مسجد قبائ

روز اول ہی سے اس مسجد کی بنیاد تقوی و پرہیز گاری پر رکھی گئی تھی روایت میں ہے کہ اس مسجد میں دو رکعت نماز پڑھنے پر عمرہ کا ثواب ہے۔ اس مسجد میں جاکر دو رکعت نماز تحیت مسجد پڑھے اور تسبیح فاطمہ = کے بعد زیارت جامعہ پڑھے‘ جس کی ابتدا السلام علی اولیائ اﷲ سے ہوتی ہے اس کو زیارت جامعہ اول کے عنوان سے اس باب کے آخر میں نقل کیا جائے گا۔ پھریہ دعا کرے ’’یا کائناً قبل کل شی تا آخر‘‘یہ ایک طولانی دعا ہے اوراس کیلئے بحار الانوار کی طرف رجوع کریں:
حضرت ابراہیم (ع)بن رسول کی مادر گرامی کے مکان یعنی مشربہ ام ابراہیم (ع)میں دو رکعت نماز پڑھے کہ یہ مقام حضرت رسول کا مسکن اور جائے عبادت رہا ہے۔