تیسری زیارت

یہ ایک مختصر زیارت ہے جسے سید بن طائوس(رح) نے مزار میں نقل کیا اور فرمایا ہے کہ اس زیارت کی فضلیت بہت زیادہ ہے‘ جابر جعفی(رح) نے امام جعفر صادق - سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا:تمہارے اور امام حسین- کی قبر مبارک کے درمیان کس قدر فاصلہ ہے؟ میں نے عرض کی کہ ایک دن کی مسافت سے کچھ زیادہ ہے! آپ نے فرمایا کیا تم آنجناب کی زیارت کرنے جایا کرتے ہو؟ میں نے عرض کی کہ ہاںجاتا ہوں۔ آپ نے فرمایا کیا میں تجھے اس کے ثواب کی خوشخبری نہ دوں؟ میں نے عرض کی ہاں میں آپ پر فدا ہو جائوں بشارت دیجئے! آپ نے فرمایا کہ بے شک جب تم میں سے کوئی شخص امام حسین- کی زیارت کیلئے تیار ہوتا ہے تو آسمان میں فرشتے ایک دوسرے کو خوشخبری دیتے ہیں جب وہ سوار یا پیادہ اپنے گھر سے روانہ ہوتا ہے تو حق تعالیٰ ایک ہزار فرشتے اس پر مقرر کرتا ہے جو روضہ امام حسین- پر پہنچنے تک اس کے لیے طلب رحمت کرتے رہتے ہیں پھر فرمایا کہ جب وہ شخص روضہ امام حسین- کے دروازے پر پہنچتا ہے تو وہاں کھڑے ہو کر یہ کلمات زبان سے ادا کرتاہے تو خدائے تعالیٰ ہر کلمے کے بدلے میں اس پر رحمت بھیجتا ہے، میں نے عرض کی کہ وہ کلمات کون سے ہیں تو آپ نے فرمایا کہ وہ کلمات یہ ہیں:
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَارِثَ آدَمَ صَفْوَۃِ اﷲِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ نُوحٍ نَبِیِّ اﷲِ 
آپ پر سلام ہو اے آدم(ع) کے وارث جو خدا کے چنے ہوئے ہیں آپ پر سلام ہو اے نوح(ع) کے وارث جو خدا کے نبی ہیں 
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَارِثَ إبْراھِیمَ خَلِیلِ اﷲِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَارِثَ مُوسی کَلِیمِ اﷲِ 
آپ پر سلام ہو اے ابراہیم(ع) کے وارث جو خدا کے خلیل ہیں سلام ہو آپ پراے موسیٰ (ع)کے وارث جو خدا کے کلیم ہیں 
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ عِیسی رُوحِ اﷲِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ مُحَمَّدٍ سَیِّدِ رُسُلِ 
آپ پر سلام ہو اے عیسیٰ(ع) کے وارث جو خدا کی روح ہیں سلام ہوآپ پر اے محمد(ص) کے وارث جو خدا کے رسولوں کے
اﷲِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ عَلِیٍّ ٲَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ وَخَیْرِ الْوَصِیِّینَ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ 
سردار ہیں سلام ہو آپ پر اے علی(ع) کے وارث جو مومنوں کے امیر اور اوصیائ میں سب سے بہتر ہیں آپ پر سلام ہو
یَا وارِثَ الْحَسَنِ الرَّضِیِّ الطَّاھِرِ الرَّاضِی الْمَرْضِیِّ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ ٲَیُّھَا الصِّدِّیقُ 
اے حسن(ع) کے وارث جو پسندیدہ پاک راضی شدہ پسندیدہ ہیں آپ پر سلام ہوکہ آپ ہی صدیق 
الْاََکْبَرُ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ ٲَ یُّھَا الْوَصِیُّ الْبَرُّ التَّقِیُّ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ وَعَلَی الْاََرْواحِ الَّتِی 
اکبر ہیں آپ پر سلام ہو اے وصی جو نیک کردارپرہیز گار ہیں سلام ہو آپ پر اور ان روحوں پر جو آپ کے آستانے پر
حَلَّتْ بِفِنائِکَ وَٲَناخَتْ بِرَحْلِکَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ وَعَلَی الْمَلائِکَۃِ الْحَافِّینَ بِکَ ٲَشْھَدُ
حاضر ہوتی ہیں اور یہاں اپنی سواریاں کھڑی کرتی ہیں سلام ہو آپ پر اور ان فرشتوں پر جو آپکے گرد رہتے ہیں میں گواہی دیتا ہوں 
ٲَنَّکَ قَدْ ٲَقَمْتَ الصَّلاۃَ، وَآتَیْتَ الزَّکَاۃَ، وَٲَمَرْتَ بِالْمَعْرُوفِ، وَنَھَیْتَ عَنِ الْمُنْکَرِ، 
کہ آپ نے نماز قائم کی زکوٰۃ ادا کی ہے نیک کاموں کا حکم فرمایا اور برے کاموں سے منع کیا 
وَجاھَدْتَ الْمُلْحِدِینَ، وَعَبَدْتَ اﷲَ حَتَّی ٲَتَاکَ الْیَقِینُ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ وَرَحْمَۃُ 
آپ نے بے دینوں سے جہاد کیا اور خدا کی بندگی میں رہے یہاں تک کہ شہید ہو گئے آپ پر سلام ہو اور خدا کی رحمت 
اﷲِ وَبَرَکاتُہُ ۔
ہو اور اس کی برکات ہوں۔
پھر ضریح مبارک کی طرف چلے کہ اس کے اٹھائے جانے اور رکھے جانے والے ہر قدم کے بدلے میں اس کو ایسے شہید راہ خدا کا ثواب ملے گا جو اپنے خون میں غلطان ہو جب ضریح پاک کے قریب پہنچے تو رک جائے اور اپنا ہاتھ قبر شریف سے مس کرتے ہوئے یہ کہے:
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حُجَّۃَ اﷲِ فِیْ اَرْضِہٰ۔
آپ پر سلام ہو اے خدا کی زمین پر اس کی حجت۔
اسکے بعد نماز پڑھے کہ وہاں بجا لائی گئی ہر رکعت کے عوض اسے اس شخص جتنا ثواب ملے گا جو ہزار حج و عمرہ بجا لا چکا ہو ہزار غلام آزاد کیا ہو اور کسی پیغمبر (ص)مرسل کے ہمراہ رہ کر ہزار مرتبہ جہاد کیا ہو تھوڑے سے فرق کیساتھ اس روایت کا مضمون مفضل بن عمر کی روایت میں ذکر ہو چکا ہے۔