا اﷲُ، 
اے اللہ اے بزرگی والے اے اللہ اے نگہدار اے اللہ اے گھیرنے والے اے اللہ اے سرداروں کے سردار اے اللہ 
یَا ٲَوَّلُ یَا اﷲُ، یَا آخِرُ یَا اﷲُ، یَا ظاھِرُ یَا اﷲُ، یَا باطِنُ یَا اﷲُ، یَا فاخِرُ یَا اﷲُ
اے اول اے اﷲ اے آخر اے اﷲ اے ظاہراے اﷲ اے باطن اے اللہ اے فخر والے اے اللہ 
یَا قاھِرُ یَا اﷲُ یَا رَبّاہُ یَا اﷲُ یَا رَبّاہُ یَا اﷲُ، یَا رَبّاہُ یَا اﷲُ، یَا وَدُودُ یَا اﷲُ، یَا نُورُ 
اے غلبہ والے اے اللہ اے پروردگار اے اللہ اے پروردگار اے دوستی والے اے اللہ اے روشن 
یَا اﷲُ یَا رافِعُ یَا اﷲُ یَا مانِعُ یَا اﷲُ، یَا دافِعُ یَا اﷲُ، یَا فاتِحُ یَا اﷲُ، یَا نَفَّاحُ 
اے اللہ اے بلند کرنے والے اے اللہ اے روکنے والے اے اللہ اے ہٹانے والے اے اللہ اے کھولنے والے اے اللہ اے نفع 
یَا اﷲُ یَا جَلِیلُ یَا اﷲُ یَا جَمِیلُ یَا اﷲُ، یَا شَھِیدُ یَا اﷲُ، یَا شاھِدُ یَا اﷲُ، یَا مُغِیثُ 
پہنچانے والے اے اللہ اے بزرگ اے اللہ اے زیبا اے اللہ اے گواہ اے اللہ اے مشاہدہ کرنے والے اے اللہ اے فریاد رس 
یَا اﷲُ، یَا حَبِیبُ یَا اﷲُ، یَا فاطِرُ یَا اﷲُ، یَا مُطَہِّرُ یَا اﷲُ، یَا مَلِکُ یَا اﷲُ، یَا مُقْتَدِرُ 
اے اللہ اے دوست اے اللہ اے پیدا کرنے والے اے اللہ اے پاکیزہ اے اللہ اے بادشاہ اے اللہ اے تقدیر بنانے والے
یَا اﷲُ، یَا قابِضُ یَا اﷲُ، یَا باسِطُ یَا اﷲُ، یَا مُحْیِی یَا اﷲُ، یَا مُمِیتُ یَا اﷲُ، 
اے اللہ اے بند کرنے والے اے اللہ اے کھولنے والے اے اللہ اے زندہ کرنے والے اے اللہ اے موت دینے والے اے اللہ 
یَا باعِثُ یَا اﷲُ، یَا وارِثُ یَا اﷲُ، یَا مُعْطِی یَا اﷲُ، یَا مُفْضِلُ یَا اﷲُ، یَا مُنْعِمُ 
اے اٹھانے والے اے اللہ اے ورثہ والے اے اللہ اے عطا کرنے والے اے اللہ اے فضل کرنے والے اے اللہ اے نعمت
یَا اﷲُ، یَا حَقُّ یَا اﷲُ، یَا مُبِینُ یَا اﷲُ، یَا طَیِّبُ یَا اﷲُ، یَا مُحْسِنُ یَا اﷲُ، یَا مُجْمِلُ 
دینے والے اے اللہ اے حق اے اللہ اے آشکار کرنے والے اے اللہ اے پاکیزہ اے اللہ اے احسان کرنے والے اے اللہ اے نیکی کرنے والے
یَا اﷲُ، یَا مُبْدِیَُ یَا اﷲُ، یَا مُعِیدُ یَا اﷲُ، یَا بارِیَُ یَا اﷲُ، یَا بَدِیعُ یَا اﷲُ، یَا ہادِی 
اے اللہ اے آغاز کرنے والے اے اللہ اے لوٹانے والے اے اللہ اے پیدا کرنے والے اے اللہ اے نیا کام کرنے والے اے اللہ اے رہنما 
یَا اﷲُ، یَا کافِی یَا اﷲُ، یَا شافِی یَا اﷲُ، یَا عَلِیُّ یَا اﷲُ، یَا عَظِیمُ یَا اﷲُ، یَا حَنّانُ 
اے اللہ اے پورا کرنے والے اے اللہ اے شفا دینے والے اے اللہ اے بلند مرتبہ اے اللہ اے بڑائی والے اے اللہ اے محبت 
یَا اﷲُ، یَا مَنَّانُ یَا اﷲُ، یَا ذَا الطَّوْلِ یَا اﷲُ، یَا مُتَعالِی یَا اﷲُ، یَا عَدْلُ یَا اﷲُ، 
والے اے اللہ اے احسان والے اے اﷲ اے نعمت والے اے اللہ اے بلندی والے اے اللہ اے عدل کرنے والے اے اللہ 
یَا ذَا الْمَعارِجِ یَا اﷲُ، یَا صادِقُ یَا اﷲُ، یَا صَدُوقُ یَا اﷲُ، یَا دَیَّانُ یَا اﷲُ، یَا باقِی 
اے بلندیوں والے اے اللہ اے راست گو اے اللہ اے بہت راست گو اے اللہ اے بدلہ لینے والے اے اللہ اے بقاوالے 
یَا اﷲُ یَا واقِی یَا اﷲُ، یَا ذَا الْجَلالِ یَا اﷲُ، یَا ذَا الْاِکْرامِ یَا اﷲُ، یَا مَحْمُودُ یَا اﷲُ
اے اللہ اے نگہدار اے اللہ اے جلالت والے اے اللہ اے عزت والے اے اللہ اے پسندیدہ اے اللہ 
یَا مَعْبُودُ یَا اﷲُ، یَا صانِعُ یَا اﷲُ، یَا مُعِینُ یَا اﷲُ، یَا مُکَوِّنُ یَا اﷲُ، 
اے بندگی کیے گئے اے اللہ اے بنانے والے اے اللہ اے مدد کرنے والے اے اللہ اے وجود دینے والے اے اللہ 
یَا فَعّالُ یَا اﷲُ، یَا لَطِیفُ یَا اﷲُ، یَا غَفُورُ یَا اﷲُ، یَا شَکُورُ یَا اﷲُ، یَا نُورُ 
اے کام کرنے والے اے اللہ اے باریک بین اے اللہ اے بہت معاف کرنے والے اے اللہ اے قدردان اے اللہ اے روشن 
یَا اﷲُ، یَا قَدِیرُ یَا اﷲُ، یَا رَبَّاہُ یَا اﷲُ، یَا رَبَّاہُ یَا اﷲُ، یَا رَبَّاہُ یَا اﷲُ، یَا رَبَّاہُ یَا 
اے اللہ اے قدرت والے اے اللہ اے پروردگار اے اللہ اے پروردگار اے اللہ اے پروردگار اے اللہ اے پروردگار 
اﷲُ، یَا رَبَّاہُ یَا اﷲُ، یَا رَبَّاہُ یَا اﷲُ، یَا رَبَّاہُ یَا اﷲُ، یَا رَبَّاہُ یَا اﷲُ، یَا رَبَّاہُ یَا اﷲُ، 
اے اللہ اے پروردگار اے اللہ اے پروردگار اے اللہ اے پروردگار اے اللہ اے پروردگار اے اللہ اے پروردگار اے اللہ 
یَا رَبّاہُ یَا اﷲُ، ٲَسْٲَ لُکَ ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَتَمُنَّ عَلَیَّ بِرِضاکَ، 
اے پروردگار اے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمد(ص) اور آل(ع) محمد(ص) پر رحمت نازل فرما اور اپنی رضا کے ذریعے مجھ پراحسان فرما 
وَتَعْفُوَ عَنِّی بِحِلْمِکَ، وَتُوَسِّعَ عَلَیَّ مِنْ رِزْقِکَ الْحَلالِ الطَّیِّبِ وَمِنْ حَیْثُ ٲَحْتَسِبُ 
اپنی بردباری کے ساتھ مجھے معاف کر اور مجھ پر اپنے حلال وپاکیزہ رزق میں فراخی کردے جہاں سے مجھے رزق ملنے کی توقع ہے 
وَمِنْ حَیْثُ لاَ ٲَحْتَسِبُ، فَ إنِّی عَبْدُکَ لَیْسَ لِی ٲَحَدٌ سِواکَ، وَلاَ ٲَحَدٌ ٲَسْٲَلُہُ غَیْرُکَ، 
اور جہاں سے مجھے رزق ملنے کی توقع نہیں ہے پس میں تیرا بندہ ہوں اور تیرے سوا میرا کوئی نہیں اور نہ تیرے سوا کوئی اور ہے جس 
یَا ٲَرْحَمَ الرّاحِمِینَ، مَا شائَ اﷲُ لاَ قُوَّۃَ إلاَّ بِاﷲِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ پھر سجدے میں جائے 
سے مانگوں اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے وہی ہوتا ہے جو اللہ چاہے نہیں کوئی قدرت لیکن وہی جو بزرگ وبرتر خدا سے ملتی ہے
اور کہے: یَا اﷲُ یَا اﷲُ یَا اﷲُ، یَا رَبُّ یَا رَبُّ یَا رَبُّ، یَا مُنْزِلَ الْبَرَکاتِ بِکَ تُنْزَلُ کُلُّ 
اے اللہ اے اللہ اے اللہ اے پروردگار اے پروردگار اے پروردگار اے برکتوں کے نازل کرنے والے تجھی سے ہر حاجت برآتی 
حاجَۃٍ، ٲَسْٲَ لُکَ بِکُلِّ اسْمٍ فِی مَخْزُونِ الْغَیْبِ عِنْدَکَ وَالْاَسْمائِ الْمَشْھُورَۃِ عِنْدَکَ 
اور پوری ہوتی ہے سوال کرتا ہوں تجھ سے بواسطہ ہر ایک نام کے جو تیرے ہاں خزانہ غیب میں ہے اور بواسطہ ان معروف ناموں 
الْمَکْتُوبَۃِ عَلَی سُرادِقِ عَرْشِکَ ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَٲَنْ 
کے جو تیرے ہاں عرش کے پردوں پر تحریر و نقش کیے ہوئے ہیں سوالی ہوں کہ تو حضرت محمد(ص) اور آل محمد(ص) پر رحمت نازل فرما اور یہ کہ 
تَقْبَلَ مِنِّی شَھْرَ رَمَضانَ، وَتَکْتُبَنِی مِنَ الْوافِدِینَ إلی بَیْتِکَ الْحَرامِ، وَتَصْفَحَ 
میری طرف سے ماہ رمضان کی عبادت قبول کر لے اور تو مجھے اپنے محترم گھر کعبہ کا حج ادا کرنے والوں میں لکھ دے اور تو میرے 
لِی عَنِ الذُّنُوبِ الْعِظامِ، وَتَسْتَخْرِجَ لِی یَا رَبِّ کُنُوزَکَ یَا رَحْمنُ ۔
بڑے بڑے گناہوں کو معاف کرے اور تو میرے لیے اپنے ان گنت خزانے کھولے اے بہت مہربان ۔
﴿۹﴾چودہ رکعت نماز بجا لائے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمدو آیۃ الکرسی کے بعد تین مرتبہ سورہ توحید پڑھے تاکہ اسے ہر رکعت کے بدلے میں چالیس سال کی عبادت کا ثواب ملے نیز اس شخص کے برابر مزید ثواب بھی حاصل ہو کہ جس نے ماہ رمضان کے پورے روزے رکھے ہوں اور عبادت کی ہو۔
﴿10﴾مصباح میں شیخ کا فرمان ہے کہ آخر شب غسل کرے اور مصلائے عبادت پر رہے یہاں تک کہ صبح صادق ہوجائے۔