حرم امیر المومنین میں ہر نماز کے بعد کی دعا

اس کے بعد سجدے میں جائے اور سو ﴿100﴾ مرتبہ کہے شکراً اور بہت زیادہ دعائیں مانگے یہ طلب حاجات کا بہترین مقام ہے۔ زیادہ سے زیادہ استغفار کرے کہ یہ گناہوں کے بخشے جانے کا موقع ہے اور خدائے تعالی سے اپنی حاجتیں طلب کرے کہ یہاں دعائیں قبول ہونے کی جگہ ہے ۔ اور سید ابن طاؤس اور دیگر علمائ کا کہنا ہے کہ زائر جب تک نجف اشرف میں مزار کے اندر رہے تو ہر نماز کے بعد خواہ ’’فریضہ ہو یا نافلہ‘‘یہ دعا پڑھتا رہے :
اَللّٰھُمَّ لاَبُدَّ مِنْ ٲَمْرِکَ، وَلاَبُدَّ مِنْ قَدَرِکَ، وَلاَبُدَّ مِنْ قَضَائِکَ، وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إلاَّ 
اے معبود تیرا حکم یقینی ہے تیری تقدیر حتمی اور لازمی ہے تیرا فیصلہ ضروری ہے اور نہیں کوئی طاقت و قوت مگر 
بِکَ۔ اَللّٰھُمَّ فَمَا قَضَیْتَ عَلَیْنَا مِنْ قَضَائٍ ٲَوْ قَدَّرْتَ عَلَیْنَا مِنْ قَدَرٍ فَٲَعْطِنَا مَعَہُ صَبْراً 
وہ جو تجھی سے ہے اے معبود !اپنی قضا میں سے جو تو نے ہم پر جاری کی ہے یا اپنی جو تقدیر ہم پر لازم کی ہے اس کیلئے ہمیں ایسا صبر 
یَقْھَرُہُ وَیَدْمَغُہُ، وَاجْعَلْہُ لَنا صَاعِداً فِی رِضْوانِکَ، یُنْمِی فِی حَسَناتِنا وَتَفْضِیلِنا 
عطا فرما جو خواہشوں پرغالب ہو اور ان کو دبائے اسے ہمارے لئے وسیلہ بنا کہ تیری خوشنودی حاصل کریں جو دنیا و آخرت میں 
وَسُوَْدَدِنا وَشَرَفِنا وَمَجْدِنا وَنَعْمائِنا وَکَرامَتِنا فِی الدُّنْیا وَالْاَخِرَۃِ، وَلاَ تَنْقُصْ 
ہماری نیکیوں ہماری بلندیوں ہماری بزرگیوںہماری عزتوں ہماری بڑائیوں ہماری نعمتوں اور منزلتوں میں اضافے کا ذریعہ بنے اور تو 
مِنْ حَسَناتِنا ۔ اَللّٰھُمَّ وَمَا ٲَعْطَیْتَنا مِنْ عَطائٍ، ٲَوْ فَضَّلْتَنا بِہِ مِنْ فَضِیلَۃٍ، ٲَوْ ٲَکْرَمْتَنا 
ہماری نیکیوں میں کچھ کمی نہ آنے دے اے معبود ! جو کچھ تو نے ہمیں عطا فرمایا ہے یا جو بڑائی تو نے ہمیں بخشی ہے یا جو عزت ووقار 
بِہِ مِنْ کَرامَۃٍ فَٲَعْطِنا مَعَہُ شُکْراً یَقْھَرُہُ وَیَدْمَغُہُ، وَاجْعَلْہُ لَنا صاعِداً فِی رِضْوانِکَ 
ہمیں عنایت کیا ہے ہمیں اس کے ساتھ شکر کی توفیق دے جو اس پر غالب رہے اس کو ہمارے لئے وسیلہ بنا کہ تیری خوشنودی حاصل 
وَفِی حَسَناتِنا وَسُوَْدَدِنا وَشَرَفِنا وَنَعْمائِنا وَ کَرامَتِنَا فِی الدُّنْیا وَالْاَخِرَۃِ وَلاَ 
کریں جو دنیا و آخرت میں ہماری نیکیوں ہماری بلندیوں ہماری بزرگیوں نعمتوں اورہماری عزتوںمیں اضافے کا ذریعہ بن جائے 
تَجْعَلْہُ لَنا ٲَشَراً وَلاَبَطَراً وَلاَفِتْنَۃً وَ لاَ مَقْتاً وَلاَ عَذاباً وَلاَ خِزْیاً فِی الدُّنْیا وَالْاَخِرَۃِ 
اور اسے ہمارے لئے غرور و تکبر اور فتنہ قرار نہ دینا اور دنیا و آخرت میں ہمارے لئے عذاب و رسوائی کا موجب نہ بنا 
اَللّٰھُمَّ إنَّا نَعُوذُ بِکَ مِنْ عَثْرَۃِ اللِّسَانِ، وَسُوئِ الْمَقامِ، وَخِفَّۃِ الْمِیزانِ ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ 
اے معبود! ہم تیری پناہ لیتے ہیںزبان کی لغزش، برے ٹھکانے اور میزان عمل کی کمی سے اے معبود! 
عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَلَقِّنا حَسَناتِنا فِی الْمَماتِ، وَلاَ تُرِنا ٲَعْمالَنا حَسَراتٍ، 
محمد(ص) و آل و محمد(ص) پر رحمت نازل فرما اور موت کے بعد ہمیں ہماری نیکیاں دکھا اور ہماری بد کرداریاں ہمارے آگے نہ لا 
وَلاَ تُخْزِنا عِنْدَ قَضائِکَ، وَلاَ تَفْضَحْنا بِسَیِّئاتِنا یَوْمَ نَلْقاکَ، وَاجْعَلْ قُلُوبَنَا تَذْکُرُکَ 
اپنے فیصلے کے وقت ہمیں رسوا نہ کر اور جس روز ہم تیرے حضور میں پیش ہوں ہمیں گناہوں پر شرمندہ نہ کر ہمارے دلوں کو اپنی یاد میں 
وَلاَ تَنْسَاکَ، وَتَخْشَاکَ کَٲَ نَّھا تَراکَ حَتَّی تَلْقاکَ، وَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ
لگا کہ تجھے فراموش نہ کریں اور تجھ سے ایسے ڈریں گویا تجھے دیکھ رہے ہیں پھر اسی حال میں حاضر ہوجائیں اور محمد(ص) و آل و محمد(ص) پر رحمت 
وَبَدِّلْ سَیِّئاتِنَا حَسَنَاتٍ، وَاجْعَلْ حَسَناتِنَا دَرَجَاتٍ، وَاجْعَلْ دَرَجاتِنا غُرُفاتٍ
فرما اور ہماری بدیاں نیکیوں میں بدل کر دے نیکیوں کو بلندی درجات کا ذریعہ بنا دے ہمارے درجات کو مکانات جنت بنا دے اور 
وَاجْعَلْ غُرُفاتِنا عَالِیاتٍ ۔ اَللّٰھُمَّ وَٲَوْسِعْ لِفَقِیرِنا مِنْ سَعَۃِ مَا قَضَیْتَ عَلَی نَفْسِکَ ۔
ہمارے مکانات جنت کو بلند تر کر دے اے اللہ! ہم میں سے جو محتاج ہے اسے وسعت رزق دے جیسا کہ تو نے خود پر واجب کر رکھا ہے 
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَمُنَّ عَلَیْنا بِالْھُدَی مَا ٲَبْقیْتَنا، وَالْکَرامَۃِ مَا 
اے معبود! محمد(ص) و آل محمد(ص) پر رحمت نازل کر اور جب تک ہم باقی ہیں ہدایت دے کر ہم پر احسان فرما جب تک زندہ ہیں عزت و آبرو 
ٲَحْیَیْتَنا، وَالْکَرامَۃِ إذا تَوَفَّیْتَنا، وَالْحِفْظِ فِیما بَقِیَ مِنْ عُمْرِنا، وَالْبَرَکَۃِ فِیما رَزَقْتَنا
دے جب مریں تو ہمیں بخشش سے نواز ہماری بقا و زندگی میں ہماری حفاظت فرما جو رزق ہمیں دیا ہے اس میں برکت عطا کر فرائض 
وَالْعَوْنِ عَلَی مَا حَمَّلْتَنا، وَ الثَّباتِ عَلَی مَا طَوَّقْتَنا، وَلاَ تُؤاخِذْنا بِظُلْمِنا، وَلاَ 
کی ادائیگی میں مدد فرما جو طاقت ہمیں دی ہے اسے قائم رکھ ہمارے ظلم پر ہماری گرفت نہ فرما ہماری 
تُقایِسْنا بِجَھْلِنا، وَ لاَ تَسْتَدْرِجْنا بِخَطَایَانا، وَاجْعَلْ ٲَحْسَنَ مَا نَقُولُ ثابِتاً فِی 
جہالت پر حساب نہ کر ہماری خطاؤں کے باعث عذاب میں اضافہ نہ کر ہم جو اچھی بات کہتے ہیں وہ ہمارے دلوں میں 
قُلُوبِنا، وَ اجْعَلْنا عُظَمائَ عِنْدَکَ، وَٲَذِلَّۃً فِی ٲَ نْفُسِنا، وَانْفَعْنا بِما عَلَّمْتَنا، وَزِدْنا 
نقش فرما دے اورہمیں اپنے حضور بڑا بنا اور خود ہمارے نزدیک ہمیں پست بنائے رکھ جو علم تو نے دیا ہے اسے مفید قرار دے اور مفید 
عِلْماً نافِعاً، وَٲَعُوذُ بِکَ مِنْ قَلْبٍ لاَ یَخْشَعُ، وَمِنْ عَیْنٍ لاَ تَدْمَعُ، وَمِنْ صَلاۃٍ لاَ 
علم میں اضافہ فرما اور میں تیری پناہ لیتا ہوں نہ ڈرنے والے دل سے اور آنسو نہ بہانے والی آنکھ سے اور قبول نہ ہونے
تُقْبَلُ، ٲَجِرْنا مِنْ سُوئِ الْفِتَنِ یَا وَلِیَّ الدُّنْیا وَالْاَخِرَۃِ ۔
والی نماز سے ہمیں بری آزمائش سے بچائے رکھ اے دنیا و آخرت کے ولی و حاکم ۔
مصباح الزائر میں سید فرماتے ہیں کہ امیر المومنین- کی نماز زیارت کے بعد ایک اور مستحب دعا بھی پڑھی جاتی ہے اور وہ یہ ہے:
یَااَﷲُ یَااَﷲُ یَااَﷲُ یَا مُجِیْبَ دَعْوَۃِ الْمُضْطَرِّیْنَ.الخ
اے اللہ اے اللہ اے اللہ اے پریشان حال کی دعا قبول کرنے والے ۔
یہ فقیر کہتا ہے کہ یہ وہی دعائے صفوان ہے جو دعائے علقمہ کے نام سے معروف ہے اس کا ذکر زیارت عاشور کے ذیل میں آئے گا ۔