زیارت حضرت عباس بن امیرالمومنین علی

شیخ اجل جعفر ابن قولویہ قمی نے معتبر سند کے ساتھ ابو حمزہ ثمالی سے روایت کی ہے کہ امام جعفر صادق - نے فرمایا:جب تم عباس بن امیر المومنین کی قبر مبارک کی زیارت کا ارادہ کرو کہ جو دریائے فرات کے کنارے حائر حسینی کے مقابل واقع ہے تو آپ کے روضئہ پاک کے دروازے پر کھڑے ہو کر یوں کہو:

سَلامُ اﷲِ وَسَلامُ مَلائِکَتِہِ الْمُقَرَّبِینَ، وَٲَنْبِیائِہِ الْمُرْسَلِینَ،وَعِبادِہِ الصَّالِحِینَ
سلام ہو خدا کا اور سلام ہو اس کے مقرب فرشتوں کا اس کے بھیجے ہوئے نبیوں کااس کے نیک بندوں کا
وَجَمِیعِ الشُّھَدائِ وَالصِّدِّیقِینَ وَالزَّاکِیاتُ الطَّیِّباتُ فِیما تَغْتَدِی وَتَرُوحُ عَلَیْکَ یَابْنَ 
اور تمام شہیدوں اور صدیقوں کا سلام ہو اور بہترین رحمتیں ہوں ہر صبح اور ہرشام آپ پر اے امیرالمومنین (ع)
ٲَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ، ٲَشْھَدُ لَکَ بِالتَّسْلِیمِ وَالتَّصْدِیقِ وَالْوَفائِ وَالنَّصِیحَۃِ لِخَلَفِ النَّبِیِّ
کے نور چشم میں گواہی دیتا ہوں آپ کی اس اطاعت تائید وفاداری اور خیر خواہی پر جو آپ نے نبی اکرم کے جانشین سے 
الْمُرْسَلِ وَالسِّبْطِ الْمُنْتَجَبِ وَالدَّلِیلِ الْعالِمِ وَالْوَصِیِّ الْمُبَلِّغِ وَالْمَظْلُومِ الْمُھْتَضَمِ 
کی ہے کہ جو نیک اصل نواسے صاحب علم رہبر تبلیغ کرنے ولے قائم مقام اور وہ ستم دیدہ ہیںجن کو
فَجَزاکَ اﷲُ عَنْ رَسُولِہِ وَعَنْ ٲَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ وَعَنِ الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ صَلَواتُ
تنگ کیاگیا پس خدا جزادے آپ کو اپنے رسول(ص) کی طرف سے امیر المؤمنین(ع) کی طرف سے اور حسن (ع)و حسین(ع) کی طرف سے 
اﷲِ عَلَیْھِمْ ٲَفْضَلَ الْجَزائِ بِمَا صَبَرْتَ وَاحْتَسَبْتَ وَٲَعَنْتَ فَنِعْمَ عُقْبَی الدَّارِ، لَعَنَ
ان سب پر خدا کی رحمتیں ہوں آپکو بہترین جزا دے کہ آپ نے صبر کیا خیر خواہی کی اور مدد و نصرت کی کیا ہی اچھا ہے آپکا انجام خدا 
اﷲُ مَنْ قَتَلَکَ، وَلَعَنَ اﷲ مَنْ جَھِلَ حَقَّکَ، وَاسْتَخَفَّ بِحُرْمَتِکَ، وَلَعَنَ اﷲُ مَنْ
لعنت کرے آپ کے قاتل پر خدا لعنت کرے اس پر جس نے آپ کا حق نہ پہچانااور آپ کی بے احترامی کی خدا لعنت کرے اس پر 
حالَ بَیْنَکَ وَبَیْنَ مائِ الْفُراتِ ٲَشْھَدُ ٲَنَّکَ قُتِلْتَ مَظْلُوماً وَٲَنَّ اﷲَ مُنْجِزٌ
جو آپ کے اور فرات کے پانی کے درمیان رکاوٹ بنامیںگواہی دیتا ہوں کہ آپ مظلومی میں قتل ہوئے اور خدا آپ کو وہ جزا دے 
لَکُمْ مَا وَعَدَکُمْ جِیْتُکَ یَابْنَ ٲَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ وافِداً إلَیْکُمْ وَقَلْبِی مُسَلِّمٌ لَکُمْ
گا جس کا آپ لوگوں سے وعدہ کیا ہے آپ کے ہاں آیا ہوںاے امیرالمومنین(ع) کے فرزند آپ کا مہمان ہوں میرادل آپ کے 
وَتابِعٌ، وَٲَنَا لَکُمْ تابِعٌ، وَنُصْرَتِی لَکُمْ مُعَدَّۃٌ حَتَّی یَحْکُمَ اﷲُ وَھُوَ خَیْرُ الْحاکِمِینَ
حوالے اور تابع ہے اور میں آپکا پیروکارہوں میں آپکی نصرت پر آمادہ ہوں یہاں تک کہ خدا فیصلہ کرے اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے 
فَمَعَکُمْ مَعَکُمْ لاَ مَعَ عَدُوِّکُمْ، إنِّی بِکُمْ وَبِ إیابِکُمْ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ، وَبِمَنْ
آپکے ساتھ ہوں آپ کے ساتھ نہ کہ آپ کے دشمن کے ساتھ بے شک میں آپ پر اور آپکے وآپس آنے پر ایمان رکھتا ہوں اور 
خالَفَکُمْ وَقَتَلَکُمْ مِنَ الْکافِرِینَ، قَتَلَ اﷲُ ٲُمَّۃً قَتَلَتْکُمْ بِالْاََیْدِی وَالْاََلْسُنِ۔
آپکے مخالف اور آپکے قاتل سے میرا کوئی تعلق نہیں خدا قتل کرے اس گروہ کو جس نے ہاتھ اور زبان سے آپکے ساتھ جنگ کی ۔

پھر روضۂ مبارک کے اندر داخل ہوجائے خود کو قبر شریف سے لپٹائے اور کہے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ ٲَیُّھَا الْعَبْدُ الصَّالِحُ الْمُطِیعُ لِلّٰہِ وَلِرَسُولِہِ وَلاََِمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ وَالْحَسَنِ 
سلام ہو آپ پرکہ آپ خدا کے پارسا بندے ہیں آپ اﷲ کے اطاعت گذار ہیں اس کے رسول(ص) کے اور امیرالمومنین(ع) کے اور حسن(ع) 
وَالْحُسَیْنِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْھِمْ وَسَلَّمَ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکاتُہُ وَمَغْفِرَتُہُ 
و حسین(ع) کے خدا ان پر رحمت کرے اور درود بھیجے آپ پر سلام ہو اور خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکتیں ہوں اس کی بخشش 
وَرِضْوانُہُ وَعَلَی رُوحِکَ وَبَدَنِکَ، ٲَشْھَدُ وَٲُشْھِدُ اﷲَ ٲَنَّکَ مَضَیْتَ عَلَی مَا 
اور خوشنودی حاصل ہو آپکی روح اور بدن پر رحمت ہو میں گواہی دیتا ہوں اور خدا کو گواہ بناتا ہوںکہ آپ نے اس مقصد کیلئے جان دی 
مَضی بِہِ الْبَدْرِیُّونَ وَالْمُجاھِدُونَ فِی سَبِیلِ اﷲِ الْمُناصِحُونَ لَہُ فِی جِھادِ ٲَعْدائِہِ 
جس کے لیے شہدائے بدر اور خدا کی راہ میں جہاد کرنے والے مجاہدوں نے جانیں دیں وہ اس کے دشمنوں سے لڑنے میں مخلص اس
الْمُبالِغُونَ فِی نُصْرَۃِ ٲَوْلِیائِہِ، الذَّابُّونَ عَنْ ٲَحِبَّائِہِ، فَجَزاکَ اﷲُ ٲَفْضَلَ الْجَزائِ
کے حامیوں کی مدد کرنے میں آگے اور اس کے دوستوں کادفاع کرتے تھے پس خدا آپ کو جزا دے بہترین جزا 
وَٲَکْثَرَ الْجَزائِ، وَٲَوْفَرَ الْجَزائِ، وَٲَوْفی جَزائِ ٲَحَدٍ مِمَّنْ وَفی بِبَیْعَتِہِ، وَاسْتَجابَ لَہُ 
بہت زیادہ جزا فراواں تر جزا اور کامل تر جزا دے جو اس شخص کو دی جس نے اس کی بیعت کا حق ادا کیا اس کے بلانے پرحاضر ہوا اور 
دَعْوَتَہُ، وَٲَطاعَ وُلاۃَ ٲَمْرِہِ۔ ٲَشْھَدُ ٲَنَّکَ قَدْ بالَغْتَ فِی النَّصِیحَۃِ، وَٲَعْطَیْتَ غایَۃَ 
اسکے صاحبان امر کی اطاعت کی میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے دلی طور پر پوری طرح خیر خواہی کی اور اس میںاپنی انتہائی کوشش 
الْمَجْھُودِ، فَبَعَثَکَ اﷲُ فِی الشُّھَدائِ، وَجَعَلَ رُوحَکَ مَعَ ٲَرْواحِ السُّعَدائِ، وَٲَعْطاکَ 
سے کام لیا لہذا خدا نے آپ کو شہیدوں میں جگہ دی آپ کی روح کو خوش بختوں کی روحوں کے ساتھ رکھااور آپ کو اپنی 
مِنْ جِنانِہِ ٲَفْسَحَھا مَنْزِلاً، وَٲَفْضَلَھا غُرَفاً، وَرَفَعَ ذِکْرَکَ فِی عِلِّیِّینَ، وَحَشَرَکَ مَعَ 
جنت میں سب سے بڑا محل عطا کیا اور بلند تر بالا خانہ نیز اس نے مقام علیین میں آپ کو شہرت بخشی اور میدان حشر میں 
النَّبِیِّینَ وَالصِّدِّیقِینَ وَالشُّھَدائِ وَالصَّالِحِینَ وَحَسُنَ ٲُولئِکَ رَفِیقاً۔ ٲَشْھَدُ ٲَنَّکَ لَمْ 
آپ کو نبیوں صدیقوں شہیدوں اور نیکوکار کے ساتھ رکھے گااور وہ لوگ کیسے اچھے ساتھی ہیں میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے نہ 
تَھِنْ وَلَمْ تَنْکُلْ، وَٲَنَّکَ مَضَیْتَ عَلَی بَصِیرَۃٍ مِنْ ٲَمْرِکَ، مُقْتَدِیاً بِالصَّالِحِینَ وَمُتَّبِعاً
ہمت ہاری نہ پیٹھ دکھائی اور بے شک آپ اپنے عمل کا شعور رکھتے ہوئے گامزن رہے اس میں آپ نیکوکاروںکا پیروی 
لِلنَّبِیِّینَ، فَجَمَعَ اﷲُ بَیْنَنا وَبَیْنَکَ وَبَیْنَ رَسُولِہِ وَٲَوْلِیائِہِ فِی مَنازِلِ الْمُخْبِتِینَ فَ إنَّہُ 
اور نبیوں کی اتباع کر رہے تھے پس خدا ہمیں آپکے ساتھ اور اپنے رسول(ص) اور اپنے ولیوں کیساتھ جمع کرے اہل حق کی منزلوں میںکہ وہ 
ٲَرْحَمُ الرَّاحِمِینَ۔
سب سے زیادہ رحم والا ہے۔
مولف کہتے ہیں بہتر یہ ہے کہ اس زیارت کو پشت قبر کی طرف قبلہ رو کھڑے ہو کر پڑھے جیسے شیخ(رح) نے تہذیب میں تحریر فرمایا ہے کہ حرم مبارک میں داخل ہو کر خود کو قبر شریف سے لپٹائے اور قبلے کی طرف منہ کر کے کہے:
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیَّھَاالعَبْدُ الصَّالِحُ...الخ
سلام آپ پر کہ آپ خدا کے پارسا بندے ہیں۔
نیز یہ بھی یاد رہے کہ اس سے پہلے ذکر شدہ روایت کے مطابق حضرت عباس- کی زیارت یہی ہے جو ہم نے ابھی لکھی ہے لیکن سید ابن طائوس شیخ مفید اور دیگر بزرگ علما کا ارشادہے کہ یہ زیارت پڑھنے کے بعد ضریح مقدس کے سرہانے جا کر دو رکعت نماز بجا لائے اور اور اس کے بعد وہاں مزید جس قدر چاہے نماز ادا کرے اور دعائیں مانگے اور بعد از نماز یہ کہے:
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَلاَ تَدَعْ لِی فِی ھذَا الْمَکانِ الْمُکَرَّمِ وَالْمَشْھَدِ
اے معبود! محمد(ص) و آل محمد(ص) پر رحمت نازل کر اور اس عزو شرف والے مقام اور محترم زیارت گاہ میں
الْمُعَظَّمِ ذَنْباً إلاَّ غَفَرْتَہُ، وَلاَ ھَمّاً إلاَّ فَرَّجْتَہُ، وَلاَ مَرَضاً إلاَّ
اب میرا کوئی گناہ نہ رہنے دے کہ تونے اسے نہ بخش دیا ہو کوئی اندیشہ نہ ہو کہ اسے دورنہ کر دیا ہو کوئی بیماری نہ ہو کہ اس سے صحت 
شَفَیْتَہُ وَلاَ عَیْباً إلاَّ سَتَرْتَہُ، وَلاَ رِزْقاً إلاَّ بَسَطْتَہُ، وَلاَ خَوْفاً إلاَّ آمَنْتَہُ، وَلاَ شَمْلاً 
یاب نہ کر دیا ہو کوئی عیب نہ ہو کہ اسے ڈھانپ نہ لیا ہو کوئی رزق نہ ہو کہ تو نے اسے بڑھا نہ دیا ہو کوئی خوف نہ ہو اس سے امن نہ دیا ہو 
إلاَّ جَمَعْتَہُ، وَلاَ غائِباً إلاَّ حَفِظْتَہُ وَٲَدْنَیْتَہُ، وَلاَ حاجَۃً مِنْ حَوائِجِ الدُّنْیا
کوئی پریشانی نہ ہو کہ اسے مٹانہ دیا ہو کوئی غائب نہ ہو کہ تو اس پر نظر نہ رکھے اور قریب نہ کئے ہو اور دنیا و آخرت کی حاجتوں میں کوئی 
وَالْاَخِرَۃ ِلَکَ فِیھا رِضیً وَلِیَ فِیھا صَلاحٌ إلاَّ قَضَیْتَہا یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔
حاجت نہ ہو کہ جس میں تیری خوشنودی نہ اور میرے لیے مفید نہ ہو مگر یہ کہ تو اسے برلائے اے سب سے بڑھ کر رحم کرنے والے۔
پھر ضریح پاک کی پائیتی میں جائے اور وہاں کھڑے ہو کر کہے:
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا ٲَبَاالْفَضْلِ الْعَبَّاسَ ابْنَ ٲَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ سَیِّدِ 
آپ پر سلام ہو اے ابا الفضل عباس(ع) فرزند امیر المومنین (ع)آپ پر سلام ہو اے سردار اوصیائ 
الْوَصِیِّینَ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ ٲَوَّل الْقَوْمِ إسْلاماً، وَٲَقْدَمِھِمْ إیماناً، وَٲَقْوَمِھِمْ 
کے فرزند سلام ہو آپ پر اے اسکے فرزند جو اسلام لانے میں امت سے اول، ایمان میں سے ان سے مقدم دین خدا میںان سے 
بِدِینِ اﷲِ، وَٲَحْوَطِھِمْ عَلَی الْاِسْلامِ۔ ٲَشْھَدُ لَقَدْ نَصَحْتَ لِلّٰہِ وَلِرَسُولِہِ 
بڑھ کر ثابت قدم اور اسلام کی ان سے زیادہ حفاظت کرنے والے تھے میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے خیر خواہی کی خدا کی اور اس 
وَلاََِخِیکَ فَنِعْمَ الْاََخُ الْمُواسِی، فَلَعَنَ اﷲُ ٲُمَّۃً قَتَلَتْکَ، وَلَعَنَ اﷲُ ٲُمَّۃً 
کے رسول(ص)کی اور اپنے برادر حسین(ع) کی پس آپ بڑے ہی ہمدرد بھائی تھے خدا کی لعنت ہو اس گروہ پر جس نے آپکو قتل کیا خدا کی لعنت ہو 
ظَلَمَتْکَ، وَلَعَنَ اﷲُ ٲُمَّۃً اسْتَحَلَّتْ مِنْکَ الْمَحارِمَ، وَانْتَھَکَتْ حُرْمَۃَ 
اس گروہ پرجس نے آپ پر ستم ڈھایا اور خدا کی لعنت ہو اس گروہ پر جس نے آپکی بے احترامی کو جائز سمجھا اور اسلام کی حرمت کو بھی
الْاِسْلامِ فَنِعْمَ الصَّابِرُ الْمُجاھِدُ الْمُحَامِی النَّاصِرُ وَالْاََخُ الدَّافِعُ عَنْ ٲَخِیہِ 
پامال کیا پس وہ کیسے صابر جہاد کرنے والے حمایت کرنے والے نصرت کرنے والے اور اپنے بھائی کیطرف سے لڑنے والے اچھے 
الْمُجِیبُ إلی طاعَۃِ رَبِّہِ، الرَّاغِبُ فِیما زَھِدَ فِیہِ غَیْرُہُ مِنَ الثَّوابِ الْجَزِیلِ، وَالثَّنَائِ 
بھائی تھے وہ اپنے پروردگار کی فرمانبرداری پر آمادہ اس عمل کے شائق جسکے بڑے اجر و ثواب اور تعریف و توصیف سے دوسروں نے منہ موڑا 
الْجَمِیلِ، وَٲَلْحَقَکَ اﷲُ بِدَرَجَۃِ آبائِکَ فِی جَنَّاتِ النَّعِیمِ اَللّٰھُمَّ إنِّی تَعَرَّضْتُ لِزِیارَۃِ 
اور محروم رہے خدا آپ کو ان بزرگوں کے مقام پر پہنچائے نعمتوں بھری جنت میں اے معبود! بے شک میں تیرے ولیوں کی زیارت 
ٲَوْلِیائِکَ رَغْبَۃً فِی ثَوابِکَ، وَرَجائً لِمَغْفِرَتِکَ وَجَزِیلِ إحْسانِکَ، فٲَسْٲَلُکَ 
کو آیا تیرے ہاں سے ملنے والے ثواب کے شوق تیری طرف سے بخشش کی امید اور تیرے عظیم احسان کی خواہش سے پس سوال کرتا ہوں تجھ سے 
ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ الطَّاھِرِینَ، وَٲَنْ تَجْعَلَ رِزْقِی بِھِمْ دارّاً، وَعَیْشِی بِھِمْ 
کہ محمد(ص) اور ان کی پاکیزہ آل(ع) پر رحمت فرما نیز یہ کہ ان کے واسطے سے میرارزق بڑھا دے ان کے ذریعے میری زندگی 
قارّاً، وَزِیارَتِی بِھِمْ مَقْبُولَۃً، وَحَیَاتِی بِھِمْ طَیِّبَۃً، وَٲَدْرِجْنِی إدْراجَ الْمُکْرَمِینَ
برقرار رکھ میری یہ زیارت قبول کر میری حیات میں پاکیزگی پیدا فرما اور مجھ کو عزت والوں کے مقام پر پہنچا دے 
وَاجْعَلْنِی مِمَّنْ یَنْقَلِبُ مِنْ زِیارَۃِ مَشاھِدِ ٲَحِبَّائِکَ مُفْلِحاً مُنْجِحاً قَدِ اسْتَوْجَبَ 
مجھے ان لوگوں میں رکھ جو تیرے دوستوں کے مشاہد کی زیارت سے فلاح و کامرانی کے ساتھ واپس ہوئے ہیں جب ان کے گناہوں 
غُفْرانَ الذُّنُوبِ وَسَتْرَ الْعُیُوبِ وَکَشْفَ الْکُرُوبِ إنَّکَ ٲَھْلُ التَّقْویٰ وَٲَھْلُ الْمَغْفِرَۃِ۔
کی بخشش واجب ان کے عیب پوشیدہ اور مصیبتیں دور کر دی جاتی ہیں بے شک تو بچانے والا اور بخشنے والا ہے۔
جب حضرت عباس- سے وداع کرناچاہے تو قبر مبارک کے قریب جائے اور وہ دعا پڑھے جو ابو حمزہ ثمالی سے روایت ہوئی اور علمائ نے بھی اس کا ذکر کیا ہے اور وہ یہ ہے:
ٲَسْتَوْدِعُکَ اﷲَ وَٲَسْتَرْعِیکَ وَٲَقْرَٲُ عَلَیْکَ السَّلامَ، آمَنَّا بِاﷲِ وَبِرَسُولِہِ وَبِکِتابِہِ 
آپ کو سپرد خدا کرتا ہوں آپ کا التفاف چاہتا ہوں اور آپ کو سلام کہتا ہوں ہمارا ایمان ہے خدا پر اس کے رسول(ص) پر اس کی کتاب پر 
وَبِمَا جائَ بِہِ مِنْ عِنْدِ اﷲِ، اَللّٰھُمَّ فَاکْتُبْنا مَعَ الشَّاھِدِینَ، اَللّٰھُمَّ لاَ تَجْعَلْہُ آخِرَ الْعَھْدِ 
او رجو کچھ خدا کی طرف سے ان پر نازل ہوا پس اے معبود! ہمیں گواہی دینے والوںمیں لکھ دے اے معبود! میری اس زیارت کو 
مِنْ زِیارَتِی قَبْرَ ابْنِ ٲَخِی رَسُولِکَ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَآلِہِ، وَارْزُقْنِی زِیارَتَہُ ٲَبَداً مَا 
آخری زیارت قرار نہ دے جو میں نے تیرے رسول کے بھائی کے فرزند پر کی ہے جب تک تو مجھے زندہ رکھے اس قبر کی 
ٲَبْقَیْتَنِی وَاحْشُرْنِی مَعَہُ وَمَعَ آبائِہِ فِی الْجِنانِ وَعَرِّفْ بَیْنِی وَبَیْنَہُ وَبَیْنَ رَسُولِکَ 
زیارت نصیب کرتے رہنا اور مجھے انکے اور انکے بزرگوں کیساتھ جنت میں رکھنا میرے اور انکے درمیان اور اپنے رسول(ص) اور اپنے دوستوں
وَٲَوْلِیائِکَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَتَوَفَّنِی عَلَی الْاِیمانِ بِکَ وَالتَّصْدِیقِ 
کے درمیان جان پہچا ن کرا دینااے معبود! محمد(ص) و آل محمدپر رحمت فرما اور اس وقت جب میری موت واقع ہو تجھ پر ایمان اور تیرے رسول(ص) پر
بِرَسُولِکَ، وَالْوِلایَۃِ لِعَلِیِّ بْنِ ٲَبِی طالِبٍ وَالْاََئِمَّۃِ مِنْ وُلْدِہِ، وَالْبَرائَۃِ مِنْ عَدُوِّھِمْ، 
عقیدہ اور میرا یقین ہو علی(ع) بن ابی طالب(ع) کی ولایت پر اور انکی اولاد سے ائمہ(ع) کی ولایت پر ان سب پر سلام ہواورا نکے دشمنوں سے میرا کوئی واسطہ نہ ہو 
فَ إنِّی قَدْ رَضِیتُ یَا رَبِّی بِذلِکَ، وَصَلَّی اﷲُ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ۔
پس میں یقیناً راضی ہوں اے میرے رب اس صورت میں اور خدا محمد(ص) و آل محمد(ص) پررحمت فرمائے۔
اس کے بعد اپنے لیے اور مومنین و مسلمین کے لیے دعائیں مانگے اور پھر منقولہ دعائوں میں سے جو دعا چاہے پڑھے: