ذالحجہ کا پہلا دن

اس میں چند ایک اعمال ہیں ۔
﴿۱﴾ روزہ رکھے اس کا ثواب اَ سیّ﴿80﴾ مہینوں کے روزے رکھنے کے ثواب کے برابر ہے ۔
﴿۲﴾ نماز حضرت فاطمہ الزہرا =بجالائے شیخ فرماتے ہیں کہ یہ نماز چار رکعت ہے دو دو کرکے پڑھے جیسے کہ امیر المومنین -کی نماز پڑھی جاتی ہے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد پچاس مرتبہ سورہ توحید اور بعداز نماز تسبیح فاطمہ الزہرا =پڑھے اور پھر یہ دعا پڑھے:
سُبْحانَ ذِی الْعِزِّ الشَّامِخِ الْمُنِیفِ سُبْحانَ ذِی الْجَلالِ الْباذِخِ الْعَظِیمِ سُبْحانَ
پاک ہے وہ جو بلند و بالا عزت کا مالک ہے پاک ہے وہ صاحب جلالت شان و عظمت والا پاک ہے 
ذِی الْمُلْکِ الْفاخِرِ الْقَدِیمِ سُبْحانَ مَنْ یَریٰ ٲَثَرَ النَّمْلَۃِ فِی الصَّفا سُبْحانَ مَنْ
وہ قدیمی قابل فخر حکومت کا مالک پاک ہے وہ جو چٹیل پتھر پر چیونٹی کے پاؤں کا نشان دیکھتا ہے پاک ہے وہ جو فضا میں پرندے 
یَریٰ وَقْعَ الطَّیْرِ فِی الْھَوائِ سُبْحانَ مَنْ ھُوَ ھکَذا وَلاَ ھکَذا غَیْرُہُ۔
کے اڑنے کے خط دیکھتا ہے پاک ہے وہ جو ایسا ہے اور اس کے سوا کوئی ایسا نہیں ۔
﴿۳﴾ زوال سے آدھ گھنٹہ پہلے دو رکعت نماز پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد دس دس مرتبہ سورہ توحید آیۃ الکرسی اور سورہ قدر پڑھے :
﴿۴﴾ جو شخص کسی ظالم سے خوف زدہ ہو وہ آج کے دن یہ کلمات کہے تاکہ حق تعالیٰ اسے ظالم کے شر سے محفوظ فرمائے وہ کلمات یہ ہیں :
حَسْبِی حَسْبِی حَسْبِی مِنْ سُؤالِی عِلْمُکَ بِحالِی
مجھے کافی ہے مجھے کافی ہے مجھے کافی ہے سوال کی نسبت میرے حال سے متعلق تیرا علم۔
واضح ہو کہ آج کے دن ہی حضرت ابراہیم -کی ولادت ہوئی تھی اور شیخین کی روایت کے مطابق امیر المومنین -کے ساتھ حضرت فاطمہ الزہرا =کی تزویج بھی اسی دن ہوئی ۔
ساتویں ذی الحجہ کا دن
سات ذی الحجہ ۴۱۱ھ میں بمقام مدینہ منورہ امام محمد باقر - کی وفات ہوئی پس یہ مسلمانوں کیلئے یوم غم ہے۔
آٹھویں ذی الحجہ کا دن
یہ ترویہ کا دن ہے اور اس میں روزہ رکھنے کی بڑی فضیلت ہے روایت ہے کہ اس دن کا روزہ ساٹھ سال کے گناہوں کا کفارہ ہے اور شیخ شہید کا فرمان ہے کہ اس روز غسل کرنا مستحب ہے۔